Airlines Meals

arifkarim

معطل
اچھی شئیرنگ ہے۔ لیکن بھائی پی آئی اے کا اتنا برا حال بھی نہیں ہے۔ یقین مانیں کم از کم ریاض سے پی آئی اے کی سروس اور کھانا سعودیہ سے بہتر ہے۔
ہر ایر لائن کی بزنس اور اکانمی کلاس میں ‌ کھانے کے اسٹینڈرڈ کا فرق ہے۔ ہمیں‌اکثر پی آئی اے میں‌ ٹھنڈے چاول اور گرم مشروبات سے نوازا گیا :(
 

ماوراء

محفلین
کولا ختم۔۔۔؟ :grin: میں نے کچھ اس طرح اندازہ لگایا ہوا ہے کہ مسافر اپنی سیٹس پر ابھی بیٹھتے ہی نہیں ہیں کہ آنٹیاں آ جاتی ہیں، کولا لے کر۔۔۔بس سفر کے آغاز سے ہی اتنا کولا دیتے ہیں کہ لوگ کھانا کھانے کے قابل ہی نہیں رہتے۔:p اب سفر کے آخر تک کولا تو ختم ہونا ہی ہے۔ :grin:
 

Raheel Anjum

محفلین
ہر ایر لائن کی بزنس اور اکانمی کلاس میں ‌ کھانے کے اسٹینڈرڈ کا فرق ہے۔ ہمیں‌اکثر پی آئی اے میں‌ ٹھنڈے چاول اور گرم مشروبات سے نوازا گیا :(

بھائی جی ابھی دو ہفتے پہلے میرے دوست پی آئی اے سےاکانومی کلاس میں پاکستان گئے ہیں۔ انہوں نے ای میل میں لکھا ہےکہ جہاز اور کھانا سعودیہ سے اچھا تھا اور سب سے بڑی بات فضائی میزبان کی "مادرانہ شفقت" تھی۔:grin:
 

خرم

محفلین
ایک نے لکھا "آنٹیاں" اور دوسرے نے "مادرانہ شفقت"۔ اب ان الفاظ میں چھپی خاموش تعریف کو کون سمجھے؟؟;) پی آئی اے کے کھانے کی میں نے بھی بہت تعریف سُنی تھی لیکن اچھا کھانا صرف تب ہی کھایا جب پہلی دفعہ لاہور سے دوبئی گیا تھا۔ اس کے بعد تو بس پیٹ پوجا ہی مقصد ہوتا ہے۔ میرے برادر نسبتی کا رمضان میں پاکستان جانا ہوا۔ اللہ کا بندہ افطار سے کچھ پہلے سو گیا۔ افطار کے کچھ دیر بعد جاگا اور کہا کہ روزہ افطار نہیں کیا، جواب ملا "اب تو سب کچھ ختم ہوگیا ہے"۔ ایسے معیار کے بعد اگر کوئی کہے کہ دوبارہ جاؤ پی آئی اے سے تو کیونکر دل پر جبر کیا جائے؟
 

ماوراء

محفلین
زیک، کرنے کو بہت کچھ کرتے ہوں گے۔ لیکن جو مجھے لگا وہی لکھا ہے، ویسے آنکھیں نکال کر ان کی طرف ایک بار دیکھ لیں یا بدلے میں مسکرا کر نہ دیکھیں تو نظروں کا رخ دوسری طرف ہو جاتا ہے۔:grin:

امی ایک بار آئیں تو بتا رہی تھیں کہ ان کے ساتھ ایک لڑکی بیٹھی تھی، اس نے ایک کو کہہ دیا کہ انکل مجھے یاد ہے کہ آپ پچھلی فلائیٹ پر بھی تھے۔ بس جی انکل کا دماغ پھِر گیا۔۔ انکل آتے جاتے اس لڑکی کو دیکھیں اور خومخواہ ہی اس سے پوچھیں کہ کچھ چاہیے تو نہیں۔ کچھ چاہیے تو نہیں۔
 

خرم

محفلین
Height of professionalism اسی لئے تو کہتے ہیں
بے کمال لوگ
لاپتہ سروس
ویسے پی آئی اے کا نام ہونا چاہئے "پی کے آئیے" کہ بہ قائمی ہوش و حواس تو اس پر سوار ہونا موجودہ معیار کے ہوتے ہوئے اپنےساتھ زیادتی ہی ہے۔
 

سارا

محفلین
مجھے تو اتنا پتہ ہے، کم از کم Jamaican اور انڈین کھانے سے ہمارے پی آئی اے کے چاول بہت بہتر ہوتے ہیں۔:grin: بلکہ اگر دیکھا جائے تو دئیے گئے سارے کھانوں سے پی آئی اے کا کھانا بہتر ہو گا۔:grin:

کویت اور سعودیہ کا کھانا ہے یا ناشتہ؟؟ ایران والوں کا کافی لگ رہا ہے، لیکن کھانا نہیں لگ رہا مجھے۔ اللہ کا شکر کہ میں انڈیا یا جمیکا نہیں رہتی۔ کینیڈا والوں کا صرف سلاد۔:rolleyes: چینی اور جاپانی کھانے ہم پاکستانیوں کے لیے ناکافی ہیں۔;) اپنوں سے شکایت سہی۔۔ پر اپنا کھانا اپنا ہی ہے۔

بالکل سہی کہا۔۔پی آئی اے کا چاولوں کی کیا ہے بات ہے۔۔۔اور ساتھ سائیڈ پر چکن بھی ہوتا ہے یا قیمہ اس کا ٹیسٹ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔۔باقی ائیر لائن کے مریضوں والے کھانے سے پی آئی اے کا کھانا ہزار درجے بہتر ہے۔۔:grin: اور دیتے بھی 3 دفعہ ہیں ایک دفعہ تو ہم اپنی ٹرے لیتے ہیں لیکن جب وہ دوسری دفعہ لاتے ہیں تو صرف ایک ہی ٹرے لیتے ہیں۔۔ میں اور امی شئیر کر لیتے ہیں یا میں اور علی۔۔۔کیونکہ اتنے زیادہ کی گنجائش نہیں ہوتی۔۔۔جب کوئی پی آئی اے کے کھانے میں نقص نکالتا ہے تو میں حیران ہوتی ہوں کہ وہ اس سے زیادہ اور کیا کھانا چاہتا ہے۔۔۔:confused: البتہ چائے ایویں سی ہوتی ہے۔۔۔بے ذائقہ:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
ہاں سارا، واقعی مجھے تو چاول پسند ہیں۔ اور اب تو ہر بار چاول کھا کھا کر عادت سی بھی ہو گئی ہے۔:grin:

اور چائے ۔۔۔:( میں تو پورا مگ پینے کی عادی ہوں۔ وہ میرے دو گھونٹ بھی نہیں بنتی اور ٹھنڈی۔:(
 

سارا

محفلین
چاول تو مجھے بھی بہت زیادہ پسند ہیں اور وہ بھی کھانا گرم گرم ہی دیتے ہیں اس لیے مجھے تو آج تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔۔البتہ فلائیٹ ہمیشہ لیٹ ہوتی ہے یہ تھوڑا مسلئہ ہوتا ہے۔۔۔:rolleyes:
ہاں جو چائے کے شوقین لوگ ہوتے ہیں انہیں پریشانی ہوتی ہے۔۔مجھے کچھ خاص پسند نہیں میرے لیے کوئی مسلہ نہیں ہوتا میں تو پیتی ہی نہیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں جو عام روٹین سے ہٹ کر منگواتا ہوں وہ اچھی بھی ہوتی ہے، گرم بھی اور زیادہ بھی۔
 

سارا

محفلین
آپ کی اس بات سے باقی لوگوں کو چاہیے کہ فائدہ اٹھائیں عام روٹین سے ہٹ کر کھانا منگوائیں۔۔۔اچھا بھی ہو گا ' گرم بھی اور زیادہ بھی۔۔۔;)
 

سارا

محفلین
جی یہ تو ہے اگر سوئے ہوئے بھی ہوں تو نیند سے جگا کر کھانا کھلائیں گے۔۔بعض اوقات ہم کھانے کو نیند پر ترجیح بالکل نہیں دیتے اور کھانے کی قربانی دے کر اپنی نیند پوری کرتے رہتے ہیں۔۔۔
ایک دفعہ میری ساتھ والی سیٹ پر ایک آنٹی اور ان کا بیٹا بیٹھے تھے اور وہ کھانے کے علاوہ بھی کچھ نہ کچھ لے کر آرہے تھے۔۔یا تو وہ پی آئی اے والوں کے رشتہ دار ہوں گے یا پھر وہ ایسے بھی مانگنے پر دے دیتے ہوں گے۔۔:rolleyes:
 
گزشتہ دس برس میں کوئی 40 بار ہوائی سفر کا اتفاق ہوا ہے۔ مشرق سے مغرب تک مگر پی آئی اے پر سفر کا حوصلہ نہیں ہوتا، جہاز لیٹ، صفائی کے ناقص انتظام، سروس کمزور۔ سب سے اچھی سروس امارات، اتحاد، برٹش، کے ایل ایم اور قطر کی اور ماٹھی تام کی دیکھی جب گزشتہ برس برازیل گیا تھا، واپسی پر کھانا ختم اور سنیکس کے نام پر صرف بریڈ تھی، مگر چونکہ کمپنی کی طرف سے فری ٹکٹ تھا، برا محسوس نہیں ہوا، اخلاقیات میں پہلا درجہ اتحاد کے عملہ کو دوں‌ گا۔ وہ اپنے اشتہارات میں بھی مسافر کی بجائے مہمان کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ اور واقعی مہمان داری کرتے ہیں۔ میرے ایک پسنجر فرانکفورٹ میں پی کے ٹلی ہورہے اور فلائیٹ نکل گئی، مگر کمپنی نے اگلی فلائیٹ دی اور ابو ظہبی میں 2 دن ہوٹل بھی پھر اگلی فلائیٹ پر پاکستان پہنچا دیا۔
 

خرم

محفلین
اللہ جانے کونسی پی آئی اے کے قصیدے پڑھے جا رہے ہیں یہاں پر۔ ہمارا تجربہ تو اس سب کچھ کے بالکل الٹ ہی رہا ہے۔ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی پرواز میں بیڑہ غرق کر دیا تھا ہمارا تو۔ شائد امریکہ سے واپس جانے والا عملہ کچھ خاص مہمان نواز ہوتا ہو۔:confused:
 

سارا

محفلین
کھانا تو تقریباَ ایک جیسا ہی ملتا ہے یہ ہو سکتا ہے کہ عملہ آپ کو صحیح نہ ملا ہو۔۔ہوتے ہیں نا بعض لوگ بہت خوش اخلاق ہوتے ہیں اور بعض کے منہ پر بارہ بجے ہوتے ہیں۔۔۔اور کچھ میری ڈیمانڈ بھی کچھ زیادہ نہیں ہیں جو مل جائے الحمد للہ اور اگر کچھ چاہیے ہو تو بیل بجانے کی بجائے میں دیکھتی رہتی ہوں جب کوئی پاس سے گزرتا ہے اسے کہہ دیتی ہوں کہ پانی چاہیے یا کمبل چاہیے:rolleyes:۔۔۔اور ہم نے وہاں کون سا رہنا ہوتا ہے 18 گھنٹے ہی تو ہوتے ہیں اور ایک سیٹ پر گزارنے ہوتے ہیں باقی بھی یہی کچھ دیتے ہیں تو کیوں نا اپنے پاکستانی لوگوں کے ساتھ ہی سفر کیا جائے۔۔۔:)
 
Top