31 دسمبر 2013 ۔۔۔۔۔:-) :-)

عثمان

محفلین
اوہ پھر تو دیر ہو گئی، جو لیک ویو پارک ہے نا، وہ کافی زبردست جگہ ہے۔
تب سے اب تک شاید 1994 گنا تبدیل ہو گیا ہو سب کچھ۔ کچھ خاص ایریاز بہت ویل مینٹینڈ ہیں ۔ جہاں سے گزرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے
اب تو پاکستان گئے بھی ایک عشرے سے اوپر ہوچکا۔
پورا ملک تبدیل ہوگیا ہے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
اب تو پاکستان گئے بھی ایک عشرے سے اوپر ہوچکا۔
پورا ملک تبدیل ہوگیا ہے۔
لاہور میں سڑکوں کے نئے جال بچھائے گئے ہیں اور کافی تبدیلی آ چکی ہے۔ باوجود معاشی ابتری اور امن وامان کے مسائل کے، تقریبا تمام ہی شہروں میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ حالات ماضی سے بہت بہترہیں۔ کبھی چکر لگائیں تو آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین

عثمان

محفلین
لاہور میں سڑکوں کے نئے جال بچھائے گئے ہیں اور کافی تبدیلی آ چکی ہے۔ باوجود معاشی ابتری اور امن وامان کے مسائل کے، تقریبا تمام ہی شہروں میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ حالات ماضی سے بہت بہترہیں۔ کبھی چکر لگائیں تو آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔
جب میں نے لاہور چھوڑا تھا اس وقت ابھی تانگے اور گدھا گاڑیاں چلتی تھیں۔ :)
اچھا دودھ سترہ روپے لٹر ، انڈے بائیس روپے درجن مل جاتے تھے۔۔
اب تو گوگل نقشہ میں دیکھتا ہوں تو علاقے کے علاقے قائم ہوچکے ہیں۔ میں تو اس نقشہ کو پہچانتا ہی نہیں۔:)
 

ابن رضا

لائبریرین
جب میں نے لاہور چھوڑا تھا اس وقت ابھی تانگے اور گدھا گاڑیاں چلتی تھیں۔ :)
اچھا دودھ سترہ روپے لٹر ، انڈے بائیس روپے درجن مل جاتے تھے۔۔
اب تو گوگل نقشہ میں دیکھتا ہوں تو علاقے کے علاقے قائم ہوچکے ہیں۔ میں تو اس نقشہ کو پہچانتا ہی نہیں۔:)
ہاہاہا گدھا گاڑیاں اور مویشی تو شہری حدود میں بین ہیں اب ۔ گدھا گاڑیوں کی جگہ اب چنگ چی لوڑز نے لے لی ہے
 

ابن رضا

لائبریرین
ویگن اور رکشے چلتے ہیں کیا ؟
گلیوں میں موچی نظر آتا ہے ؟
ویڈیو سینٹر اور ویڈیو گیمز کی دکانیں ؟
ویڈیو سنٹر تو اب سی ڈی شاپس میں بدل چکے ہیں۔ اسلام آباد میں رکشہ داخل نہیں ہو سکتا البتہ دیگر تمام شہروں میں چلتے ہیں تاہم ٹیکسی کاریں بھی عام ہیں۔ ویڈیو گیمز کی طرف اب دھیان نہیں رہتا کہ بچپن گزر چکا۔ اور موچی افغانی پٹھانوں کی شکل میں آجکل بھی موجود ہیں زیادہ تر۔ کہیں کہیں موچی ٹھیلے والے بھی مل جاتے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسلام آباد امیروں کا بھی اور ہم جیسے غریبوں کا بھی
آپ ایف سیکٹرز کی طرف جائیں تو آپ کو یقین آ جائے گا کہ یہ دنیا کے ماڈرن تریں شہروں میں سے ہے جبکہ آئی اور جی سیکٹرز آپ کے خیال کی تردید کر دیں گے :)
آپ کے ذہن میں جو تصور ہے وہ غلط نہیں :)
ہے ناں نیرنگ خیال بھائی، میں نے ٹھیک کہا؟
ای اور ایف سیکٹرز کی تصاویر پیش کی جائیں۔ :)
میں نے پورے اسلام آباد کی تصاویر پیش کی تھیں ایک دو سال پہلے۔۔۔ عثمان بھائی وہی دھاگہ ڈھونڈ لیں۔ ساری تصاویر میری کھینچی ہوئی ہیں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے ذہن میں اسلام آباد کا تصور ایک کافی ماڈرن اور جدید سے شہر کا تھا۔
تصاویر میں تو یہ کافی عام اور کسی حد تک پسماندہ شہر کا نقشہ پیش کرتا ہے۔
جی-14 شہر سے باہر ہے۔ کیوں کہ وہاں بورڈ بھی لگا ہے اسلام آباد اتنے کلومیٹر آگے۔۔۔ :p
مضافاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے کچھ چیزیں یہاں مزے کی ہیں۔ آپ کو ایسا اس لیے محسوس ہوا کہ یہ ابھی زیر تعمیر ہے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کا اسلام آباد رہنے کا تجربہ کیسا ہے ؟
میرا خیال ہے کہ لاہور کے بعد اگر پاکستان کے کسی شہر میں میں بس سکتا ہوں تو وہ اسلام آباد ہی ہے۔ :)
اب تو پاکستان کے اکثر شہروں میں رہائش بالکل ویسی ہی میسر ہے جیسی پاکستان سے باہر رہنے والوں کو چاہئیے ہوتی ہے۔ پرسکون بھی اور با سہولت بھی۔
ویسے لاہور اور اسلام آباد کے مقامی ماحول میں ٹھیک ٹھاک فرق ہے۔ ایک ہلے گلے کا مرکز اور دوسرا خاموش و گُپ چُپ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یکم جنوری 2014ء۔ پشاور

2014-01-01%2006.56.47.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیٹر ہے ، گرم پانی کی پائپ والا۔۔ سارا اپارٹمنٹ گرم کرتا ہے۔
باہر اس وقت منفی بائیس 22- ہے۔ لیکن میں اندر صرف پاجامہ اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہوں۔ :)
یہ ہیٹر کم اور ریڈی ایٹر زیادہ ہوا :)
آپ کے ہاں ڈبل ونڈو گلاس ہوتے ہیں کہ ٹرپل؟
 
Top