Dhcp

arifkarim

معطل
The Dynamic Host Configuration Protocol (DHCP) is a computer networking protocol used by devices (DHCP clients) to obtain configuration information for operation in an Internet Protocol network. This protocol reduces system administration workload, allowing networks to add devices with little or no manual intervention.
آسان لفظوں میں ایک سافٹوئیر جو ایک نیٹورک سے منسلک کلائنٹس کو از خود آئی پی ایڈریس فراہم کرے!
 
فخرنوید

محفلین
ڈی ایچ سی پی کا فائدہ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کو یہ ہوتا ہے کہ اس نیٹ ورک پر آنے والوں کو خود کار طور پر سرور سے ڈی ایچ سی پی کی وجہ سے آئی پی ایڈریس ملتے جاتے ہیں۔ اس کے لئے ایڈمنسٹریٹر کو ہر سسٹم پر بیٹھ کر مینول آئی پی نہیں لگانے پڑتے ہیں۔ بلکہ سسٹم خود ہی آئی پی دے دیتا ہے۔ اور جو آئی پی وہ ایک نیٹ ورک کارڈ کو دیتا ہے وہ وہی آئی کسی دوسرے نیٹ ورک کارڈ کو نہین دیتا ہے۔ جس سے آئی پی کنفلکشن کا مسئلہ بھی درپیش نہیں آتا ہے۔

اس کا نقصان یہ ہے کہ سرور پر بیٹھ کر یہ نہیں اندازہ ہو پاتا کہ یہ سسٹم اس آئی پی والا کہاں یعنی کس لیب یا کس کمرے میں موجود ہے۔
 
arifkarim

معطل
اس کا نقصان یہ ہے کہ سرور پر بیٹھ کر یہ نہیں اندازہ ہو پاتا کہ یہ سسٹم اس آئی پی والا کہاں یعنی کس لیب یا کس کمرے میں موجود ہے۔
کیا بات کرتے ہو جناب۔ ہر آئی پی جس نیٹورک کارڈ کو اسائن ہو تا ہے، اسکے ساتھ اسکا یونیک mac address بھی ہوتا ہے۔ یوں اگر آئی پی بدل بھی جائے تو بھی میک ایڈریس کے ذریعہ اصل کمپیوٹر کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔
ہماری اکیڈمی میں تو ڈی ایچ سی پی کام ہی میک ایڈریسز پر کرتا ہے!
 
ڈی ایچ سی پی تو آئی پی جب الاٹ کرتا ہے تو نیٹ ورک کارڈ کے میک ایڈریس کی بنیاد پر ہی کرتا ہے۔لیکن حضور میں ایک چیز بتاتا ہوں۔ کہ آپ کے سرور کی چاروں سمت میں دس دس سسٹم موجود ہوں۔ آپ کے وہ چالیس سسٹم ہی ڈی ایچ سی پی سے آئی پی لے لیں۔ آپ بس سرور سے کیسے اس کی لوکیشن بتاو گے کہ وہ سسٹم کس سمت میں پڑا ہے۔
 
جب آپکو سسٹم کا نام نظر آجائے گا اور آئی پی بھی تو رولا کس بات کا؟
میرے ڈی لنک روٹر کے ڈی ایچ سی پی سرور اسٹیٹس کا نتیجہ:
b101.gif
دیکھو اس سرور سے منسلک دو سسٹمز جنمیں ایک میرا کمپیوٹر اور دوسرا آئی پی فون شامل ہے۔ دونوں کے نام و آئی پی ایڈریس اسمیت میک ایڈریس بھی نظر آرہا ہے۔ اب بیشک ہزار کلائنٹس کنکٹ ہو جائیں۔ آپکو مطلوبہ سسٹم ڈھونڈنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی!
 
مدیر کی آخری تدوین:

فخرنوید

محفلین
فرض کر یں میں آپ کے نیٹ ورک میں اپنے سسٹم سے شامل ہو جاتا ہوں۔ آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ میں آپ کے نیٹ ورک میں کس جگہ موجود ہوں۔دائیں ، بائیں ، آگے یا پیچھے والی لائن میں۔
 
arifkarim

معطل
فرض کر یں میں آپ کے نیٹ ورک میں اپنے سسٹم سے شامل ہو جاتا ہوں۔ آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ میں آپ کے نیٹ ورک میں کس جگہ موجود ہوں۔دائیں ، بائیں ، آگے یا پیچھے والی لائن میں۔

یہ تو "تیتر بٹیر" والی پہیلی جیسا معمہ لگتا ہے ! ;)
اگر تو آپ کسی نیٹورک کے ایڈمنسٹریٹر ہیں تو آپکا پہلا کام تمام کلائنٹس کے میک ایڈریسز کا اندراج اور انکی لوکیشن کا ایک ٹیبل بنانا ہوگا۔ نیز اپنے نیٹورک کی سیکیورٹی ایسی کرنی ہوگی کہ صرف ٹرسٹڈ یوزر کو آئی پی الاٹ ہو۔
اب بالفرض کوئی شخص آپکے سسٹم پر لاگ ان ہو کر کچھ چرانے کی کوشش کرے اور ایڈمن کو پتا ہو کہ آپ کی تو آج چھٹی ہے تو فوراً سے بھی پہلے اس ’’چور‘‘ کی شناخت ہو جائے گی۔
البتہ وائرلیس نیٹورکس میں معاملہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ وہاں پر بینڈوتھ رینج کے ذریعہ کنکٹڈ صارفین کا کھوج لگایا جا سکتا ہے۔
 
اظفر

محفلین
میک ایڈریس بھی بدلاجاتا ہے یہ کوئی خاص چیز نہیں۔
عام طور پر آئی پی کو میک سے لاک کر دیا جاتا ہے لیکن اس کا ایک عجیب سا نقصان ہے
دس پی سی ایک ہی آی پی پر 110 ، 12 پی سی بھیچل جاتے ہیں اور پھر پتا لگانا مشکل ہوتا ہے کہ اصل کون ہے
 
فخرنوید

محفلین
ایک آئی پی پر مختلف پی سی کیسے چلتے ہیں اظفر مجھے ذرا کوئی لاجک سمجھاوگے۔
یہ کوئی ہاسٹل کا کمرہ نمبر نہیں ہے جہاں دس بارہ لڑکے اکٹھے رہ لیں گے۔
 
arifkarim

معطل
ایک آئی پی پر مختلف پی سی کیسے چلتے ہیں اظفر مجھے ذرا کوئی لاجک سمجھاوگے۔
یہ کوئی ہاسٹل کا کمرہ نمبر نہیں ہے جہاں دس بارہ لڑکے اکٹھے رہ لیں گے۔

شاید انکے کہنے کا مطلب مختلف اوقات میں ایک آئی پی ایڈریس مختلف میک ایڈریس کو الاٹ کرنا ہے۔ ایک وقت میں تو ظاہر ہے ناممکن ہے۔
 
Top