محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
السلام علیکم
الحمدللہ ہم سب اردو محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کا جشن مل جُل کے خوب جوش اور جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔اس موقع پر میری تجویز تھی کہ ایک خصوصی لڑی بنائی جائے جس میں محفل سے دس محفلین کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کر کے اُن کے ناموں کا اعلان مختصر اعزازی تعارف کے ساتھ 2017 کے ٹاپ ٹین محفلین کے طور پر کیا جائے۔میری اس تجویز کو منظوری کی سند عطا کرتے ہوئے مدیر صاحبان کی جانب سے یہ لڑی بنانے کی بھاری ذمےداری میرے نازک اور کمزور کندھوں پر ڈال دی گئی ۔میں نے اپنی محدود معلومات اور علم کو مدنظر رکھتے ہوئے دس عدد فن پارے بڑی مشکل سے یکجا کر کے ٹاپ ٹین محفلین کا گلدستہ تیارکیا ہے۔آپ محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔
اس امید کے ساتھ کے آپ محفلین اس مہکتے خوبصورت گلدستے کو سراہیں گے۔میرے منتخب محفلین سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔آپ اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

1۔محمد تابش صدیقی
جناب محفل کی ہردلعزیز شخصیت ہیں۔خوش اخلاق ،ملنسار، خوش گفتار اور بہت سی اعلی خوبیوں کے مالک ہیں۔محترم آئی۔ٹی کے شبعے سے وابستہ ہیں اور محفلین کو اپنے اس ہنر کا بھرپور فائدہ پہچانے کی کوشیش کرتے ہیں۔محفل میں نئے آنے والے محفلین کے بہترین مددگار ہیں۔ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے محفل کے منتظمین نے محفل کا مدیر مقرر فرمایا ہے۔
2۔حسان خان
جناب محفل میں سرمحمد وارث صاحب کے ساتھ فارسی زبان کی تدریس کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔فارسی زبان سے ان کی محبت قابل رشک اور قابل ستائش ہے۔محترم محفل میں فارسی شاعری بمعہ اردو ترجمہ پیش کرتے ہیں۔ان کی انہی خدمات کی بدولت کافی محفلین فارسی زبان کی طرف راغب ہوئے ہیں۔
3۔عاطف ملک
جناب محفل کے ابھرتے ہوئے شاعر ہیں۔حال ہی میں ڈاکٹر بنے ہیں۔محفلین کا علاج اپنی خوبصورت شاعری کی بدولت کرتے ہیں۔طنزومزاح کی شاعری پر اچھی دسترس رکھتے ہیں اورپیروڈی کے ماہر ہیں۔اپنے اس فن کی بدولت محفل سے ڈھیرساری داد سمیٹتے ہیں۔محفل کے اساتذہ کا بےحد احترام کرتے ہیں۔
4۔اریب آغا
جناب فارسی زبان کے محب ہیں اور فارسی شاعری سے خاص لگاو رکھتے ہیں۔فارسی زبان کی خدمت میں حسان خان اور محمد وارث صاحبان کے ساتھ پیش پیش رہتے ہیں۔نئی نئی فارسی غزلوں کو محفل کی زینت بناتے ہیں۔
5۔لاریب مرزا
محترمہ محفل کی بااخلاق اور پرخلوص بہنا ہیں۔تمام محفلین کے ساتھ نہایت مہذبانہ انداز میں پیش آتی ہیں۔اسکول میں استانی جی کے فرائض منصبی انجام دیتی ہیں۔اچھی شاعری اور مزاح کی مداح ہیں۔دل کھول کر داد سے نوازتی ہیں۔پانچ بھائی صاحبان کی اکلوتی بہن ہیں اور اپنے بھائیوں کی لاڈلی ہیں۔اکثر اپنی ذاتی زندگی کے واقعات محفل میں شریک کرتی ہیں۔
6۔نمرہ
محفل کی پرانی ممبر ہیں، بہت خوب لکھتی ہیں۔ میرا ان سے ابھی تک واسطہ نہیں پڑا ،ہاں البتہ ان کی کئی تحریریں محفل میں زیرِ مطالعہ رہی ہیں۔کافی محفلین ان کی تحریروں کے قدر دان ہیں۔محفل میں کم آمد کی وجہ شاید ان کی تعلیمی مصروفیات ہیں جو جاری و ساری ہیں۔
7۔عبدالقیوم چوہدری
جناب محفل کی ہنس مکھ اور پُرجوش شخصیت ہیں۔طنزومزاح کی لڑی محترم کے بغیر سونی سونی لگتی ہے۔محترم اردو زبان کے شیدائی ہیں۔سیاست سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔سیروسیاحت کا بھی شوق ہے۔آج کل کچھ ذاتی معاملات کی وجہ سے کم نظر آتے ہیں۔
8۔سین خے
محترمہ سائرہ خان ہیں۔فورم کے حوالے سے کافی تجربہ رکھتی ہیں۔کچن کارنر بہنا کا پسندیدہ دھاگہ ہے۔نت نئی کھانوں کی ترکیبات سے محفلین کو آگاہ کرتی ہیں۔صلح پسند اور دوستانہ طبیعت پائی ہے۔کبھی کبھی شاعری اور طنزومزاح کے دھاگوں میں بھی پائی جاتی ہیں
9۔نور سعدیہ شیخ
محترمہ کے قلم سے علم و حکمت کے دھارے پھوٹتے ہیں۔اسلامی تعلیمات پر گہری نظر ہے،علم تصوف کی جھلک ان کی تحریروں کا لازم حصہ ہے۔۔شاعرہ بھی ہیں۔اکثر ان کی غزلیں اساتذہ کے حضور پیش ہوتی رہتی ہیں۔غالبا یہ بھی کسی اسکول کی استانی جی ہیں۔
10۔با ادب
محترمہ امامیات کی لکھاری ہیں۔ان کو حساس موضوعات پر لکھنا شاید زیادہ پسند ہے۔مجھے سنجیدہ اور بردبار شخصیت کی مالک نظر آتی ہیں۔ اکثر شاعری کے دھاگوں میں بھی نظر آتی ہیں۔بات چیت میں دوستانہ انداز رکھتی ہیں۔ان کی تحریریں محفلین کافی پسند کرتے ہیں۔