Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
راجہ بھیا اتنا تلخ ہونے کی کیا بات ہے؟ دوسرا خواتین سے بات کرنا چاہیں تو ذرا اچھے لہجے میں‌کریں۔تیسرا میرے پر تو آپ خوب گرم ہو رہے تھے، میرے مندرجہ بالا پیغام کو دیکھیں، کیا دوست بھائی کی بات آپ کو ہضم ہو گئی تھی؟
غلام
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
راجہ بھیا اتنا تلخ ہونے کی کیا بات ہے؟ دوسرا خواتین سے بات کرنا چاہیں تو ذرا اچھے لہجے میں‌کریں۔تیسرا میرے پر تو آپ خوب گرم ہو رہے تھے، میرے مندرجہ بالا پیغام کو دیکھیں، کیا دوست بھائی کی بات آپ کو ہضم ہو گئی تھی؟
غلام
قیصرانی، دوست کو اپنی بات کی وضاحت کرنا چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، میرے خیال میں نتائج پر ایکدم چھلانگ نہیں لگا دینی چاہیے۔ کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑی دل شکنی نہیں ہو سکتی کہ اسے شان رسالت میں گستاخی کا مرتکب قرار دیا جائے۔ شاکر کو اس سائٹ کے ربط کا یہاں پوسٹ کرنا پسند نہیں آیا ہے اور وہ انجانے میں کچھ کہہ گئے ہیں۔ آپ ان کی تصحیح ضرور کریں لیکن انکے عقائد پر سوالیہ نشان نہ ڈالیں۔ شاکر خود ہی اپنی پوسٹ میں ترمیم کر لیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

جی اسی لیے میں نے یہ کہا کہ جذباتی ہونے سے کیا ملتا ہے؟ سوائے اپنے عقائد پر سوالیہ نشان لگوانے کے یا اپنا غلط تائثر چھوڑنے کے؟
غلام
 
دوست

محفلین
آپ “لے ڈوبتا“ ہے کو کسی اور معنوں‌میں لے گئے ہیں۔ میرا مطلب یہ تھا کہ پیش نظر ہوتا ہے۔ بات یہ نہیں‌ کہ سب کو حق نہیں ہے اپنے مذہب پر بات کرنے کا۔
کوئی ہندو عیسائی آجاتا مجھے دکھ نہ ہوتا۔ مگر یہ ہماری بغل میں چھرا گھونپتے ہیں۔ میری طرف سے کوئی بھی یہاں اپنے مذہب کی اشاعت کرے مگر یہ نہیں۔ کیوں‌ نہیں؟
بھئی نبی مانیں سو بارمانیں ایک مرزا چھوڑ دس بارہ اور مرزے کھڑے کر لیں مگر رسول کریم صلی علیہ وسلم کے ساتھ کیوں رشتہ جوڑتے ہیں یہ۔ اگر اتنا ہی شوق ہے تو الگ مذہب بنا لیں نا۔
اسی لیے میں نے کہا تھا کہ ٹھنڈے ہم بھی بہت ہیں۔ ہم میں حوصلہ ہے کہ سب کے ساتھ مل کر رہ سکیں۔ مگر جب بات باغیوں کی ہوتی ہے تب کوئی معافی نہیں۔
یہ باغی ہی ہیں۔
اور اگر میرے ان جملوں سے آپ کو لگتا ہے کہ نبی کی کرم صلی للہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی گستاخی ہوئی تو اب واضح ہوگیا ہوگا۔
اگر اب بھی کسی کو کوئی اعتراض ہے تو میں وہ پوسٹ ہی ختم کردوں گا۔
اور شمیل بھائی آپ کی بات ہوسکتا ہے درست ہو مگر یہ لوگ اپنے کیے کو بھگت رہے ہیں۔ان کے بزرگوں کی سزا ان کے بچوں‌کو مل رہی ہے۔ آپ جو مرضی سمجھیں ان پر ظلم ہورہا ہے یا نہیں پر وہ غلط ہیں۔ اور ادھر تو ایسے ہی ہوگا یہ قوم ہی جذباتی ہے۔ اسلیے وہ تو نہیں بخشیں گے انھیں۔ اور مزید یہ بھی کچھ کم نہیں۔ ان کے ہتھکنڈے سب جانتے ہیں۔ یتیم بچوں کو اڈاپٹ کرکے احمدی کرلینا، پیسے اور باہر بھجوانے کے لالچ میں مذہب بدلوا لینا۔ ایک بندے کا لالچ ساری نسل کا بیڑہ غرق کردیتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:

دوست بھائی، میری درخواست ہے کہ اس “لے ڈوبتا ہے“ کو بدل دیں۔ کیونکہ نبی پاک ص کے حوالے سے جس طرح آپ جذباتی ہو رہے ہیں، یہ الفاظ کسی طور بھی زیب نہیں‌دے رہے۔ ہم اپنے والد کے حوالے سے یہ الفاظ استعمال نہیں کر سکتے کجا یہ کہ آپ نے نبی پاک ص کے حوالے سے استعمال کیے ہیں۔ اور حیرت ہے کہ آپ کو اس میں کوئی اور معنی کیسے دکھائی دے رہا ہے؟ کل کو تو یہ بہت بڑے فساد کو جنم ملے گا اسی پوسٹ کے حوالے سے۔ کوئی بھی نبی پاک ص کی شان میں کچھ بھی کہ دے گا اور پھر وہی آپ کا حوالہ کہ، یار آپ اس بات کو کسی اور معنوں میں لے گئے ہو۔ مجھے اور کسی حد تک راجہ بھیا کو اس پر اعتراض ہے اور مجھے تو حیرت اس بات پر ہے کہ نبیل بھائی جو پچھلے صفحے پر کسی کی مذہبی دل آزاری نہ ہونے کا وعدہ کر چکے ہیں، وہ بھی خاموش ہیں۔ ظفری جو کہ کل اور پرسوں بہت بول رہے تھے اور جذباتی تھے، اس بات پر وہ بھی چپ ہیں۔
کافی عجیب صورتحال ہے۔ اور آپ ابھی بھی وہی بات کر رہے ہیں کہ کہ اگر کسی کو اعتراض ہو۔۔۔بقول آپ کے کہ یہاں‌کچھ فرق پڑے نہ پڑے، وہاں بہت کچھ فرق پڑ جائے گا۔ اور یہ تمام باتیں‌میں‌جذباتیت سے نہیں‌کر رہا، یہ بات میں ایڈمن کے عجیب رویے کی وجہ سے بھی کر رہا ہوں کہ کسی بھی دوسرے دنیاوی معاملے پر کچھ بات ہو تو وہ فوراً ہمیں سمجھانے چلے آتے ہیں اور آپ کے پیغام پر نبیل بھائی نے الٹا وضاحتی بیان دے دیا۔ آپ نے آکر اس کو مزید الجھا دیا۔
خیر ابھی آپ کی مرضی جیسے مناسب سمجھیں۔ میں‌نے اپنی بات کہ دی۔ ابھی میں اس دھاگے پر دوبارہ نہیں‌ آنا چاہ رہا
غلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے شاکر سے اس قسم کے پیغام کی ہرگز امید نہیں تھی۔ میں اس تھریڈ پر ہونے والی گفتگو سے شدید مایوس ہوا ہوں۔

میں اس وقت فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ اس تھریڈ کا کیا کیا جائے۔ دوستوں سے گزارش ہے کہ اس تھریڈ مزید پوسٹ‌نہ کریں۔
 
فرید احمد

محفلین
اگر ایک ہندستانی باوجود ہندستانی ہونے کے خود کو پاکستانی کہے ، پاکستانہ شہریت استعمال کرے ،پاسپورٹ تک جعلی بنوالے ، لباس و کلچر بھی پاکستانی اختیار کرے ، اور پھر اس کا کام ؟
پاکستانیوں کو ان کے تہذیب و کلچر سے بے زار کرنا ، پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کرنا ، بلکہ دشمنوں سے ربط و امداد !!!

پاکستان بطور مثال ذکر کیا ، کسی بھی ملک کی مثال لی لیجیے ۔۔

کیا اس پر حکومت پاکستان خاموش رہے گی ؟
اور کیا حکومت پاکستان کو یہ کرنا چاہیے کہ اس آدمی کو سمجھائے کہ یہ غلط ہے ، یا اسے فورا قرار واقعی سزا دے ۔

قادیانییوں کو سمجھنے کے لیے یہ ادنی مثال ہے ، جو انتہائی سادہ ذہن (عوامی ) کو سامنے رکھ کر پیش کی گئی ہے ۔
یہاں کوئ بھی آئے ، خود کو پیش کرے ، نظریات سمجھائے ، اس سے کیا ؟
لیکن اگر کوئی صاحب اگر اردو ویب کا نام خود استعمال کرنے لگے ؟
یہی اعتراض مسلمانوں کو ان کافروں پر خود کو مسلمان کہنے پر ہے ۔
 
رضوان

محفلین
ان مندرجہ بالا پیغامات سے صرف ایک پیغام ملتا ہے کوئی بھی آئے اور شہد کی مکھیوں کے چھتے میں ایک پتھر مار کر بھاگ جائے۔
یہی تاثر میرے ذہن میں پیدا ہوا اور میں اس کا اظہار اپنے عزیز ساتھیوں سے کرنے میں کوئی عار نہیں سمجھتا۔
دلائل نہیں صرف جزبات اور پھر ان جزبات کے حق میں مزید جزبات اور جزبات پھر جزبات پھر جزبات واہ رے مسلمانوں جیسے محلے میں ایک آدھ بندہ سارے محلے کا کھیل ہوتا ہے اور ہر ایک اسے چِڑا کر بھاگ جاتا ہے یا جوابی دشنام سُن کر ہنستا ہے۔
پاکستانی مسلمانوں کا تو یہ المیہ رہا کہ انہیں لڑائی اور بحث و مباحثہ کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں ہی کو تختہ مشق بنانا پڑا لیکن وہ لوگ جن کو دیگر مزاہب اور تہزیبوں سے واسطہ پڑتا رہا ہے وہ تو اپنے تجربات کی روشنی میں بات کریں۔
 
دوست

محفلین
میں نے تصحیح کردی ہے اگرچہ میری نیت ایسی کبھی نہ تھی۔
میرا خیال ہے بھس جل چکا اب راکھ رہ گئی پیچھے۔
اس دھاگے کو مقفل کردیا جائے چونکہ ہم سب اس پر سیر حاصل قسم کی جذباتی گفتگو فرما کر بھی وہیں‌ کے وہیں کھڑے ہیں۔کوئی اور توانائیاں ضائع کرنے نہ آجائے۔
ماننی تو ہم نے ہے نہیں ایک دوسرے کی ہر ایک کا اپنا نکتہ نظر ہے۔
 
میں یہ چاہوں گا کہ اس ڈور کو مقفل نہ کیا جائے ۔ یہ ڈور ہم سب کے لیے " مثبت " بات کرنے کا ایک امتحان ہے ۔ اگر آج ہم اس ڈور میں بھی " مثبت بات چیت اور بحث " کرنے میں ناکام ہوئے تو پھر آگے چل کر ہر سیاسی اور مذہبی موضوع کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا اور ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ محفل کی ہر سیاسی اور مذہبی ڈور " مقفل " کر دی جائے گي ۔ اگر کچھ کرنا ہے تو یہ کیا جائے کہ اس ڈور میں سے زیادہ سخت قسم کے پیغامات کو ختم کر دیا جائے ۔ اور یہ پیغامات وہی ختم کرے جس نے ان کو لکھا تھا ۔

اس ڈور کو ایک Opportunityسمجھنا چاہیے ۔ ایک دوسرے کی بات سننے کی اور ایک عمدہ لہجے میں اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کی ۔ اس کے ساتھ ہی ایک مثبت بحث کرنے کی بھی Opportunity سمجھنا چاہیے ۔ اگر آج ہم مثبت نہ ہو پائے تو آگے چل کر محفل میں بہت سے مذاہب کے لوگ آئیں گے ۔ افغانستان سے آئیں گے ۔ ایران سے آئیں گے ۔ ہندوستان سے بھی اردو بولنے والوں کی آمد ہو گی ۔ ان لوگوں کا اپنا اپنا سوچ کا انداز ہوگا ۔ کیا ہم سب سے ہی لڑتے رہیں گے اور ہر حالت میں ان کو ہماری بات ماننے کے لیے دباو ڈالتے رہیں گے ۔ اگر ایسا ہوا تو یہ محفل ایک سیاسی اور مذہبی اکھاڑا دکھائي دے گی ۔ میں نہیں چاہتا کہ کبھی ایسا ہو ۔ اس کے لیے ہمیں ان ڈوروں کو پھلنے پھولنے دینا ہو گا ۔ میں اس ڈور کو اور ایسی کسی بھی ڈور کو " مقفل " کرنے کے حق میں نہیں ہوں ۔ اگر مقفل کرنا بھی ہے تو ہمیں اپنے دل میں چھپی " نفرت " کو مقفل کرنا چاہیئے ، ان کلمات کو " مقفل " کرنا چاہیے جو دوسروں کے دلوں میں نشتر کی طرح جا کر لگتے ہیں اور اس زخمی دل میں بسی دوستی اور محبت کو چھلنی کرتے ہیں ۔
 
فرید احمد

محفلین
ایک اور موضوع میں ایک سائٹ کا حوالہ دیا گیا ہے ،
ان سے درخواست کہ حوالہ نہ دیں ، براہ راست اپنی بات پیش کریں اور بحث کریں ۔ کیا یہ کافی ہوگا کہ اینٹی احمدیہ سائٹس کا حوالہ بھی اس کے جواب میں کافی سمجھا جائے ۔
میرے خیال میں اگر وہ صاحب حوال دیتے ہوں تو مسلمان بھی سائٹس کا حوالہ دیں ، وہ بات پیش کریں تو جواب ،
اور ہمیں چاہیے گا کہ اپنی بات بھی خود مفصل پیش کریں ۔
 
قسیم حیدر

محفلین
قرآن و‌حدیث کے جو حوالے اس نے اپنی ویب سائٹ پر دئے ہیں انہیں ان کے سیاق و سباق میں رکھ کر دیکھیں تو اس کا ہر دعوی باطل ہے۔ ان کی عادت یہی ہے کہ آیات کو ان کے مرکزی مضمون سے الگ کر کے اپنے مطلب پہناتے ہیں۔
ایڈمن نے اگر اس لنک کا نوٹس نہیں لیا تو میرے ذاتی خیال میں ان سے غلطی ہوئی۔ یہ بلاگ ایسی باتوں کے لئے نہیں ہے۔ اگر کسی کو شوق ہے تو وہ ایسی پبلک سائٹس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال نہ کرے۔ خصوصا ختم نبوت جیسے معاملے کو چھیڑنا بالکل مناسب نہیں۔
 
قادیانیت کی حقیقت (ماخوذ از بہار شریعت حصہ اول تخریج شدہ)​

http://www.dawateislami.net/library/literature.aspx?litid=lit-195&vhpvno=1&year=2006

qadyani01vl6.jpg

qadyani02ki9.jpg

qadyani03vm7.jpg

qadyani04bo6.jpg
یہ کچھ حقائق تھے جو اگر آپ نے نہیں پڑھے تو بحثییتِ مسلمان ہونے کے ناطے ضرور بالضرور پڑھ لیجئے۔

طویل بحث جاری ہے۔ میں صرف اتنا عرض کروں گا۔ کہ اگر آج کوئی ہمارے ماں باپ کو صرف گالی دے دے تو شاید ہم اُس کی جان کے دشمن بن جائیں۔ اور انبیاء (علیہ السلام) اور سرور انبیاء (صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت کا دعویٰ بھی کریں اور پھر اُن کے دشمن سے ربط بھی رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
مولانا حسن رضا خان (علیہ الرحمۃ المنان) نے کیا خوب فرمایا۔

چھوڑ کر ذِکر ترا اَب ہے خطاب اپنوں سے
کہ ہے مبغوض مجھے دل سے حکایت تیری

تجھ سے جو کہتا ہوں تو دِل سے سُن انصاف بھی کر
کرے اللہ کی توفیق حمایت تیری

گر تِرے باپ کو گالی دے کوئی بے تہذیب
غصّہ آئے ابھی کچھ اور ہو حالت تیری

گالیاں دیں اُنہیں شیطانِ لعین کے پَیرو
جِن کے صدقے میں ہے ہر دَولت و نعمت تیری

جو تجھے پیار کریں جو تجھے اپنا فرمائیں
جن کے دِل کو کرے بے چین اذیت تیری

جو تِرے واسطے تکلیفیں اٹھائیں کیا کیا
اپنے آرام سے پیاری جنہیں صورت تیری

جاگ کر راتیں عبادت میں جنہوں نے کاٹیں
کس لئے؟ اِس لئے کٹ جائے مصیبت تیری

حشر کا دن نہیں جس روز کسی کا کوئی
اس قیامت میں جو فرمائیں شفاعت تیری

اُن کے دشمن سے تجھے رَبط رہے میل رہے
شرم اللہ سے کر کیا ہوئی غیرت تیری

تو نے کیا باپ کو سمجھا ہے زیادہ اُن سے
جوش میں آئی جو اِس درجہ حرارت تیری

اُن کے دشمن کو اگر تو نے نہ سمجھا دُشمن
وہ قیامت میں کریں گے نہ رفاقت تیری

اُن کے دُشمن کا جو دشمن نہیں سچ کہتاہوں
دعویٰ بے اصل ہے جھوٹی ہے محبت تیری

بلکہ ایمان کی پوچھے تو ہے ایمان یہی
اُن سے عشق اُن کے عدو سے ہو عداوت تیری

اَہلِ سُنّت کا عمل تیری غزل پر ہو حسن
جب میں جانوں کہ ٹھکانے لگی محنت تیری​
 
رضا

معطل
اور اللہ عزوجل اپنے نبی(علیہ الصلوۃ والسلام) کے گستاخوں کو دنیا میں بھی سزا دیتا ہے۔
کہ مرزا کو موت بھی استنجاء خانے(لیٹرین) میں آئی۔(جہاں کی چیز تھی وہیں چلی گئی)
خس کم جہاں پاک
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top