الف نظامی
لائبریرین
لاہور: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کیلیے جامع روڈ میپ مرتب کرلیا ہے جس پر برق رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
چولستان میں7500 ایکٹر اراضی پر قائد اعظم سولر پارک کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گاجس سے نہ صرف سولر توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروںکو بھی تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔ چین کی معروف کمپنی’’زیڈ ٹی ای سولر‘‘ کے وفد سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی روز سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ توانائی ہوگی تو بیرونی سرمایہ کار ی آئے گی اور ملک خوشحال ہوگا۔ شہبازشریف نے کہاکہ توانائی کے بحران کے حل سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی، یہی وجہ ہے کہ ہمارا ہر قدم اس بحران کے حل کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔
توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیلیے ایک علیٰحدہ ’’ انرجی سیکریٹریٹ ‘‘بھی قائم کیا جارہا ہے جبکہ حکومت پالیسی فریم ورک اور قواعد وضوابط مرتب کرنے کیلیے صوبائی انرجی کمیشن بھی تشکیل دے رہی ہے۔ زیڈ ٹی ای سولر چائنہ پنجاب میں سولر توانائی کے شعبے میں 500میگا واٹ کا پلانٹ ایک سال میں لگانے کی تجویز کا جائزہ لے او راس ضمن میں فنانشل ماڈل پیش کرے۔
چین میں اس وقت تقریباً 48ہزار میگا واٹ شمسی بجلی سے حاصل کی جارہی ہے ۔ قبل ازیں پنجاب حکومت اور کمپنی زیڈ ٹی ای کے مابین سولر پاور پلانٹ لگانے کیلیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔تقریب میںوزیر اعلی محمد شہباز شریف، سیکریٹری توانائی ،چینی کمپنی کے صدر یو یانگ اوردیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔ کمپنی ایک سال کے اندر سولرپاور پلانٹ کاپروجیکٹ مکمل کریگی۔