مبارکباد 72واں یومِ آزادی مبارک ہو

ربیع م

محفلین
یقینا پاکستان اللہ رب العزت کی ایک عظیم نعمت ہے اور شکر سے اللہ مزید انعامات سے نوازتا ہے اور ناشکری سے پہلی عطا کردہ نعمت بھی چھین لیتا ہے شکر کا طریقہ اللہ رب العزت سے قربت ہے نا کہ مزید دوری، بہتر ہو گا کہ اظہار تشکر کیلئے فضول قسم کے طریقے اختیار کرنے کی بجائے اللہ کے حضور کم از کم دو نوافل ہی ادا کر لئے جائیں.
 

عرفان سعید

محفلین
مبارک باد دینے میں اتنی کنجوسی! تمام محفلین کو مبارک باد دیتے تو بجٹ میں کوئی مشکل پیش آتی؟
اپنی جانب سے تو کافی فراخ دلی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس پر بھی اگر اعتراض وارد ہوتا ہے تو مناسب ترمیم کر دی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف اور ن لیگ کی جانب سے تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک
39193530_10155980382869527_4278815603331956736_o.jpg

39079813_10155978539559527_6346895691259838464_n.jpg

39102646_2212643938764018_1773402407519125504_n.jpg

ہم صرف پاکستانی ہیں
 

م حمزہ

محفلین
تحریک انصاف اور ن لیگ کی جانب سے تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک
39193530_10155980382869527_4278815603331956736_o.jpg

39079813_10155978539559527_6346895691259838464_n.jpg

39102646_2212643938764018_1773402407519125504_n.jpg

ہم صرف پاکستانی ہیں
راگ اور ساز کو چھوڑ دیجئے۔ یہ رہیں نہ رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ راگ الاپنے سے کچھ نہیں ہونے والا۔
قوم کی حالت اگر آپ نے بدل دی تو بات بنے۔ ورنہ آپ کی داستان بھی گُم ہوجائے گی داستانوں میں۔ اللہ کرے کہ آپ سب لوگ ہوش کے ناخن لیں۔

ہمت کریں، کمر کس لیں، تہیہ کرلیں کہ جس مقصد کیلئے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دے کر اس ملک کی بِنا رکھی گئی ہے اس مقصد کو پورا کرکے ہی دم لیں گے۔ اگر آپ لوگ کھڑے ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اللہ آپ کی مدد نہ کرے۔
؎ فضائے بدر پیدا کر ، فرشتے تیری نصرت کو
اُتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی۔
 

لاریب مرزا

محفلین
تمام پاکستانی محفلین کو یوم آزادی کی ڈھیروں مبارکباد :)

خدا کرے کہ مری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
 

ام اویس

محفلین
تمام پاکستانی احباب کو 72واں یومِ آزادی مبارک ہو۔
:pak1::pak1::pak1::pak1::pak1:
:pak::pak::pak:

گلشن نظرؔ اپنا یونہی آباد رہے گا
بد خواہ جو اس کا ہے وہ برباد رہے گا
واللہ کہ یہ ملکِ خداداد رہے گا
آزاد تھا، آزاد ہے، آزاد رہے گا

نظرؔ لکھنوی
pakistan-independence-day-2018-6454114845196288.2-lac.gif
خیرمبارک
ہماری طرف سے بھی سب کو یوم آزادی پاکستان پر جشن آزادی مبارک ہو


کیا ہر خوشی کے موقع پر کیک ضروری ہے ۔ مجھے ایسے کیک کٹتے دیکھنا بالکل اچھا نہیں لگتا
معذرت ۔ شاید کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوں
 

م حمزہ

محفلین
خیرمبارک
ہماری طرف سے بھی سب کو یوم آزادی پاکستان پر جشن آزادی مبارک ہو



کیا ہر خوشی کے موقع پر کیک ضروری ہے ۔ مجھے ایسے کیک کٹتے دیکھنا بالکل اچھا نہیں لگتا
معذرت ۔ شاید کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوں
معذرت تابش بھائی! کیک مجھے پسند ہے لیکن یہ کیک کم اور صابن زیادہ لگ رہا ہے۔8)
 
Top