دونوں اطراف اپنی بات منوانے کو زور دیتی ہیں۔ چند سوالات ادھر سہی، اگر کوئی جواب دے سکے تو
1۔ گیارہ ستمبر کے دن فلائٹس کے ہائی جیک ہونے کے بعد سے لے کر حملے ہونے تک، کسی قسم کی فضائی فوج کی مداخلت نہ ہونے کی وجہ؟
2۔ گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد ملنے والے بلیک باکسز سے کتنی ریکارڈنگ ملی اور اس میں سے کتنی پیش کی گئی؟ کتنا حصہ ایسا تھا کہ جسے بیکار قرار دے کر ہٹا دیا گیا؟
3۔ فائر فائٹرز کی کل کتنی ریکارڈنگ تھی اور کتنی میڈیا میں پیش کی گئی؟
4۔ جب آپ اپنی والدہ کو فون کرتے ہیں تو کیا نہیں اپنا پورا نام بتاتے ہیں؟ کہ میں فلاں فلاں ہوں؟ یا آپ کس طرح اپنا تعارف کراتے ہیں؟
5۔ کیا کمرشل جیٹ لائنر کی بلندی پر 2001 میں سیل فون کی کالز کی کامیابی کی شرح کیا تھی؟ کیا وہ اتنی بے کار تھی کہ کئی سال بعد امریکن ائیرلائنز کو الگ سے ایکوئپمنٹ لگوا کر اعلان کرنا پڑا کہ اب آپ جیٹ لائنر میں ہوتے ہوئے ہر جگہ کال کر سکتے ہیں؟
6۔ اس طرح کے بڑے حادثات میں عموماً مغربی ممالک اور امریکہ کے حکام اپنی نا اہلی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیتے ہیں یا ان سے لے لیا جاتا ہے۔ جنرل رچرڈ مائر جو پینٹا گان کی سیکورٹی کا انچارج تھا، اسے اس واقعے کے بعد پروموٹ کیوںکیا گیا؟
وغیرہ وغیرہ۔ مزید سوالات تب جب ان کے جوابات مل جائیں