Deja Vu

سید فصیح احمد

لائبریرین
اسلام و علیکم پیارے دوستو!
یہ نظم جو ذیل میں آپ سب کے لیئے لگا رہا ہوں یہ آج سے کافی برس قبل کالج کے زمانہ میں لِکھی ، جو احباب واقف نہیں اُن کے لیئے درج کرتا جاوؑں کہ ، Deja Vu کے معنی پہلے سے دیکھا ہوا کے ہیں ، یہ اُس کیفیت کا نام ہے جِس میں کبھی کبھار ہمیں لگتا ہے یہ وقت حتمی طور پہلے گزرا ہے ۔ اُمید ہے احباب کی طبیعت پے گراں نہ گُزرے گی :)۔
سلامتی ہو!

10756_644451878927216_164315581_n.jpg
 
آخری تدوین:

ابن رضا

حیرت کی بات یہ کہ اس نام کی لڑی کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے محفل پر اب دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔ :laughing::p:D:ROFLMAO::mrgreen::biggrin::grin::laugh:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
حیرت کی بات یہ کہ اس نام کی لڑی کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے محفل پر اب دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔ :laughing::p:D:ROFLMAO::mrgreen::biggrin::grin::laugh:

اوہ !! :good: بھئی رضا صاحب اِس کی تو بس دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں
اول: یا تو اس عنوان کو پہلے کسی اور دوست نے چُن لیا ہو ۔
دوم: یا پھِر نظم کا جادو آپ پر بھی چل گیا یعنی کہ نظم سے پہلے ہی آپ Deja Vu کی کیفیت میں ڈوب چُکے ہیں، :sneaky: :p
رب سوہنا خیر کرے ، آمین !! :)
 
پہلے والی صورت درست ہے۔:)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/déjà-vu-کیا-ہے؟.20446/page-2#post-1479787
 
ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہیں دوبارہ کہ یہ دوبارہ ہے

نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
 
ابن رضا

لائبریرین
ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہیں دوبارہ کہ یہ دوبارہ ہے

نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
جنابِ غزنوی صاحب شعر تو آپ بہت عمدہ عمدہ شامل فرماتے رہتے ہیں ۔ شاعر کا نام بھی اگر نیچے رقم کر دیا کریں تو علم میں اضافہ ہوتا رہے۔ گستاخی معاف۔
 
واہ لئیق صاحب واہ یعنی کہ پوری نظم کو دو مصرعوں میں باندھ ڈالا ، کیا کہنے !! :)
بہت شکریہ ، آپ کی نظم پڑھ میں اپنے ماضی میں پہنچ گیا تھا۔ ایک واقعے کے بعد اس وقت یہی شعر کہا تھا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس شعر کی اسی کو سمجھ آتی ہے جس پر ایسا سانحہ گزرا ہو۔
 
شاعر کا نام ہے امجد اسلام امجد۔۔۔انکی پوری غزل درج زیل ہے :
حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے

کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے

وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں
تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے

ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہیں دوبارہ کہ یہ دوبارہ ہے

وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں
ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارہ ہے

عجب اصول ہیں اس کاروبارِ دُنیا کے
کسی کا قرض کسی اور نے اُتارا ہے

کہیں پہ ہے کوئی خُوشبو کہ جس کے ہونے کا
تمام عالمِ موجود استعارا ہے

نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے

یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہیں دوبارہ کہ یہ دوبارہ ہے

نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے

اولین یہ کہ کمال ہے صاحب صد کمال انتخاب ہے :) اور ہاں ابن رضا بھائی سے اتفاق کرتے ہوئے شاعر کے نام کے لیئے اصرار کروں گا ، کہ جوہر اپنی جگہ مگر جوہر نکھارنے والے کا نام جوہر کی ہستی کو مزید معنی دے دیتا ہے :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت شکریہ ، آپ کی نظم پڑھ میں اپنے ماضی میں پہنچ گیا تھا۔ ایک واقعے کے بعد اس وقت یہی شعر کہا تھا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس شعر کی اسی کو سمجھ آتی ہے جس پر ایسا سانحہ گزرا ہو۔

میں سمجھا یہ مصرعے آپ کا انتخاب ہیں سو سراہ دیا ، مگر اب دِل کی گہرائی سے داد دوں گا کہ محترم اپنے احساسات کا کیا خوب نقشہ کھینچا اور بلا شبہ احساسات صرف تحریری وجود نہیں رکھتے بلکہ بری بڑی ہیبتناک داستاں اُٹھائے ہوتے ہیں اکثر ، اشعار کی صورت !!
اپنا پیارا شعر رسید کرنے کا بہت شکریہ برادرِ محترم !!
 
لیکن یقین کریں یہ شعر کہتے ہوئے مجھے بڑی اذیت سے گزرنا پڑا، لیکن اس وقت دل کا غبار نکالنے کا کوئی اور ذریعہ نہیں تھا۔ سراہنے کا بہت بہت شکریہ۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
لیکن یقین کریں یہ شعر کہتے ہوئے مجھے بڑی اذیت سے گزرنا پڑا، لیکن اس وقت دل کا غبار نکالنے کا کوئی اور ذریعہ نہیں تھا۔ سراہنے کا بہت بہت شکریہ۔
برادر سچ تو یہ ہے کہ ہم سب ہی لکھنے والے یعنی کہ اربابِ سُخن ، چاہے وہ لکھنے کے فن میں طاق ہو یا نا ہو ، کو بڑی " موت بھری " کیفیت سے گزر کر قصہ ناگوار بیاں کرنا ہوتا ہے ، اور لطف کی بات یہ ہے کہ حالیہ ہی مجھے خود ایسے کسی منظر کا سامنا کرنا پڑا ، اور شائد دوستوں سے یہ اپنی ۸ سال پرانی نظم جو بانٹی اُسی احساس کی بھڑاس کا نتیجا ہے !!
سلامت رہیں !
 
مجھے اندازہ ہو گیا تھا اسی لئے تو فوراً آپ کا مدعا سمجھ گیا تھا :)
 
Top