سید ذیشان
محفلین
مجھ سادہ سے بندے کا ایک سادہ سا سوال
جب کوئی مادہ روشنی سے تیز سفر یا دوڑنے کہ لیں کرنے لگے گا تو وہ جل نہیں جائے گا ؟؟
اور اگر نہیں تو کیوں اور کیسے ؟؟
روشنی سے تیز کیا، روشنی کے رفتار سے بھی ایسی چیز جو کمیت (mass) رکھتی ہو، سفر نہیں کر سکتی۔ مثلاً ایلیکٹران کی کمیت بہت تھوڑی ہے لیکن وہ بھی روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کر سکتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جوں جوں کسی چیز کی رفتار روشنی کی رفتار کے قریب پہنچتی ہے اس کی کمیت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور اس کی رفتار کو زیادہ کرنے کے لئے اتنی ہی زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے۔ اگر کمیت رکھنے والا مادہ روشنی کی رفتار سے سفر کرے تو اس کی کمیت لامتناہی ہو جاتی ہے جو کہ ناممکن ہے اسی لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کر سکتا۔