زکریا نے کہا:
اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
میں نے اپنے پیغام کو زکریا کے اقتباس کے ساتھ پیش کرنا زیادہ مناسب سمجھا ہے ۔
چلیں یہ بات صیح ہے کہ آپ نے اُردو محفل کو کس مذہب کے دائرے میں نہیں رکھا یہ بات سمجھ آتی ہے اور یہ بات بھی سمجھ آتی ہے کہ یہاں کسی بھی مذہب کا فرد آکر تہذیب اور تمیز کے دائرے میں آکر اپنے عقیدے اور مذہب پر بات کر سکتا ہے ۔مگر جب کوئی آکر کسی کے عقیدے پر براہِراست ضرب لگائے تو پھر کیا ردِعمل ہونا چاہیئے ۔ یہاں وہ کہہ کر گیا ہے کہ“ تمہارا نبی نعوذبلاللہ آخری نبی نہیں ہے ہماری سائیٹ پر آؤ اور دیکھو کہ سچا اسلام کونسا ہے “ کیا یہ بات تہذیب اور تمیز کے دائرے میں آتی ہے ۔ میں بھی عیسائی مذہب یا کسی اور مذہب کا تمسخر اُڑا کر اپنے مذہب کی طرف لوگوں کو آنے کی دعوت دوں تو کیا آپ کے نظر میں یہ صیح فعل ہوگا ۔ ؟
اس بات سے انکار نہیں کہ کوئی بھی آکر اپنے اپنے مذہب اور عقیدے کی یہاں بات کرے ۔۔۔ مگر خیال رہے کہ کسی کا عقیدہ اور نظریہ کسی اور کے عقیدے اور نظریے پر حملہ نہیں کرتا ہو ۔ جھگڑا صرف اسی بات پر ہے ۔ کسی کو کسی کے عقیدے اور مذہب سے کیا لینا ۔ مگر کم از کم یہاں انسان کو اپنے مذہب اور عقیدے کے تحفظات کا تو یقین ہو ۔