Airlines Meals

وجی

لائبریرین
گزشتہ دس برس میں کوئی 40 بار ہوائی سفر کا اتفاق ہوا ہے۔ مشرق سے مغرب تک مگر پی آئی اے پر سفر کا حوصلہ نہیں ہوتا، جہاز لیٹ، صفائی کے ناقص انتظام، سروس کمزور۔ سب سے اچھی سروس امارات، اتحاد، برٹش، کے ایل ایم اور قطر کی اور ماٹھی تام کی دیکھی جب گزشتہ برس برازیل گیا تھا، واپسی پر کھانا ختم اور سنیکس کے نام پر صرف بریڈ تھی، مگر چونکہ کمپنی کی طرف سے فری ٹکٹ تھا، برا محسوس نہیں ہوا، اخلاقیات میں پہلا درجہ اتحاد کے عملہ کو دوں‌ گا۔ وہ اپنے اشتہارات میں بھی مسافر کی بجائے مہمان کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ اور واقعی مہمان داری کرتے ہیں۔ میرے ایک پسنجر فرانکفورٹ میں پی کے ٹلی ہورہے اور فلائیٹ نکل گئی، مگر کمپنی نے اگلی فلائیٹ دی اور ابو ظہبی میں 2 دن ہوٹل بھی پھر اگلی فلائیٹ پر پاکستان پہنچا دیا۔



قطر ایئر ویز کو برائے مہربانی امارات ، اتحاد، برٹیش ، اور اچھی ایئر لائین میں‌شامل نہ کریں تو اچھا ہے ایک دفہ کا سفر کافی ہے انکی سروس بہت اچھی ہے لیکن فلائیٹ مینیجمینٹ بہت بری ہے
آپ نے اتحاد کا ذکر کیا اور انکی مہمان داری کا بھی بھائی میری والدہ کچھ دنوں کے لئے پاکستان آئیں تو سامان ابوظہبی میں ہی رہ گیا اتحاد والوں نے یہ کہاں کہ جہاز پر لوڈ زیادہ تھا اور اگلے دن سامان ملا اور ایسا اور لوگوں کے ساتھ کافی بار ہوچکاہے اتحاد نے پاکستان کے لیئے چھوٹے جہاز لگائے ہوئے ہیں جس سے اکثر ایسا ہوتا ہے

میرے خیال میں ہر لحاظ سے امارات ایئر بہتر ہے اگر آپ غور کریں تو پاکستان میں ان کے فلائیٹ اوقات رات میں نہیں ہیں
 

خرم

محفلین
سارا بہنا اگر باقیوں کی سروس بھی پی آئی اے جیسی ہی ہو پھر تو یقیناَ بندہ پی آئی اے کو ہی ترجیح دے لیکن اگر رات اور دن کا فرق ہو پھر کیا کیجئے۔ اور میرے خیال میں صرف پاکستانی ہونا تو کوئی معیار نہیں۔ اگر آپ ایک میدان میں ہیں تو آپکا کام آپکی اکلوتی سفارش ہونا چاہئے وگرنہ صرف پاکستانی کہاں تک اس لولی لنگڑی ایئرلائن کو سنبھال سکیں گے؟
 

زیک

مسافر
ویسے امارات یہاں سے دبئ کے لئے بہت اچھی ہے مگر دبئ سے پاکستان بالکل بھی نہیں۔ سیٹیں ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتی ہیں اور عملہ بھی اتنا اچھا نہیں۔
 

خرم

محفلین
یہ فرق تو میں نےبھی محسوس کیا ہے بھیا۔ جو پروازیں پاکستان جاتی ہیں ان کا عملہ بھی بدتمیز ہوتا ہے اور باقی معیار بھی پست۔ آخر کیوں تمام دنیا ہمیں پست مخلوق جانتی ہے؟ اس سوال کا جواب ہے کسی کے پاس؟ آخر عرب تو ہمارے "بھائی" ہیں;) انہیں تو ہمارے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک نہیں کرنا چاہئے۔ آخر کیوں؟؟؟
 

سارا

محفلین
میں نے نہیں بنائی ہیں ;) میرا بھائی ہر وقت یہی دیکھ رہا ہوتا ہے کبھی جہاز کبھی کھانا اور آہیں بھر رہا ہوتا ہے کہ پھر کب جاؤں گا lolتو آج ہی جب وہ دیکھ رہا تھا مجھے بھابھی نے کہا کہ یہ سب وہاں لگا دو جہاں پی آئی اے کی خالی ٹیبل تھی تو میں نے سیو کر کے یہاں لگا دیں۔۔:)
تم چاولوں کے ساتھ نہ کھانا جو ساتھ نان پڑا ہوا ہے نا اس کے ساتھ کھا لینا :)
 

ماوراء

محفلین
میں نے پہلے لکھا تھا کہ تصویریں کس نے بنائیں، لیکن تصویروں پر سائٹ ایڈریس دیکھا تو سمجھا وہیں سے لی ہوں گی۔
مجھے تو کبھی نان نہیں ملا۔ :(
 

ماوراء

محفلین
حالانکہ میں بھی باقیوں کی طرح اتنے ڈھیر سارے پیسے دے کر جاتی ہوں۔:(
یا شاید یہ تب ہی دیتے ہوں گے، جب میں نہیں جاتی ہوں گی۔ ویسے بھی پچھلے نو، دس سالوں میں میں صرف دو بار ہی تو پاکستان گئی ہوں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو، یہ لو رومال آنسو تو پونچھ لو اور ہاں آئندہ جب جانا ہو تو بتا کر جانا میں ہوائی کمپنی کی انتظامیہ سے کہہ کر دو نانوں کا انتظام کروا دوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پی آئی اے پر سفر سے قبل یہ دیکھ لیں کہ حج یا عمرے کا سیزن نہ ہو۔ ورنہ جہازوں کی کمی، فلائٹس کی تاخیر، کھانے کی شکایات اور عملے کی شکایات سب موجود ہوں‌ گی۔ اگر اتفاق ایسا سیزن ہوا تو روسی یا ترکی جہاز اور اس کا اسی ملک کا پائلٹ ملے گا۔ ترکی پائلٹ کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ میرے پچھلے چکر پر جب جہاز کراچی سے دبئی پہنچا تو ترکی پائلٹ صاحب نے اس وقت جہاز کا رخ سیدھا کرنے کی کوشش کی جب جہاز نے لینڈنگ کے لئے رن وے کو چھو چکا تھا۔ اپنی تقریباً جوان مرگ پر میں نے انا للہ پڑھنے میں تھوڑی سی عجلت کر لی تھی بس۔ اللہ تعالٰی نے محفوظ رکھا

کھانے کے معاملے میں پی آئی اے یا تو صفر ہوتی ہے یا پھر بیسٹ۔۔۔ درمیانی راہ شاید ہی کبھی ہو

قطر کا مینیو میرے پاس موجود ہے جس پر انہوں نے جلی حروف میں لکھا ہوا ہے کہ یہ مینیو خالص اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وائن اور سپرٹس بھی موجود ہیں، اسی صفحے پر۔ قطر ائیر ویز کی سروس اچھی ہے لیکن بار بار وہ "الخطوط الجویہ القطریہ" کے اشتہار دکھا دکھا کر مار ڈالتے ہیں۔ اتنی بوریت ہوتی ہے کہ بس۔ دوحہ ائیر پورٹ یتیم سا لگتا ہے کہ جہاز سے لاؤنج تک بس کا سفر ہوتا ہے

امارات کی متحدہ عرب امارات آنے اور وہاں سے پاکستان واپسی کی سروسز دو انتہائی مختلف نوعیت کی ہوتی ہیں۔ اس لئے نو کمنٹس

کے ایل ایم بہت شاندار لگی ہے۔ کھانا بھی مناسب، عملہ بھی مہذب اور با اخلاق ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ سارا عملہ ہی نان پاکستانی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے مرکزی ہب والے ائیر پورٹ پر پندرہ سے سترہ منٹ کے اندر اندر آپ عموماً ایک جہاز سے اتر کر کنکٹنگ فلائٹ کے لاؤنج تک پہنچ سکتے ہیں

برٹش ائیرویز بہت ایکٹو اور شاندار ہے تاہم کیپٹن کی مہارت ان مسافروں‌ کے لئے کچھ پریشانی کا باعث بن سکتی ہے جو جہاز یا کسی بھی متحرک سواری کی اچانک حرکات کو نہ سہار سکیں۔ تاہم پاکستانی سے آنے اور پاکستان جانے والی فلائٹس پر ان کا عملہ کسی حد تک پاکستانیوں پر بھی مشتمل ہوتا ہے۔ تاہم کنکٹنگ فلائٹ بیکار ہو جاتی ہے کہ ان کے مرکزی ہب پر سیکیورٹی اور الا بلا کے جھنجھنٹ بہت تنگ کرتے ہیں۔ جوتے اتارنا، بیلٹ اتارنا، جیکٹ اتارنا، لیپ ٹاپ کو کور سے نکال کر تیار رہنا اور پھر فضول کے سوال جواب کہ کوئی بھی سیکورٹی اہلکار کسی بھی مسافر کو روک کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دیتا ہے

فن لینڈ کی قومی ائیر لائن فن ائیر کا سفر بہت شاندار ہے۔ تاہم چونکہ یہ محدود تعداد اور محدود علاقے میں سرگرم ہے، اس لئے اس کی تفصیل ادھار

اگر کسی کو "موت کا منظر مع مرنے کے بعد کیا ہوگا" کی عملی تفسیر درکار ہو تو براہ کرم بنگلہ دیشی ائیرلائن "بے مان ائیر ویز" پر سفر کر لیں۔ تاہم اس پر سفر سے قبل یہ جان لیں‌کہ اس ائیر لائن کے دو سال میں تین جہاز کریش ہو چکے ہیں، بمع عملے اور مسافروں‌ کے۔ اب اس ائیر لائن کے پاس دو یا تین جہاز باقی ہیں اور ائیر لائن دیوالیہ قرار دیئے جانے کا انتظار کر رہی ہے۔ اس پر فلائٹس کے لئے ہمیشہ مسافروں کی تعداد کم ہوتی ہے کہ اس کی فلائٹس جتنی تاخیر کا شکار ہوتی ہیں، اتنی دیر میں آپ بس سے سفر کر کے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں

ایک بات یاد رہے، عموماً ہر وہ ائیر لائن جو پاکستان سے دوسرے ملک جاتی ہے، ان کا کھانا پی آئی اے کے کچن سے تیار ہو کر جاتا ہے، اسلام آباد یا پھر کراچی کچن سے۔ اسی طرح پی آئی اے جب بیرون ملک سے پاکستان آتی ہے تو یا تو ان کے پاس پاکستان سے آتے وقت والا باسی کھانا ہوتا ہے یا پھر وہ اس ملک سے کھانا لے کر چلتے ہیں جہاں سے فلائٹ چلتی ہے۔ باقی آپ خود اندازہ لگا لیں
 

سارا

محفلین
میں نے پہلے لکھا تھا کہ تصویریں کس نے بنائیں، لیکن تصویروں پر سائٹ ایڈریس دیکھا تو سمجھا وہیں سے لی ہوں گی۔
مجھے تو کبھی نان نہیں ملا۔ :(


نان تو مجھے بھی کبھی نہیں ملا :( لیکن بھابھی کہہ رہی تھیں کہ جب ان کی پاکستان سے سعودیہ کی فلائٹ تھی اس میں دیا تھا
 

سارا

محفلین
مجھے یاد آیا لاسٹ جو میں نے وزٹ کیا تھا وہ رمضان میں پاکستان گئے تھے کراچی میں ہمارا 4 سے 5 گھنٹے رات کا سِٹے تھا تو ہم نے انہیں کہا تھا کہ ہمیں روزہ رکھنا ہے اور وہاں جو انہوں نے ہمیں کھانا دیا تھا ویسا میرے 8 '9 سالوں کے جو 9 کے قریب پی آئی اے کے سفر ہیں وہاں بھی نہیں ملا۔۔اس کھانے میں نان بھی تھے۔۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سعری رکھنے والوں کے لیے سپیشل پی آئی اے والوں تیار کروا کر رکھا ہے۔۔:cool:
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ قیصرانی بھائی آپ کے پاس تو سب کے بارے میں ہی کافی زیادہ معلومات ہیں۔۔۔جب کہ ہماری طرف مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہر سال میں 1 '2 کا چکر تو لگتا ہی ہے پاکستان کا۔۔اور ہم ماشا اللہ جتنے بھی فیملی ممبرز ہے سب ہی پی آئی اے کے علاوہ کسی دوسری ائیر لائن سے جاتے ہی نہیں ہیں حالانکہ کتنے ہی لوگ مشورہ دے چکے ہیں کہ بائی کسی اور کو بھی تو ٹرائی کرلو لیکن لوکل کے علاوہ کبھی اتفاق نہیں ہوا ابھی امی برٹش سے گئی ہیں(پی آئی اے کی ٹکٹ نہیں مل رہی تھی) لیکن ہمیں کافی باتیں سنا رہی تھیں کہ یہ کس پر بھیج دیا ایک تو ان کا سِٹے بہت لمبا ہوتا ہے اور کھانے کے بھی قصیدے پڑھ رہی تھیں۔۔دوسرا ماموں سعودیہ ائیر لائنز پر گئے تھے وہ بھی انہیں عمرہ کرنا تھا اس لیے انہیں بھی کچھ خاص مزا نہیں آیا۔۔اس کے علاوہ کبھی بھی کوئی پی آئی اے کے علاوہ کسی دوسری پر جانا پسند ہی نہیں کرتا حالانکہ بہت زیادہ لوگ پی آئی اے کو پسند نہیں کرتے لیکن کچھ ہم جیسے بھی ہوں گےہم نے تو سکرین سیور بھی پی آئی اے کا بنایا ہوا ہے اور بھی جگہ جگہ پی آئی اے کی ہی پکچرز لگی ہوئی ہیں :rolleyes:
 
Top