نیرنگ خیال

لائبریرین
2048 ایک بہت ہی زبردست قسم کی فری پزل گیم ہے۔ جس میں آپ نے اعداد کو جوڑ کر 2048 کا ہندسہ بنانا ہے۔ ہلکی پھلکی سی یہ گیم کافی ایڈکٹو بھی ہے۔۔۔۔۔ :)

2048 اینڈرائڈ پلے گوگل

آنلائن کھیلنے کے لئے ربط

میں چونکہ اس گیم کا اختتام کر چکا ہوں۔ لہذا اس سے آگے اب 4096 کا ہدف مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔۔۔۔ :)
ہر اچھے کھلاڑی کی طرح میں نے بھی گیم کے اختتام کی سکرین شاٹ لے لی تھی۔۔۔۔ :p
Screenshot_2014-05-16-17-04-07_zps01ef6e03.png
 
سعادت

تکنیکی معاون
یہ گیم دو ماہ پہلے ہیکر نیوز پر پوسٹ ہوئی تھی، اور وہاں پر اس نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ ہر دوسرے دن اس کا کوئی نیا فورک پوسٹ ہو رہا ہوتا تھا۔ :)

گیم کی غیر متوقع کامیابی کے بعد اس کے خالق نے ایک بلاگ پوسٹ بھی لکھی جس میں اس گیم (اور اس سے مِلتی جُلتی دیگر گیمز) کی ’باوا آدم‘ گیم، Threes، کا بھی ذکر ہے۔
 
ہم نے بھی انہی دنوں مغز ماری شروع کی تھی۔ :)
 
میں اگلے ہفتہ دیکھتا ہوں اسے۔

ویسے کیا گیمز کا باوا آدم نیرنگ خیال کو متفقہ علیہ قرار دے دیا جائے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اگلے ہفتہ دیکھتا ہوں اسے۔

ویسے کیا گیمز کا باوا آدم نیرنگ خیال کو متفقہ علیہ قرار دے دیا جائے۔ :)
اگلے ہفتے۔۔۔ میں کل ایک اور گیم خدمت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔ دلچسپ اور چھوٹی سی۔۔۔۔ ویسے آپ کی بتائی ہوئی گیم کا اینڈ بھی کر دیا ہے میں نے۔۔۔۔ :)
ہیں! حضور گیمز کا باوا آدم نبیل بھائی کو کہیے۔۔۔:p یہ زمرہ انہوں نے ہی بھر رکھا ہے۔۔۔۔ :)
 
اگلے ہفتے۔۔۔ میں کل ایک اور گیم خدمت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔۔ دلچسپ اور چھوٹی سی۔۔۔ ۔ ویسے آپ کی بتائی ہوئی گیم کا اینڈ بھی کر دیا ہے میں نے۔۔۔ ۔ :)
ہیں! حضور گیمز کا باوا آدم نبیل بھائی کو کہیے۔۔۔ :p یہ زمرہ انہوں نے ہی بھر رکھا ہے۔۔۔ ۔ :)

ہم تو یہ جانتے ہیں کہ یہ سب کھیل نیرنگ کے کھلائے ہوئے ہیں۔

گیمز کے بارے میں کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔

یہ کس نے پھر ہم سے گیم کا حساب مانگا ہے
ابھی تو لوٹے تھے ایک مہم ختم کرکے:p
 
محمدصابر

محفلین
ٹرک: بڑے ہندسوں کو اوپر دائیں یا بائیں ایک کونے میں رکھیں۔
جی اتنا سیکھ لیا ہے۔ 1024 کے بعد اس کے چھوٹے بھائیوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے اور پھر کوئی نہ کوئی غلطی ہو جاتی ہے۔ ویسے کل سارا دن میں نے نہیں کھیلی۔ :) شاید جان ویسے ہی چھوٹ جائے۔
 
:) :)
میں تو 4096 بھی مکمل کرتے کرتے رہ گیا کل :)
 
Top