دیکھئے۔ ایک آسان سی بات ہے:
میں اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر ایک دعویٰ کرتا ہوں۔ آپ ثبوت مانگ لیتے ہیں۔ اب میں اپنے ذاتی مشاہدے کا کیا ثبوت پیش کروں گا؟ کیا اس طرح میں خود اپنا مؤقف غلط نہیں ثابت کر رہا؟ کیا اس طرح بحث کسی نتیجے تک پہنچ سکے گی؟
اگر آپ اس نکتے کا کوئی حل پیش کر سکیں کہ میں اپنا مشاہدہ پیش کروں، میرے جیسا دوسرا کوئی رکن اس کا ثبوت مانگ لے تو میں اپنا مشاہدہ کیسے پیش کروں، تو میں اپنے اور دیگر احباب کے مشاہدات کو من و عن قبول کر لیتا ہوں
میرے محترم بھائی
یہ کس نے کہا کہ ہر اک جانب بکھرے ذاتی مشاہدات کو من و عن قبول کر لیا جایا کرے ۔۔۔۔۔۔
ذاتی مشاہدات تو خود پر سے گزرنے والی وہ کیفیات ہوتی ہیں جن کا نہ کوئی گواہ ہوتا ہے نہ کوئی سراغ ۔
ان کو من و عن تسلیم کر لینے والے کہیں نہ کہیں کبھی نہ کبھی ان سے ملتے جلتے مشاہدات و کیفیات سے گزر چکے ہوتے ہیں ۔ اور ان کے لیئے کسی کا " ہوا میں اڑنے " بارے دعوی کسی اچنبھے یا حیرت کا سبب نہیں بنتا ۔
اور ان سے اختلاف رکھنے والے دو اسباب سے حیرت میں گم ہوکر ان کو جھٹلاتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں ۔۔۔
اک وہ جو کہ مذاہب کے دائرے میں پورے یقین کے ساتھ کسی اک دائرے میں مقید اپنے مذہب کی تعلیمات کے علاوہ کچھ تسلیم نہیں کرتے ۔۔
دوسرے وہ جو کہ آگ کے جلانے کی صفت کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرتے جب تک وہ ہاتھ آگ میں ڈال جلا نہ لیں ۔ اور یہ آگ کے جلانے والے تجربے سے گزر " من و عن " تسلیم کر لینے والوں کی صف میں آ کھڑے ہوتے ہیں ۔
ذاتی مشاہدات بھی دو قسم کے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔
اک " کسبی " اور اک " وہبی یا عطا " ۔
کسبی مشاہدات بارے کوئی بھی ذکر " دعوی " کے درجہ پر ہوتا ہے اور یہ حق رکھتا ہے کہ " ذاکر " سے اس ذکر بارے اثبات و دلائل طلب کرے ۔ اور ذاکر جب تک اپنے ذکر " دعوی " کا اثبات نہ دے ۔ اس کے ذکر سے اختلاف کرتے اسے جھٹلایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہبی یا عطا کے طور پر پیش آنے والے ذاتی مشاہدات کبھی بھی کسی بھی جانب سے دلائل و اثبات طلب کیئے جانے کے حقدار نہیں ہوتے ۔۔۔کیونکہ ان ذاتی مشاہدات پر کسی بھی ذاکر کی اپنی کوئی گرفت نہیں ہوتی اس لیئے یہ " دعوی " کے درجہ تک نہیں پہنچتے ۔۔۔۔۔۔۔۔
سو کھلے دل اپنے مشاہدات سامنے لائیں جو کہ بنا کسی " ذکر و عمل " کے آپ کی ذات پر بیتے ہیں ۔۔۔۔۔ کوئی آپ کے دعوے کا ثبوت نہ مانگے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں اگر آپ کسی " ذکر و عمل " سے گزر مشاہدات کا دعوی کرتے ہیں تو اثبات مانگنا حق میں شامل ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں