مہہوش: آپ کی باتیں بہت معصومانہ ہیں۔ آپ مغربی میڈیا سے انسپائرڈ ہونے کی وجہ سے یہ سب کچھ کہہ رہی ہیں۔
آپ نے کہا 11 ستمبر سے پہلے یورپ میں مسلمانوں کو آزادی تھی اور بعض انتہا پسند گروپس اس آذادی کی آڑ میں اپنی تبلیغ ہمارے نوجوانوں کو کرتے رہے! ذرا سوچیں: کسی کا دماغ خراب ہے کہ جرمنی اور انگلینڈ جیسی جگہوں کی آسائیشیں چھوڑ کر بندہ افغانستان کی پتھریلی گھاٹیوں میں ٹریننگ کیلئے جائے گا؟ کیا یہ ایک کھلا تضاد نہیں۔
اسی طرح وہ بابا جی والی بات: یعنی کھاتے بھی مغرب کا اور مارتے بھی مغرب کو۔ یہ کیسی نمک حرامی ہے۔
اور وہ ﴿معصوم﴾ امریکی جو آگ سے بچنے کیلئے بلڈنگ سے چھلانگے لگا رہے تھے، وہ تو آپ کو خوب نظر آئے ﴿جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچایا بھی جا سکتا تھا، مگر ایسا نہیں کیا گیا﴾ اور وہ بے گناہ عراقی جن کا دور دور تک اس واقعہ سے کوئی تعلق نہ تھا، اس واقعہ کی بنیاد پر ابھی تک آگ میں جل رہے ہیں۔ کیا ان 7 سالوں میں مرنے والے لاکھوں عراقی و افغانی مسلمان، اور ساتھ ہی میں کئی ہزار بے گناہ قیدی جو امریکی جیلوں میں پڑے ہیں، کیا وہ آپ کو نظر نہیں آتے؟
اگر ان سب کو روزانہ مرتے ہوئے ٹی وی پر دکھایا جائے، تو روزانہ تین گناہ 11 ستمبر ہو!
پھر کوئی اس واقعہ کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں۔
اور آپ جس انتہا پسندی کی بات کر رہی ہیں۔ یہ انتہا پسندی مسلمانوں نے نہیں، خود امریکیوں نے پیدا کی ہے، اپنی حرکتوں کی وجہ سے، اور اب مظلوم بنے ہوئے ہیں۔
طالبان کس نے بنائے: امریکہ نے
طالبان کو اصلحہ کس نے فراہم کیا: امریکہ نے
جہادی کیمپس کو پیچھے سے پیسہ کون دیتا ہے: امریکہ
بھٹو کو کس نے مروایا: امریکہ نے
مسلمان مملک کے درمیان پھوٹ کون ڈال رہا ہے: امریکہ
1974 کے بعد آل اسلامک سمٹ کانفرنس دوبارہ کیوں نہیں ہوئی: امریکہ کی وجہ سے
1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگیں جنکے بعد ہمارا ملک آج تک اقتصادی طور پر دوبارہ نہ اٹھ سکا، ان میں اسلحہ کس نے فراہم کیا: امریکہ نے
اور اسامہ؟ اسکو پکڑنے کیلئے ہزاروں اتحادی فوجوں کی کیا ضرورت تھی۔ وہ تو امریکی cia میں بھی کام کر چکا ہے۔ یقیناً ان کے پاس اسکا کوئی موبائل نمبر ہوگا۔ اسی سے سیٹلائٹ کے ذریعے اسے ڈھونڈ لیتے۔
اس وقت اتحادی افغانستان کی پہاڑیوں میں ایک بندے کو ڈھونڈ رہے ہیں یا اپنی جنگی مشکیں میں مشغول ہیں؟
اور اسامہ کی ٹیپیں؟ ان کو تو میں بھی بنا سکتا ہوں۔ کوئی بھی پرانی ٹیپ لی، اس میں اپنی پسند کی عربی آواز ڈالی، اسکو تھوڑا دھندلا کیا، اور بس الجزیرہ چینل پر شایع کروا دیا۔
یہ لیجئے اسامہ کا نیا بیان: اسامہ بن لادن پاکستان میں منتقل ہو رہا ہے۔
امریکہ کا جواب: اسلئے اب امریکی فوج اپنے ملک امریکہ کی سیکیورٹی کی خاطر پاکستانی حدود کی پرواہ کئے بغیر اب پاکستان میں بھی کاروائی کرے گی۔
پاکستان کا جواب: ہم اس امریکی بیان کی سختی سے تردید کرتے ہیں﴿ مگر ہوگا وہی، جو امریکہ چاہے گا!﴾
اور آخر میں: آپ نے لکھا کہ جب 11 ستمبر کا وقعہ ہوا، اس وقت آپ بہت چھوٹی تھی۔ اسوقت میں بھی بہت چھوٹا تھا۔ مگر حقائق کو دونوں آنکھوں سے دیکھنا چاہئے۔ لازمی نہیں کہ آپ کو جو کچھ بھی ٹی وی پر دکھایا جائے وہ 100 فیصد سچ ہو