1۔ درست۔ عموماً مناسب نیندکی حد چھ سے نو گھنٹے بتائی جاتی ہے۔
2۔ دوسری بات میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ اپنے روٹ پر جانے والے دفتر یا تعلیمی ادارے کے احباب کے ساتھ پولنگ کر لی جائے۔ مطلب جہاں چار افراد چار گاڑیاں لے کر جاتے ہوں، وہاں ایک گاڑی لے کر جائیں۔ اور اگر گھر سے دفتر کے روٹ پر مناسب پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہو تو اسے استعمال کریں۔
3۔ اس پر میرا اختلاف ہے، انسان کو زندگی صرف اپنی ذات تک محدود نہیں کر لینی چاہیے، کچھ نہ کچھ سوشل ہونا چاہیے۔ دوسرا یہ کہ اپنے طور پر اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو کسی کی دعوت کو رد کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔
4۔ درست۔
5۔ کتابی بات۔
6۔ یہ بات باس کی فطرت کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے آپ کا کام ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، یا باس خوش ہو جائے گا، تو یہ بھی ایک غلط فہمی ہے۔
یہ تمام میری آراء ہیں، کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے۔