فاروق احمد بھٹی
محفلین
اب کیا کریں ہم تو ایسے ہی ہیںیہ تو بڑی خطرناک صورتحال ہے۔
اب کیا کریں ہم تو ایسے ہی ہیںیہ تو بڑی خطرناک صورتحال ہے۔
درست!یعنی آپ کی ضرورتِ شدیدہ کی فہرست کچھ اس قسم کی ہوئی:
ویب سرفنگ
ای میلز
چیٹنگ و متعلقہ سروسز۔
اردو محفل
ٹی وی دیکھنا
گپ شپ
چائے کافی
فلمیں
موسیقی
دیگر ؟
۔
نہیں! ہمیں اندازہ ہے۔
کچھ کچھ اندازہ تھا 'بھائی' کا ہمیں
عشق ایسا ناگہانی بھی نہیں
دیگر سوشل سروسز میں کاموں کی زیادتی نہیں ہے۔دن میں اگر بمشکل آدھا گھنٹہ بھی صرف کروں ان پر، تو پورے دن میں پھر دوبارہ وزٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اب تک کی صورت حال تو یہی ہے ۔ آگے واللہ اعلم!خوب!
ان کی وجہ کاموں کی کمی ہے یا سوشل سروسز کا کم استعمال؟
جی!حیرت کی بات یہ ہے کہ ضرورتِ شدیدہ سے چھٹکارے کے لئے ہمارے بھائی کچھ ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی بات بھی کر رہے ہیں۔
ع- کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
آپ باقاعدگی سے عبد الرحمن بھائی سے اعتدال پر چلنے کی 'ٹریننگ' لیجے۔
روز کہتا ہوں اُسے بھول جاوں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ روز یہ بات بھُول جاتا ہوں
محمداحمد بھائی
بات یہ ہے کہ اول تو ہم ہر گز ذمہ دار نہیں اس لیے ہمارے اوپر کوئی ذمہ داری بھی نہیں، البتہ زمیندار ضرور ہیں، لیکن اس کی بھی ہماری کوئی ذمہ داری نہیں
لیکن خدانخواستہ اگر کوئی ایسا ذمہ داری کا کام آ جائے، جو ہمیں ہماری باقی خواہ مخواہ کی مصروفیات سے زیادہ توجہ مانگ بیٹھے تو ہم اپنی چھوٹی سی نیٹ ڈیوائس کے ایک بٹن کو نیچے کردیتے ہیں۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ ذمہ داری ختم تو بٹن پھر سے اوپر
ویسے ایسا اتفاق نرگس کی ہزاروں سال کی بے نوری جیسا ہے۔۔۔ سو فی الحال تک ایسا کچھ بھی نہیں جو رخنہ اندازی کر سکے۔
محفل ابھی تک Addiction ہے۔