ساتویں سالگرہ 7ویں سالگرہ - اردو محفل - جئے ہو !

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

بہت ہی خوب۔۔۔۔! بہت ہی مزے دار :laughing:

دل خوش ہوگیا یہ تحریر پڑھ کر۔ کیا سادگی اور کیا بے ساختگی اورپھر خوبصورت حیدرابادی لہجہ۔ واہ

:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:

اور پھر تحریر میں چھپے بہت سے جانے پہچانے چہرے۔

کس کسی بات کی داد دوں عندلیب بہنا آپ کو۔

دل خوش کر دیا آپ نے۔

اللہ شاد آباد رکھے آپ کو۔ :praying:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پہلی دو دفعہ پڑھنے کی کوشش کی تو چھوڑ دیا نہیں پڑھا ۔ پھر میں ایک بجے سو گیا تھا اچانک آنکھ کھلی اور سوچا سب ہی تعریف کر رہے تھے یقیناَ بہت مزے کا لکھا ہوگا۔ اٹھا ۔۔۔ پھر لیٹ گیا سوچا اگر مزے کا نا ہوا تو نیند خراب ہوگی۔ پھر اٹھا لیپ ٹاپ آن کیا اور پڑھنا شروع کر دیا۔ پڑھتا گیا مزہ آتا گیا اور ساری تحریر ہی پڑھ ڈالی۔ نیند تو پھر بھی خراب ہوگی۔ اتنی اچھی تحریر پڑھ کر اور ہنس ہنس کر نیند کا نام و نشان ہی غائب ہوگیا ہے۔ واہ بہنا بہت خوب کیا خوب لکھا ہے بہت ہی اچھا جتنی تعریف کی جائے کم ہی ہوگی
 
یوسف-2

محفلین
ماشاء اللہ کیا کہنے۔ زبردست، زبردست اور زبردست
بہت ساری داد قبول کیجئے، اس خوبصورت پرمزاح مکالماتی تحریر کے لئے
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 
ہم نے تو اپنی نصف بہتر کو یہ مضمون بالکل حیدرآبادی انداز میں پڑھ کر سنایا اور بہت لطف اُٹھایا
اچھا جناب، یہ بھی خوب رہی کہ دوسرے میاں بیوی کی تحریریں سنا سنا کر حظ کشید کریں اور اپنی نمکین غزلیں بھابھی سے صاف بچا جائیں۔ :) :) :)
 
اچھا جناب، یہ بھی خوب رہی کہ دوسرے میاں بیوی کی تحریریں سنا سنا کر حظ کشید کریں اور اپنی نمکین غزلیں بھابھی سے صاف بچا جائیں۔ :) :) :)
قہ قہ قہ قہ قہو قہو قہو قہو قہی قہی قہی قہی !
( پھول۔ اخبار پھول کی ۴۸ سال کی جلدوں کا انتخاب)​
 
واہ عندلیب آپی کیا عمدہ تحریر پڑھنے کو ملی :applause::rollingonthefloor:
بڑی توجہ سے پڑھنا پڑی کیا خوب اندازِ بیاں ہے اور کیا عمدہ لہجہ ہے
ہمیشہ خوش رہیں اور مسکراتی رہیں اللہ تعالٰی دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے
 
لاریب مرزا

محفلین
واہ واہ!! زبردست!! کس قدر خوبصورتی سے تحریر کیا گیا ہے یہ مکالمہ!! عندلیب اپیا بہت سی داد قبول فرمائیں۔ :)
جب ہم محفل میں نئے آئے تھے تب بھی یہ تحریر نظروں سے گزری تھی۔ لیکن ہم کسی جو جانتے نہیں تھے تو بالکل سمجھ نہیں آئی تھی۔ آج تو لطف آگیا یہ تحریر پڑھنے کا :)
سب کے تو شاید نہیں لیکن کچھ محفلین کے نام ہم بوجھ سکتے ہیں۔ :D
 
غدیر زھرا

لائبریرین
ارے واہ اتنی خوبصورت اور شگفتہ تحریر کہ مسکراہٹ جا ہی نہیں رہی ہونٹوں سے :)
کچھ چیزیں تو تاحال نہیں بدلیں جیسے "پانچ منٹ" :sneaky:
یہ لہجہ یہ زباں کتنی پیاری ہے :love: اس طرح کے نئے لہجے جی کو کتنا خوش کرتے ہیں اگر سعود سر جانتے تو پوربی میں ایسی ہی ایک دلچسپ "بے پر کی" اڑا دیتے :) :) :)
ایک مرتبہ پھر بہت سی داد کہ بار بار پڑھنے پر بھی جی نہیں بھر رہا :) :love:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
واہ واہ!! زبردست!! کس قدر خوبصورتی سے تحریر کیا گیا ہے یہ مکالمہ!! عندلیب اپیا بہت سی داد قبول فرمائیں۔ :)
جب ہم محفل میں نئے آئے تھے تب بھی یہ تحریر نظروں سے گزری تھی۔ لیکن ہم کسی جو جانتے نہیں تھے تو بالکل سمجھ نہیں آئی تھی۔ آج تو لطف آگیا یہ تحریر پڑھنے کا :)
سب کے تو شاید نہیں لیکن کچھ محفلین کے نام ہم بوجھ سکتے ہیں۔ :D
کن کن کے نام بوجھ سکتی ہیں؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
کن کن کے نام بوجھ سکتی ہیں؟ :)
غالب کی بھتیجی جیہ ہیں۔
پانپ بچارے غالباً ابن سعید کو کہا گیا۔
اردو محفل کے سدا کے بیٹھکو غالباً شمشاد صاحب ہیں۔
گولڈ میڈلسٹ آپ کے بھائی شاکر صاحب ہیں۔
لیپ ٹاپ جیتنے والی عائشہ عزیز ہیں۔ :)
اور اور اور
بزرگ چچا جان شاید الف عین انکل ہیں۔
باقی ہم نہیں بوجھ سکے۔
 
واؤ آپ نے تو کافی سارے بوجھ لیے (آئی ایم امپریسڈ) :) :thumbsup:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
باقی کے آپ بتا سکتی ہیں کیا؟؟
:heehee:
اس کے لیے مجھے یہ مشکل تحریر دوبارہ پڑھنی پڑے گی :) میں بھی کچھ کچھ ہی سمجھ پائی تھی۔
وہ وزیر اعظم سے ملاقات اور ٹائم والی بات بھی سعود بھائی کے لیے تھی۔
اور لائبریری کے حوالے سے بھی کوئی بات کہی ہے آپی نے وہ مقدس آپی کے لیے تھی :)
 
لاریب مرزا

محفلین
اس کے لیے مجھے یہ مشکل تحریر دوبارہ پڑھنی پڑے گی :) میں بھی کچھ کچھ ہی سمجھ پائی تھی۔
:p
فیض کے طرفدار اور ڈکشنریاں کھنگالنے والے کون ہیں؟؟ جنہوں نے مہذب اور معلوماتی انٹرویو دیے؟؟ :question:
اور جیلر خانم لائبریری کسے کہا؟؟ :heehee:
یہ ہمیں بھی سمجھ نہیں آیا۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
:p
فیض کے طرفدار اور ڈکشنریاں کھنگالنے والے کون ہیں؟؟ جنہوں نے مہذب اور معلوماتی انٹرویو دیے؟؟ :question:
اور جیلر خانم لائبریری کسے کہا؟؟ :heehee:
یہ ہمیں بھی سمجھ نہیں آیا۔ :)
کچھ لوگوں کے انٹرویوز بہت اچھے ہیں آپ انٹرویو سیکشن میں جا کر پڑھ سکتی ہیں۔ یہاں پر شاید فرحت آپی کی بات ہو رہی ہے :)
اور جیلر خانم ہماری مقدس آپی ہیں۔ہی ہی ہی
 
Top