350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان؛ عمران خان

الف نظامی

لائبریرین
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں 350 چھوٹے ڈیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کو بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ منصوبے پورے ہونے کے بعد صوبے میں بجلی انتہائی سستی ہو گی جبکہ لوڈشیڈنگ نام کی کوئی چیز نہیں ہو گی۔ وفاق کو بجلی فراہم کرینگے
انہوں نے کہا کالام میں جس چھوٹے ڈیم پر کام جاری ہے اس کی بدولت پورے کالام کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہو گی۔
 
arifkarim

معطل

یہاں ناروے میں بھی کوئی بڑا ڈیم موجود نہیں ہے اور چھوٹے چھوٹے ہزاروں ڈیموں سے مقامی سطح پر اسقد بجلی پیدا ہو رہی ہے کہ ہم سوائے سخت سرد موسم کے باقی کا سارا سال اپنی بجلی ہمسایہ ممالک کو فروخت کرتے رہتے ہیں۔ آپ خود اندازہ لگائیں کہ محض 50 لاکھ کی چھوٹی سی آبادی والا یہ ملک دنیا میں پانی سے بجلی بنانے والا چھٹا بڑا ملک ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Electricity_sector_in_Norway#Hydroelectricity

آپ اسکو ایسے سمجھ لیں کہ جب پاکستان میں بجلی آتی ہے تو لوگ ہنستے ہیں۔ یہاں جب خدانخواستہ کسی قدرتی آفت کی وجہ سے محض کچھ منٹس یا گھنٹوں کیلئے بجلی جاتی تو ہم ہنستے ہیں۔ ہمیں ناروے میں آئے کوئی 14 سال ہو گئے ہیں اور اس طویل دورانیہ میں یہاں صرف دو بار بجلی گئی ہے۔ اور وہ بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ انتظامیہ نے بجلی کا ڈھانچہ جیسے نئی تاریں، ٹرانسفر وغیرہ لگانے کی غرض سے کچھ گھنٹوں کیلئے بجلی بند کی تھی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آپ اسکو ایسے سمجھ لیں کہ جب پاکستان میں بجلی آتی ہے تو لوگ ہنستے ہیں۔
لوڈ شیڈنگ میں خاصی کمی ہوگئی ہےاور عن قریب ختم ہو جائے گی جب پن بجلی کے کچھ منصوبے ایک سال میں تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
انصافیو!
کتھے گئے 350 چھوٹے ڈیم؟
اپوزیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے باہر جھانکیں گے تو سب کچھ مل جائے گا۔
KP Govt completes 255 mini hydropower projects, proposes 7 projects for inclusion in CPEC
265 mini hydropower projects built in KP
In the villages of KP, micro-hydropower plants have transformed life - Pakistan - DAWN.COM
پہلے بتا رہا ہوں یہ سب پڑھنے کے بعد قادیانی اور یہودی کارڈ مت کھیلنا :)
 
Top