Airlines Meals

آج ایک دوست کی جانب سے ای میل ملی ہے کافی معلوماتی ہے آپ بھی ملاحظہ کریں
Kuwait Airways
img1.jpg


Saudi Arabian Airlines
img2.jpg

Iran Air
img3.jpg

Air India
img4.jpg

China Air
img5.jpg

Air Canada
img6.jpg

Jamaican Airways
img7.jpg

Japan Air
img8.jpg

PIA
img9.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک و شبہ والی بات نہیں کہ جتنے پرانے جہاز پی آئی اے چلا رہی ہے یہ اسی کے باکمال لوگ چلا کر لاجواب سروس دے رہے ہیں۔
 

خرم

محفلین
بالکل بھیا۔ بیگم کہیں کہ پاکستان جانا ہے اور ہم اگر کہہ دیں کہ پی آئی اے کا ٹکٹ کتنے کا آتا ہے تو بس دھمکیاں شروع کہ خبردار جو پی آئی اے کا نام لیا وغیرہ وغیرہ۔ میں نے کہا کہ آپ بزنس کلاس میں چلی جانا تو ارشاد ہوتا ہے کہ بزنس کلاس ہے تو کیا، ہوگی تو پی آئی اے کی ہی نا۔ کیا بہتری کر لیں گے وہ؟ اور اگر کہہ دوں کہ بیڑا غرق بھی تو آپ کے عزیز کرنل غلام سرور چیمہ نے کیا ہے تو جواب آتا ہے باقی پاکستان بھی کیا غلام سرور چیمہ نے خراب کیا ہے؟ اور پھر اس کے بعد ان چراغوں میں روشنی نہیں رہتی۔

اور جہاں تک بات ہے شعروں کی تو اس لمبے ویک اینڈ کے دوران ہم نے وسطی امریکہ دیکھا۔ گاڑی چلاتے ہوئے پھر ایک گانا یاد آیا اور شعر موزوں ہو گیا
میری زندگی کے مالک میرے دل پہ ہاتھ رکھ دے
تیرے آنے کی خوشی میں میری دُم نکل نہ آئے

بس بجائے تعریف کے ہُوٹنگ شروع ہو گئی۔ پتہ نہیں ہماری قوم ٹیلنٹ کی قدر کیوں نہیں‌کرتی؟ آپ کو پتہ ہے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری قوم کا سب سے بڑا المیہ یہی تو ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کی قدر نہیں کرتی، ورنہ یہ سارا ٹیلنٹ پاکستان سے باہر کیوں جاتا؟ ;) ویسے جو آپ فرما رہے ہیں یہ تو گھر گھر کی کہانی ہے۔ +ہی ہی+
 

تیلے شاہ

محفلین
ہماری بیگم تو جاتی ہی پی آئی اے میں ہیں بقول ان کے سعودیوں کے متھے لگنے سے اپنے پاکستانی اچھے ہیں
بندہ کوئی رعب شعب دے کر کام کرا لیتا ہے۔
 

Raheel Anjum

محفلین
اچھی شئیرنگ ہے۔ لیکن بھائی پی آئی اے کا اتنا برا حال بھی نہیں ہے۔ یقین مانیں کم از کم ریاض سے پی آئی اے کی سروس اور کھانا سعودیہ سے بہتر ہے۔
 

خرم

محفلین
آپ کہتے ہیں تو مانے دیتے ہیں وگرنہ بن تو ایسے ملتے ہیں کہ آری سے کاٹنا پڑیں اور بٹن دبا کر انتظار کیا کیجئے کہ کوئی احوال پرسی کر لےگا۔ ویسے کچھ حد تک وہ لوگ بھی سچے ہیں کہ عموماً پاکستانی لوگ بدتمیزی بھی بہت کرتے ہیں لیکن پھر سوال کہ یہی پاکستانی دوسری ایئرلائنز پر بدتمیزی کیوں نہیں کرتے؟ ویسے بھی پی آئی اے پر آپ واش روم تو استعمال کر ہی نہیں سکتے کہ اس کا حشر ہماری "پاک" قوم نے بُرا کر دیا ہوتا ہے۔ تو کیا خرابی پی آئی اے کی ہے کہ "پاکستانیوں" کی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
75 فیصد بدتمیزی پاکستانی مسافر کرتے ہیں باقی کی 25 فیصد جیسے کو تیسا کے طور پر عملہ کرتا ہے۔ مجھے اس کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔ جبکہ یہی پاکستانی دوسری ہوائی کمپنی کے جہاز میں بھیگی بلی بنے ہوتے ہیں۔ وہاں ان کے منہ سے آواز تک نہیں نکلتی۔

جہاں تک کھانے کی بات ہے تو پی آئی اے کا کھانا بہت سی دوسری فضائی کمپنیوں سے اچھا ہوتا ہے۔ یا یہ کہہ لیں کہ ہمارے ذائقے کے مطابق ہوتا ہے۔
 

پپو

محفلین
دیکھیں ایسے مت کہیں اسی لیے کسی شاعر نےاس سروس کے بارے میں کہا تھا ''گھر سے ''پی آئی اے'' کھا آئے''
 

شمشاد

لائبریرین
میرے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پی آئی اے میں سفر کیا ہو اور کھانا نہ ملا ہو، بلکہ کئی دفعہ تو میں نے دو بار بھی لیا ہے۔ حالانکہ اس سیکٹر پر جہاز مسافروں سے بھرا ہوتا ہے۔
 

خرم

محفلین
شائد اسی سیکٹر کی وجہ سے پی آئی اے پر کچھ مسافر آجاتے ہیں۔ مجھے تو ان کے سیفٹی کارڈ دیکھ کر ہی شرم آگئی تھی اور جب کھانا آیا تو اکبر مارے غیرت کے زمیں میں گڑ گیا والا ہی معاملہ تھا۔ سمجھ نہیں آتا تھا کہ کیا کھائیں اور کیا چھپائیں۔;) آج کل تو احباب بس امارات یا اتحاد کے ہی قصیدے پڑھتے ہیں اور اپنا تجربہ تو یہی ہے کہ گلف جیسی "لوکل" ایئرلائن کی سروس اور کھانا پی آئی اے سے کئی گنا بہتر تھا۔ امارات، اتحاد اور دیگر بڑی ایئرلائنز کی تو بات ہی کیا۔ اور مزا تب آتا ہے جب آپ کال بیل دبائیں اور آپ کے فضائی میزبان ایک دوسرے کو ٹہوکے ہی دیتے رہ جائیں۔
باکمال لوگ
لاپتہ سروس
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی اب اتحاد اور امارات کا بھی وہ حال نہیں رہا۔ پہلے ان کی مراعات خاصی زیادہ تھیں، اب انہوں نے بھی یہاں پاؤں سکیڑ لیے ہیں۔ گلف ائیر پھر کچھ بہتر ہے۔ کرائے کے معاملے میں یہ فضائی کمپنیاں پی آئی اے اور سعودیہ سے قدرے سستی تھیں، اب لگ بھگ برابر ہی ہیں اور دبئی، ابو ظبی یا بحرین میں دوسری پرواز کے لیے گھنٹوں انتظار اب بہت مشکل لگتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
مجھے تو اتنا پتہ ہے، کم از کم Jamaican اور انڈین کھانے سے ہمارے پی آئی اے کے چاول بہت بہتر ہوتے ہیں۔:grin: بلکہ اگر دیکھا جائے تو دئیے گئے سارے کھانوں سے پی آئی اے کا کھانا بہتر ہو گا۔:grin:

کویت اور سعودیہ کا کھانا ہے یا ناشتہ؟؟ ایران والوں کا کافی لگ رہا ہے، لیکن کھانا نہیں لگ رہا مجھے۔ اللہ کا شکر کہ میں انڈیا یا جمیکا نہیں رہتی۔ کینیڈا والوں کا صرف سلاد۔:rolleyes: چینی اور جاپانی کھانے ہم پاکستانیوں کے لیے ناکافی ہیں۔;) اپنوں سے شکایت سہی۔۔ پر اپنا کھانا اپنا ہی ہے۔

ویسے آٹھ ، نو سالوں کے بعد کھانے میں اتنی ترقی دیکھی ہے میں نے۔۔ کہ پہلے بن ملتا تھا۔۔ اب چائے کے ساتھ کیک ہوتا ہے۔:grin:
 

arifkarim

معطل
ماوراء چلو کم از کم باقی ایر لائنز میں کولا تو مل ہی جاتی ہے۔
پی آئے اے کا ایک واقعہ: میرے کزن پاکستان سے ناروے آرہے تھے، انہوں نے مزید کوکا کولا مانگی تو جواب ملا: ''کولا ختم ہو گئی ہے! '' :grin:
یہ آج سے کوئی 5 سال پہلے کی بات ہے، اسوقت آٹے اور بجلی کا بحران نہیں‌ آیا تھا ;)
 
Top