API کیا ہے؟

اے پی آئی (ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس) کیا ہے؟ اس کے استعمالات اور مقاصد کیا ہیں؟؟
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اے پی آئی ہمارے بنائے ہوئے پروگرامز کو پہلے سے بنی ہوئی یوٹیلیٹیز یا لائبریریز سے منسلک کرتا ہے۔ سی والے بہتر بتا سکتے ہیں۔ بیشتر لائبریریز سی میں لکھی جاتی ہیں اور انہیں استعمال کرنے کے لئے سی کی طرح کا کوڈ لکھنا ہوتا ہے، جو تمام زبانوں میں (آسانی سے) دستیاب نہیں ہوتا۔ ان کے لئے خصوصاً اے پی آئی (موڈیول) کی ضرورت پڑتی ہے جس میں ہم اسی زبان کے سنٹیکس میں لائبریری کو استعمال کر سکتے ہیں۔ میں پرل کا بتا سکتا ہوں کہ سپیل چیکنگ کے لئے aspell استعمال ہوتا تھا اور اسے Text::Aspell کے ذریعے استعمال کرتے تھے۔ اب ہَن سپیل کے لئے Text::Hunspell استعمال ہوتا ہے۔ یہ دونوں موڈیول (اے پی آئی) پرل کوڈ کو سپیلنگ لائبریری کے فنکشنز تک آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔ ونڈوز پر ہَن سپیل کے لئے بہت سے انٹرفیس اور کئی لائبریریاں دستیاب ہیں۔ عام استعمال کے لئے libhunspell-1.3-0.dll اور ویژؤل سٹوڈیو کے لئے Hunspellx64.dll یا Hunspellx86.dll ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اے پی آئی بنیادی طور پر آپ کو غیر ضروری پروگرامنگ سے بچانے کا ایک ذریعہ ہے کہ ان پٹ کیسے لی جائے، آؤٹ پٹ کیسے دی جائے، یعنی ہارڈ وئیر اور دیگر سافٹ وئیر اجزاء سے آپ کے پروگرام کی گفتگو سہل بناتا ہے
 
سید ذیشان

محفلین
اے پی آئی ایسے فنکشنز یا ٹاسکس کا مجموعہ ہوتا ہے جن کو آپ اپنے پروگرام میں کال کر سکتے ہیں۔ ان فنکشنز کی تفصیلات آپ سے مخفی بھی ہو سکتی ہیں اور نہیں بھی۔ ہر اے پی آئی کیساتھ اس کی ڈاکیومینٹیشن ہوتی ہے جو اس کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ مثلاً آپ کے پاس ساونڈ کارڈ کی اے پی آئی موجود ہے اور آپ اپنے پروگرام میں انپٹ کو ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں تو اے پی آئی کا ریکارڈ کا فنکشن کال کریں گے جس سے آپ کے بفر (بائٹس کے ایرے) میں ساونڈ کا ڈیٹا آ جائے گا۔ عام طور پر یہ dll یا ڈائنامک لنک لائبریری فائلز میں ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار اگر آپ خوش قسمت ہوئے تو سورس کوڈ بھی مل جاتا ہے جو کہ سی یا سی پلس پلس کی فائیلیں ہوتی ہیں۔
 
اور ویب سائٹس کی آئی پی کیسے معلوم کی جاتی ہے؟؟ جیسے گوگل، ویکیپیڈیا۔۔
 
اور ویب سائٹس کی آئی پی کیسے معلوم کی جاتی ہے؟؟ جیسے گوگل، ویکیپیڈیا۔۔
باقی احباب کافی کچھ بتا چکے ہیں اے پی آئی کے بارے میں۔ ویب سائیٹوں کی نہیں ویب سروسیز کی اے پی آئی ہوتی ہے جس کی مدد سے کسی ویب سروس سے پروگرام کی مدد سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ عموماً ریسٹ فُل اے پی آئیز ہوتی ہیں لیکن سوپ بیسڈ بھی ہو سکتی ہیں۔ میڈیا وکی کی آے پی آئی کا بیان کچھ یہاں مل جائے گا۔ :) :) :)
 
سوپ بیسڈ؟؟
 
سعود بھائی، ایک نظر اسے دیکھ لیں، اور جو اغلاط ہوں ان کی نشاندہی فرمادیں اردو ویکی کے لیے لکھا ہے۔
سوپ یا سمپل آبجیکٹ ایکسس پروٹوکول (انگریزی: Simple Object Access Protocol) ایک پروٹوکول ہے جس کے ذریعہ کمپیوٹر نیٹورکز کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ کیا جاتا ہے، جب ویب سروسز خصوصا Http ,Https کے ذریعہ ڈیٹا منتقل کرنا مقصود ہو، اس پروٹوکول کو XML زبان میں تحریر کیا جاتا ہے۔
اس پروٹوکول کے ذریعہ ڈیٹا منتقل کرنے کے کئی طریقے ہیں، جن میں سب سے معروف اور مستعمل طریقہ Remote Procedure Call یا RPC کہلاتا ہے۔ اس طریقہ میں کلائنٹ سرور کو ریکویسٹ بھیجتا ہے۔ اور چونکہ XML زبان کو تمام آپریٹنگ سسٹمز سپورٹ کرتے ہیں اس لیے تمام سسٹمز میں سوپ پروٹوکول ڈیٹا منتقلی کا انتہائی بہترین ذریعہ ہے، بالخصوص جب ڈیٹا ویب سروسز سے لیا جارہا ہو۔
:) :)
 
اکیڈمک لیویل کا تو نہیں ہے لیکن عمومی لحاظ سے اتنی تعریف کافی ہے۔ :) :) :)
جی بس اس وقت تو عمومی تعریف ہی لکھنا تھا، البتہ ایک جملہ نامکمل ہے شاید "اس طریقہ میں کلائنٹ سرور کو ریکویسٹ بھیجتا ہے۔" اس میں یہ بتائیں کہ ریکویسٹ بھیجنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ :) :)
 
جی بس اس وقت تو عمومی تعریف ہی لکھنا تھا، البتہ ایک جملہ نامکمل ہے شاید "اس طریقہ میں کلائنٹ سرور کو ریکویسٹ بھیجتا ہے۔" اس میں یہ بتائیں کہ ریکویسٹ بھیجنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ :) :)
ایچ ٹی ٹی پی ریکوئیسٹ کے دو نتائج ہوتے ہیں، یا تو سکسس یا فیلیر۔ پہلی صورت میں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں ریسپانس موصول ہوگا اور دوسری صورت میں کسی فیلیر اسٹیٹس کوڈ کے ساتھ جواب آئے گا جس میں ریسپانس باڈی ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ واضح رہے کہ کئی دفعہ ریڈائریکٹ کا اسٹیٹس کوڈ آتا ہے جسے فیلیر نہیں کہا جاتا، بلکہ اخیرت تک ری ڈائریکٹس کو فالو کرتے ہیں اور پھر حتمی نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
Top