عظیم اللہ قریشی
محفلین
لوجی نورالعین کے ابا نے اسلامی رنگ بھی پیش کردیا واہ کیا بات ہے
میں تبھی کچھ کہہ سکتا ہوں جب کوئی غیرمرئی کا ترجمہ بتائے
نادیدہ۔۔۔Invisibleمیں بھی اسی تلاش میں ہوں۔ ۔ ۔
وہ کیفیت جب کوئی شئے موجود تو ہو مگر کسی سہارے کے بنا دکھائی نہ دے ۔ غیر مرئی کہلائے گی ۔اپنی ایک بات کہنے کے بات کچھ سوال کروں گا۔
دین اسلام کا اور سائنس کا طالب علم ہوتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ جن شعاعوں جیسے انفرا ریڈ وغیرہ اور آوازوں کو عام انسان دیکھ نہیں سکتا اور سن نہیں سکتا کو اگر عام انسان تکنیکی آلات کے ذریعے دیکھ لے تو ایسے شعاعوں اور آوازوں کو غیر مرئی نہیں کہا جاسکتا۔
میرا محمود احمد غزنوی ، نایاب ، قیصرانی اور زیک و ظفری صاحبان سے یہ سوال ہے کہ آپ غیر مرئی شے کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
کیا آپ سب کی تعریف ایک ہے؟ اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ
میں تو غیر مرئی اس چیز کو کہتا ہوں جسے حواس خمسہ کے ذریعے محسوس نا کیا جا سکے۔ لیکن جب انفرا ریڈ کو ایک ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے میں اپنی آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں تو یہ غیر مرئی نا رہی۔ ایسے ہی دوسری شعاعیں اور آوازیں وغیرہ ۔ یقیناً ایسی بوئیں بھی ہونگی اور ذائقے اور لمس بھی جنہیں ہم آلات کے ذریعے محسوس کر سکیں یا جان سکیں!
اب تک جو میں سمجھ سکا ہوں، جن حضرات نے جنات کو دیکھا ہے یا تو جن نے خود اپنے آپ کو ظاہر کیا یا انہوں نے اپنی روح کو اس قدر طاقتور کیا کہ جن کو دیکھ سکے۔
اس سلسلے میں صاحب علم حضرات میری رہنمائی کر سکیں تو عنایت ہوگی۔ میرے سوالات تحقیق کے لئے ہیں ورنہ جن یا ہمزاد قابو کرنے کی میری کوئی خواہش نہیں
آپس کی بات ہے کہ جن یا ہمزاد کو قابو کرنے کی خواہش رکھنی بھی نہیں چاہئے۔
محترم روحانی بابا جیاعمالوں والی سرکار تو نایاب ہیں محمود غزنوی کا مجھے پتہ نہیں اور میں نے ایسا کوئی عمل ابھی تک پیش نہیں کیا آپ غالبا میرے مراسلوں کو سرسری طور پر پڑھ کر آگے نکل جاتے ہیں اسی ناسمجھی کی وجہ سے فضول سوالات کرتے ہیں
اب یہاں ایک سوال کھڑا ہو رہا ہے میری معلومات کے حوالے سے۔ کیونکہ یہ تعریف مجھے ہضم نہیں ہورہی۔
اس تعریف کا اگر پہلے ہم شرعی حوالے سے جائزہ لے لیں۔
مفتی احمد یار خان نعیمی کے مطابق علم غیب اس علم کو کہتے ہیں جسے حواس خمسہ کے ذریعے حاصل نا کیا جاسکے۔
تو اس کا مطلب جب کچھ جانور ایسی آوازیں سن سکتے ہیں جن کو عام انسان نہیں سن سکتے تو اسکا مطلب ان کو عام انسان کے مقابلے میں کچھ علم غیب حاصل ہوسکتا ہے یا ہوتا ہے؟
لیکن میں تو عام انسان کو اشرف المخلوقات سمجھتا ہوں!
میری رائے میں اگر تکنیکی آلات کی مدد سے انسان ایسی آوازوں وغیرہ جان سکتا ہے تو اسکو غیر مرئی کی کیٹگری میں نہیں رکھنا چاہئے ۔ ( بہرحال میری رائے طالب علمانہ ہے اور حتمی نہیں
میں اپنے نکتے پر آپ حضرات کی رائے کا منتظر ہوں
محترم بھائی ۔ جانوراور انسان دو مختلف مخلوقات ہیں ۔ اور دونوں ہی " حواس خمسہ " کے حامل ہوتے ہوئے ان حواس کی " حسوں " میں فطرتی طور پر " فرق " رکھتے ہیں ۔ قدرت نے انسان اور جانور دونوں کو ان کی زندگی کے تحفظ کے لیئے " حواس خمسہ " کی مختلف قوت و طاقت سے نوازا ہے ۔ اور یہ دونوں " مخلوقات " اپنا الگ الگ " علم اور غیب " رکھتے ہیں ۔ اک کے علم و غیب کا دوسرے کے علم و غیب سے کسی صورت تقابل نہیں کیا جا سکتا ۔نایاب بھائی اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
نایاب بھائی۔۔۔ یہاں بھی "سائنسدان" بازی لے گئے۔۔۔ ارے ، ہم بھی تو منتظر ہیں کہ کچھ روشنی ملے۔۔۔۔۔۔ ۔۔ اس عمل کی جگہ کے پاک ہونے کی شرط بہت اہم ہے ۔۔ ۔۔
نوٹ (یہ صرف آپ کے لیئے ہے )
سائنسدان کس پر بازی لے گئے؟نایاب بھائی۔۔۔ یہاں بھی "سائنسدان" بازی لے گئے۔۔۔ ارے ، ہم بھی تو منتظر ہیں کہ کچھ روشنی ملے۔۔۔
سائنسدان کس پر بازی لے گئے؟
وہ لوگ تو محروم ہیں جو صرف سائنس میں یقین رکھتے ہیں۔
بابا جی آپ کی اس بات سے میری بہت سی کنفیوژن دور ہوگئی۔جانوروں کے حواس اور انسان کے حواس خمسہ میں بہت فرق ہوتا ہے جانوروں کے بعض حواس بہت بڑھے ہوئے ہوتے ہیں کسی کے سونگھنے کی حس ،کسی کے دیکھنے کی حس، جیسے بلی یا شیر یا اس قبیل کا کوئی جانور اندھیرے میں دیکھ سکتا ہے جیسے چیل یا باز یا گدھ کو آسمان کی بلندیوں سے معمولی سوئی تک نظر آجاتی ہے اسی طرح گدھے کو جنات اور گھوڑے کو قبر اور دوسرے بہت سارے اوامر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسی مقام پر اڑیل ہوجاتا ہے اور آگے نہیں جاتا
واقعی میں آپ کا مدعا نہیں سمجھا تھا۔ اب سمجھ گیا ہوں۔لئیق بھائی۔ ہمارا اشارہ نایاب بھیا کی قیصرانی بھیا پر ہونے والی "نوازشات" کی طرف تھا۔۔۔ آپ کچھ اور ہی سمجھ بیٹھے۔۔۔ شائد آپ نے نیلے رنگ میں کوٹ ہوئے الفاظ نہیں دیکھے تھے۔۔۔
نہ صرف یہ بلکہ جانوروں کے اجسام میں بھی بہت کمال ہوتا ہے جیسے اگر کسی کو رات کو نیند نہ آتی ہو یا کوئی زیادہ سونے کا عادی ہو تو ایک الو کو گولی مار دیں جب وہ مر جائے گا تو اس کی ایک آنکھ کھلی ہوگی اور ایک بند ہوگی ان دونوں آنکھوں کو محفوظ کرلیں جس کو نیند نہ آتی ہو اس کے سرہانے بند آنکھ رکھ دیں بہت گہری نیند سوئے گا اور جو بہت زیادہ سوتا ہو اس کے گرد کھلی آنکھ رکھ دیں اس کی نیند معتدل ہوجائے گی اسی طرح اور بھی بہت سارے اعمال ہیں کچھ ایسے بھی ہیں کہ صرف اس کو کردینے سے ہی جنات نظر آجاتے ہیںبابا جی آپ کی اس بات سے میری بہت سی کنفیوژن دور ہوگئی۔
جزاک اللہ خیراً
مرئی یعنی جس کا مشاہدہ ہو سکے ، غیر مرئی، جس کا مشاہدہ نہ کر سکیںاپنی ایک بات کہنے کے بات کچھ سوال کروں گا۔
دین اسلام کا اور سائنس کا طالب علم ہوتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ جن شعاعوں جیسے انفرا ریڈ وغیرہ اور آوازوں کو عام انسان دیکھ نہیں سکتا اور سن نہیں سکتا کو اگر عام انسان تکنیکی آلات کے ذریعے دیکھ لے تو ایسے شعاعوں اور آوازوں کو غیر مرئی نہیں کہا جاسکتا۔
میرا محمود احمد غزنوی ، نایاب ، قیصرانی اور زیک و ظفری صاحبان سے یہ سوال ہے کہ آپ غیر مرئی شے کی کیا تعریف کرتے ہیں؟
کیا آپ سب کی تعریف ایک ہے؟ اس کے بعد یہ دیکھا جائے کہ
میں تو غیر مرئی اس چیز کو کہتا ہوں جسے حواس خمسہ کے ذریعے محسوس نا کیا جا سکے۔ لیکن جب انفرا ریڈ کو ایک ڈیجیٹل کیمرے کے ذریعے میں اپنی آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں تو یہ غیر مرئی نا رہی۔ ایسے ہی دوسری شعاعیں اور آوازیں وغیرہ ۔ یقیناً ایسی بوئیں بھی ہونگی اور ذائقے اور لمس بھی جنہیں ہم آلات کے ذریعے محسوس کر سکیں یا جان سکیں!
اب تک جو میں سمجھ سکا ہوں، جن حضرات نے جنات کو دیکھا ہے یا تو جن نے خود اپنے آپ کو ظاہر کیا یا انہوں نے اپنی روح کو اس قدر طاقتور کیا کہ جن کو دیکھ سکے۔
اس سلسلے میں صاحب علم حضرات میری رہنمائی کر سکیں تو عنایت ہوگی۔ میرے سوالات تحقیق کے لئے ہیں ورنہ جن یا ہمزاد قابو کرنے کی میری کوئی خواہش نہیں
آپس کی بات ہے کہ جن یا ہمزاد کو قابو کرنے کی خواہش رکھنی بھی نہیں چاہئے۔
میرے محترم بھائینایاب بھائی۔۔۔ یہاں بھی "سائنسدان" بازی لے گئے۔۔۔ ارے ، ہم بھی تو منتظر ہیں کہ کچھ روشنی ملے۔۔۔
محترم روحانی بابا جینہ صرف یہ بلکہ جانوروں کے اجسام میں بھی بہت کمال ہوتا ہے جیسے اگر کسی کو رات کو نیند نہ آتی ہو یا کوئی زیادہ سونے کا عادی ہو تو ایک الو کو گولی مار دیں جب وہ مر جائے گا تو اس کی ایک آنکھ کھلی ہوگی اور ایک بند ہوگی ان دونوں آنکھوں کو محفوظ کرلیں جس کو نیند نہ آتی ہو اس کے سرہانے بند آنکھ رکھ دیں بہت گہری نیند سوئے گا اور جو بہت زیادہ سوتا ہو اس کے گرد کھلی آنکھ رکھ دیں اس کی نیند معتدل ہوجائے گی اسی طرح اور بھی بہت سارے اعمال ہیں کچھ ایسے بھی ہیں کہ صرف اس کو کردینے سے ہی جنات نظر آجاتے ہیں
ہائے ہمارے عوامی نمائندے، سارے ہی مارے جائیں گے کیامحترم روحانی بابا جی
" الو " مکانے کا خوب طریقہ ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
پاکستان میں ویسے بھی ہر شاخ پہ الو بیٹھا مل جاتا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہ گولی کی جگہ کوئی دوسرا طریقہ کارگر نہیں ہو سکتا کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
بہت دعائیں
جب مان لیا ، تو پھر جاننا کیا ضروری ہے؟۔ مذہب میں ہم مانتے ہیں، جاننا ضروری نہیں۔
ماننا ایمان، جاننا علم اور پہچاننا معرفتجب مان لیا ، تو پھر جاننا کیا ضروری ہے؟