2016 کیا کھویا کیا پایا

نایاب

لائبریرین
وقت کا گزرتا ہر پل مجھے گزارتے ماضی بنتے میرے نامہ اعمال میں تحریر ہوا چلا جاتا ہے ۔
گزرے سال میں بھی سب کچھ ہی ملا اور دکھا ۔
کبھی خوشی کبھی غم ۔۔۔ کھٹا میٹھا انگور کا دانہ ۔۔۔
کچھ پر میری حقیقت کھلی کچھ کی حقیقت مجھے ملی ۔
نیت ارادہ کوشش ہی میرے بس میں ۔۔
باقی آزادی کے نام پر بہلایا ہوا مجبور اور کر بھی کیا سکتا ہے ،۔؟
سو خواب بن لیئے ہیں خواہشیں جگا لی ہیں ۔ اب وقت کب کیا کرے یہ وقت کا مالک ہی جانے ،۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
درود کا مطلب کیا ہے؟ ہر لفظ ایک معانی رکھتا ہے ، درود کے لفظی معانی کیا ہیں ؟

فارسی سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
1. صلوات، اگر خدا کی طرف سے ہو تو رحمت و برکت اور ملائکہ کی جانب سے ہو تو استغفار، اگر اہل ایمان کی جانب سے ہو تو (بالخصوص نبی بر حق پر) دعا اور سلام اور بہائم و طیور کی نسبت سے ہو تو تسبیح کے معنی دیتا ہے۔
"درود نا محدود واسطے سیدالمرسلین خاتم النبیین محمد مصطفٰی ﷺ کے لائق ہے جس نے گمراہوں کو وادی 'ضلالت' سے نکال کر منزل ہدایت پر پہنچایا۔" ( 1810ء، اخوان الصفا (ترجمہ)، 2 )
2. وہ مقررہ کلمات جو نماز میں یا دوسرے مواقع پر آنحضرت اور ان کی آل اخیار وغیرہ کے لیے دعائے رحمت کے طور پر پڑھتے ہیں۔
 درود پڑھ کے سجایا ہے دل کا پروانہ
خبر کرو کوئی دنیا سجانے والوں کو ( 1985ء، رخت سفر، 27 )
انگریزی ترجمہ
Benediction, blessing, mercy; prayer; praise (especially of Muhammad); thanks giving; congratulation; salutation.

مرکبات
دُرُود شَرِیف، دُرُود و سَلام، دُرُود و وَظائِف

درود کا معنی؟
 
عباس اعوان

محفلین
آپ نے 2016 میں بس یہی دھیان رکھا ہےاور پورے سال میں یہی معلومات حاصل کی ہیں؟ کیا "کھویا" ہے کیا "پایا" ہے؟:p:oops:
اور کیا،،،،،،، وہ مقولہ نہیں سنا کہ "جان ہے تو جہان ہے"۔
جان سے مراد صحت تندرستی ہے، جانو نہیں:پ
 
روشن خیال

محفلین
ایک سال میں کتنا نقصان ہوا ہے قیمتی انسانی جانوں کا یہ اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ، موسٹلی جن باتوں کو "قسمت میں لکھا" تصور کرلیتے ہیں وہ اکچولی ایڈمنسٹریشن فیلور ہوتے ہیں
ہسپتال میں اگر کوئی زمین پر مر گیا تو "قسمت میں لکھا" کہہ کر چھوڑا نہیں جاسکتا
 
نور وجدان

لائبریرین
فارسی سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
1. صلوات، اگر خدا کی طرف سے ہو تو رحمت و برکت اور ملائکہ کی جانب سے ہو تو استغفار، اگر اہل ایمان کی جانب سے ہو تو (بالخصوص نبی بر حق پر) دعا اور سلام اور بہائم و طیور کی نسبت سے ہو تو تسبیح کے معنی دیتا ہے۔
"درود نا محدود واسطے سیدالمرسلین خاتم النبیین محمد مصطفٰی ﷺ کے لائق ہے جس نے گمراہوں کو وادی 'ضلالت' سے نکال کر منزل ہدایت پر پہنچایا۔" ( 1810ء، اخوان الصفا (ترجمہ)، 2 )
2. وہ مقررہ کلمات جو نماز میں یا دوسرے مواقع پر آنحضرت اور ان کی آل اخیار وغیرہ کے لیے دعائے رحمت کے طور پر پڑھتے ہیں۔
 درود پڑھ کے سجایا ہے دل کا پروانہ
خبر کرو کوئی دنیا سجانے والوں کو ( 1985ء، رخت سفر، 27 )
انگریزی ترجمہ
Benediction, blessing, mercy; prayer; praise (especially of Muhammad); thanks giving; congratulation; salutation.

مرکبات
دُرُود شَرِیف، دُرُود و سَلام، دُرُود و وَظائِف

درود کا معنی؟

شاہ صاحب آپ کا ذاتی علم کیا کہتا ہے کہ درود ہے کیا ؟ آپ جب درود پڑھتے ہیں تو کس چیز کو مدنظر رکھ کے پڑھتے ہیں
 
ہادیہ

محفلین
اور کیا،،،،،،، وہ مقولہ نہیں سنا کہ "جان ہے تو جہان ہے"۔
جان سے مراد صحت تندرستی ہے، جانو نہیں:پ
سنا ہوا ہے اتنی جاہل نہیں ہوں۔ اور دوسری بات جو سرگوشی میں لکھا ہے چاہے وہ مذاق میں لکھا یا جس بھی وے میں۔لکھنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ضرور۔ ایسے مذاق زیب نہیں دیتے "پڑھے لکھے" لوگو کو۔
 
جو کھویا تھا وہ گاجر کے حلوے میں ڈلواکر کھاگیا اور جو پایا تھا اسے بھی پکوا کر کھالیا۔۔ کچھ نہیں بچا نہ کھویا نہ پایا۔۔:laugh:
 
جو کھویا تھا وہ گاجر کے حلوے میں ڈلواکر کھاگیا اور جو پایا تھا اسے بھی پکوا کر کھالیا۔۔ کچھ نہیں بچا نہ کھویا نہ پایا۔۔:laugh:
متفق علیہ۔
اپنی تصیح کریں سال نو نہیں سال سترہ ہے۔۔۔:grin:
"اصطلاح" پر شکریہ۔
 
Top