پروگرامنگ Data Structures پر تبصرے

ایسی مت ماری گئی ہے کہ چوکور قوسین (square brackets) اور جہاں جہاں چوکور استعمال کرنا تھا وہاں وہاں چکور استعمال کرتا رہا ہوں۔ :)

قیصرانی نے ابھی مجھے پیغام بھیج کر اس رنگین غلطی کی طرف توجہ بھی دلائی اور مرقع اردو میں اس کی اصطلاح بھی بتائی۔

square brackets = خطوط وحدانی
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے تبصرے کا دھاگہ پہلے دیکھا سو یہیں تبصرہ کردیا اور اصل دھاگہ بعد میں دیکھا۔

ویسے بہت اچھی طرح سمجھایا ہے آپ نے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
Data Structures کیا ہے؟؟؟:rolleyes:
جب ہم کمپیوٹر میں ڈیٹا کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس پر کوئی پروسیسنگ کی جا سکے تو ہمیں کمپیوٹر پروگرام کو بتانا پڑتا ہے کہ کس طرح کا اور کیا ڈیٹا ہم محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ مثلاً اعداد ہیں کہ حروف یا پھر دونوں کا مجموعہ۔ اگر اعداد ہیں تو کیا Integer یعنی پورے نمبر یا پھر اعشاریہ والے. دوسرا یہ بھی کہ ان کی کل لمبائی کتنی ہوگی۔ یعنی چھوٹی رقم ہے یا بڑی یا انتہائی بڑی۔ پہلے جب میموری کم ہوتی تھی تو کمپیوٹر میں ہم لوگ مختلف ضروریات کے مطابق مختلف ڈیٹا سٹرکچر بنانے کی ہدایات دیتے تھے
 
Top