اگر آپ ہمارے سامنے پیش کر سکیں ہمزاد تو کم از کم مجھے مان کر بہت زیادہ خوشی ہوگی
" ہمزاد " سے ملاقات کوئی زیادہ مشکل یا نا ممکن نہیں ہے میرے بھائی
بس اس کے لیئے خواہشمند کو اپنے " وجدان " کے ساتھ مکمل ربط رکھتے اپنے خیال پر " یقین کامل " رکھنا ہوتا ہے ۔۔۔۔
اگر " دہریہ " ہے تو اسے اپنی پوری توجہ کو اپنی " جسمانی ساخت اور روح " میں ربط تلاش کرنے پہ صرف کرنی پڑے گی ۔ اور جب اس کی توجہ کامل ہوجاے گی تو وہ نہ صرف اپنے ہمزاد کو دیکھ پائے گا ۔ بلکہ اس کائنات میں ہر لمحہ حرکت پذیر مخلوقات اور ان کی آوازوں کو سن پائے گا ۔۔ اور سچی حقیقت براہ راست اس سے اپننا ربط استوار کر لے گی ۔۔۔
اگر " ہندو مذہب " سے تعلق ہے تو اپنے " دھیان " کو اتنا محو کرنا پڑے گا کہ " گیان " تک پہنچ جائے پھر ہمزاد ہی کیا " استدراج " کے درجہ پر کھڑے بے جان اشیاء کو بھی حرکت دینے پہ قادر ہوجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔
اگر " بودھ " ہے تو اسے اپنے جسم کو انتہائی حد تک کمزور کرنے پہ توجہ مرکوز کرنی ہو گی ۔ جب اس کی توجہ اسے " بھوک پیاس " سے بے نیاز کر دے گی تو وہ " نروان " پالے گا ۔ اور ہمزاد ہی نہیں بلکہ جملہ کائنات میں موجود ہر مخلوق اس کی تابعدار ہوگی ۔۔۔۔
اگر " یہودو نصاری " سے تعلق ہے ہے تو اسے اپنے جسم کواس کی مخصوص خواہشات سے محروم رکھنا پڑے گا ۔ اپنی توجہ اپنی بصارت کو طاقتور بنانے پر مرکوز رکھنی پڑے گی ۔ دائرہ بینی شمع بینی میں محو رہتے خارج میں موجود کسی مظہر پر نگاہ جما مراقبے کی سی صورت میں رہتے اپنی روح کو طاقت ور کرنا ہوگا ۔۔تاکہ روح اپنے مرکز سے رابطہ قائم کر لے ۔کائنات کا ذرہ ذرہ اس پر اپنی حقیقت کھول دے ۔۔۔۔۔۔
ان سب کے برعکس اسلام سے ربط رکھنے والے اگر صرف دو نمازوں پر اپنی توجہ مرکوز کر لیں ۔ دنیا کی جائز لذات سے لطف اندوز ہوتے فجر کی سنت اور فرض کے درمیان اپنی توجہ اپنے " قلب " پر مرکوز کرتے اپنے دھیان کو اللہ کے ذکر میں محو کر لے ۔ اور یہی صورت عصر کی سنت و فرض کے درمیان ذکر اللہ کے ہمراہ مراقبہ باطن میں گذارنا اپنا معمول بنا لے ۔ تو بلاشک وہ جو یہ صدا دیتا ہے رات کے پچھلے پہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے کوئی مانگنے والا
وہ اپنی صدا کو سچ کرتے تمام حجابات کے پردے اٹھا دے گی ۔ اور پھر بہت نادان ہوگا وہ جو صرف " ہمزاد " کو ہی دیکھنے پہ قناعت کر لے ۔۔
چالیس دن کی استقامت سچے دل کے ساتھ کیئے ہوئے عمل کو زندگی بھر کا ساتھ بنا دیتی ہے ۔
آپ صرف سات دن فجر کی سنت و فرض کے درمیانی وقت میں اپنے دل کی جانب توجہ رکھتے " سورت الفاتحہ " کا ورد اپنی زبان پہ جاری رکھئے ۔ اور نیت تو آپ کی روشن و واضح کہ " ہمزاد " دیکھنا ہے آپ نے اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دکھے گا ضرور ان شاءاللہ دکھے گا ۔۔۔۔۔ قابو نہیں آئے گا نہ ستائے گا ۔ یقین رکھئے گا ۔۔۔۔۔
سات دن کے بعد اپنا مشاہدہ ہم دوستوں سے شئیر کیجئے گا ۔ تاکہ ہم بھی اپنی مراد کی جانب نیت سے رواں ہوں سکیں ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں