Jokamiehenoikeudet یعنی ہر بندے کے فطرت کے استعمال کے حقوق

عثمان

محفلین
فن لینڈ میں آپ کہاں مقیم ہیں ؟
مقامی لوگوں کے مزاج اور ثقافت کے بارے میں آپ کا کیا مشاہدہ ہے ؟

جواب دیتے وقت جتنا چاہے وقت لیجئے۔ یہ انٹرویو رضاکارانہ ہے۔ زبردستی کوئی نہیں۔ :)
 

عثمان

محفلین
موجودہ دور کا فن لینڈ کے عنوان پر ناول تلاش کروں گا۔ اگر مل گیا تو لازمی بتا دوں گا لیکن اس کی گارنٹی نہیں ہے

صرف اتنا دیکھئے کہ اس کی سیٹنگ فن لینڈ میں ہو۔ فننش تہذیب وثقافت دیکھائی گئی ہو۔ اور انگریزی ترجمہ ہوچکا ہو۔
اگر کبھی ایسا کوئی ناول نظر سے گذرے تو اس دھاگے پر ضرور شیئر کیجئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ہاں لیکن پہلی کتاب شاعری کا مجموعہ دیکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ دوسری کتاب کا لنک ایمازان کا ہے۔ :)
کوئی بات نہیں۔ جتنا چاہے وقت لیجئے۔ :)
آپ نے درست کہا۔ لیکن پہلی کتاب کا انگریزی ترجمہ والا لنک فری والا ہے۔ ایمازن والا اس لئے دیا تھا تاکہ یہ بتا سکوں کہ کون سی کتاب زیر مطالعہ ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
صرف اتنا دیکھئے کہ اس کی سیٹنگ فن لینڈ میں ہو۔ فننش تہذیب وثقافت دیکھائی گئی ہو۔ اور انگریزی ترجمہ ہوچکا ہو۔
اگر کبھی ایسا کوئی ناول نظر سے گذرے تو اس دھاگے پر ضرور شیئر کیجئے۔
ضرور۔ جونہی ایسا کوئی ناول ملا تو لازماً بتاؤں گا
 

قیصرانی

لائبریرین
فن لینڈ میں آپ کہاں مقیم ہیں ؟
مقامی لوگوں کے مزاج اور ثقافت کے بارے میں آپ کا کیا مشاہدہ ہے ؟

جواب دیتے وقت جتنا چاہے وقت لیجئے۔ یہ انٹرویو رضاکارانہ ہے۔ زبردستی کوئی نہیں۔ :)
فن لینڈ میری رہائش گذشتہ تین ساڑھے تین سال سے Toijala میں ہے۔ یہ جگہ Pirkanmaa نامی صوبے میں ہے اور ویسے یہ فن لینڈ کا جنوب مغربی علاقہ بنتا ہے
مقامی لوگوں کا مزاج اور ثقافت بہت دلچسپ ہے۔ عام طور پر یہ لوگ چپ چاپ الگ تھلگ رہتے ہیں۔ مذاق میں کہا جاتا ہے کہ دو یا تین بیئر سے قبل فننش لوگ فری نہیں ہوتے۔ تاہم اپنے کام سے کام رکھنے والے، سادہ، کھرے، بہادر اور پر خلوص لوگ ہیں۔ کتب بینی یعنی کتابیں پڑھنا بہت عام ہے اور لوگ زیادہ تر گھر سے کام اور کام سے گھر ہی تک محدود رہتے ہیں۔ البتہ جب چھٹیاں ہوں تو بال بچوں سمیت کہیں نکل کھڑے ہوئے۔ گرمیوں میں ان کا رخ سمر کاٹیج کی طرف اور سردیوں میں سکیینگ کی طرف ہوتا ہے۔ فیملی والے بندے شاذ و نادر ہی دوستوں کی طرف یا بار وغیرہ جاتے ہوں۔ جو کچھ کرنا ہے یا تو اپنے گھر کر لیں گے یا پھر زیادہ سے زیادہ کسی قریبی دوست کی طرف (اگر خاتون خانہ کو یہ پارٹی بری لگے تو وہ منہ پر کہہ دے گی اور پارٹی وہیں ختم ہو جائے گی)۔ دوسری اہم بات یہ کہ یہاں اس معاشرے میں خواتین کو مکمل آزادی ہے اور قانون کی حکمرانی ہے۔ یعنی اگر آدھی رات کو بھی اگر کوئی خاتون ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بس، ٹرین یا ذاتی گاڑی پر جانا چاہے تو اسے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ یہ بات مجھے بہت اچھی لگی

تاہم چند ایک بری مثالیں یا چند برے لوگ دنیا کے ہر ملک اور ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں
 

ملائکہ

محفلین
ویسے یہ جیسے ویڈیو میں نظر آرہی ہے اصل میں بھی ایسی ہی چارمینگ ہوتی ہے؟؟ مجھے ہمیشہ سے بہت شوق ہے یہ اصل میں دیکھنے کا:love::inlove:
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے یہ جیسے ویڈیو میں نظر آرہی ہے اصل میں بھی ایسی ہی چارمینگ ہوتی ہے؟؟ مجھے ہمیشہ سے بہت شوق ہے یہ اصل میں دیکھنے کا:love::inlove:
اس وڈیو میں تو کئی راتوں کے اور کئی مقامات کے Aurora جمع کر دیئے گئے ہیں اور پھر کئی کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ چند سیکنڈ میں دکھا دی گئی ہے۔ البتہ جب اندھیری راتیں ہوں یعنی چاندنی نہ ہو اور مطلع صاف ہو تو کافی حد تک ایسے ہی دکھائی دیتے ہیں
 

ملائکہ

محفلین
اس وڈیو میں تو کئی راتوں کے اور کئی مقامات کے Aurora جمع کر دیئے گئے ہیں اور پھر کئی کئی گھنٹوں کی ریکارڈنگ چند سیکنڈ میں دکھا دی گئی ہے۔ البتہ جب اندھیری راتیں ہوں یعنی چاندنی نہ ہو اور مطلع صاف ہو تو کافی حد تک ایسے ہی دکھائی دیتے ہیں

:love:
 

قیصرانی

لائبریرین
فننش زبان کی چند عجیب خصوصیات ہیں جو یہاں مختصر لکھ رہا ہوں

فننش زبان میں گیارہ اور اس سے آگے گنتی کافی عجیب ہے۔ اگر گنتی کو اردو میں بدلیں تو کچھ ایسے ہوگی
11= ایک دوبارہ
12= دو دوبارہ
13= تین دوبارہ
14= چار دوبارہ وغیرہ
۔۔۔۔
20= دو دہائی
21= دو دہائی ایک
22= دو دہائی دو
۔۔۔۔۔
30= تین دہائی
31= تین دہائی ایک
۔۔۔۔۔
101= ایک سو ایک
111= ایک سو ایک دہائی ایک
121= ایک سو دو دہائی ایک
1221= ایک ہزار دو سو دو دہائی ایک
 

قیصرانی

لائبریرین
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ فننش زبان میں فار، فرام، آف وغیرہ جیسے الفاظ نہیں پائے جاتے۔ اس کے بدلے لفظ کے آخر میں lta, sta وغیرہ لگا دیئے جاتے ہیں۔ تاہم یہاں ایک اور گڑبڑ ہوتی ہے کہ ہر متعلقہ لفظ کے آخر پر یہ لفظ لگانے ہوتے ہیں۔ ایک مثال گنتی کی مثال سے ملا کر لکھ رہا ہوں

From 1223 To 21995= ایک sta ہزار sta دو sta سو sta دو sta دہائی sta تین sta دو teen دہائی teen ایک teen ہزار teen نو teen سو teen نو teen دہائی teen پانچ teen

اس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ لمبی رقمیں بولنے پر کتنا وقت لگتا ہوگا۔ لیکن لطیف جذبات کے اظہار اور جزئیات کے لئے میرے خیال میں فننش زبان فرانسیسی سے آگے ہے۔ فرانسیسی زبان سننے میں بے شک بہت اچھی لگتی ہے
 

عثمان

محفلین
اور فننش لوگ ہم پر حیران ہوتے ہونگے کہ دیکھو یار اردو کی گنتی میں ایک سے لے کر سو تک ہر عدد کے لئے ایک الگ نام ہے۔ پہلی یہ سو نام یاد کرو۔ پھر ہی کچھ گننے کے قابل ہو۔ جبکہ فننش میں پہلے سو اعداد کے لئے محض اُنیس نام کام دے جاتے ہیں۔ :cool:
 

عثمان

محفلین
اگر غور کیا جائے تو انگریزی گنتی کا رواج بھی بنیادی طور پہ فننش گنتی سے زیادہ دور نہیں۔ مثلاً
twenty-one
twenty-two


اب دلچسپ بات غور کرنے کی یہ ہے کہ "عجیب" رواج کونسا ہے ؟ اردو کا ؟ یا انگریزی اور فننش کا۔
نئے سیکھنے والے کے لئے انگریزی اور فننش گنتی یاد رکھنا آسان ہے۔ جب کہ اردو گنتی کے سو الفاظ دیکھ کر ہی بیچارہ چلا اٹھے گا۔:ROFLMAO:
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر غور کیا جائے تو انگریزی گنتی کا رواج بھی بنیادی طور پہ فننش گنتی سے زیادہ دور نہیں۔ مثلاً
twenty-one
twenty-two


اب دلچسپ بات غور کرنے کی یہ ہے کہ "عجیب" رواج کونسا ہے ؟ اردو کا ؟ یا انگریزی اور فننش کا۔
نئے سیکھنے والے کے لئے انگریزی اور فننش گنتی یاد رکھنا آسان ہے۔ جب کہ اردو گنتی کے سو الفاظ دیکھ کر ہی بیچارہ چلا اٹھے گا۔:ROFLMAO:
واقعی۔ لیکن نئے سیکھنے والے فننش میں گنتی کو اس وقت ہرگز آسان نہیں سمجھیں گے اگر انہیں گنتی کے ساتھ ٹو، فار یا فرام جیسے لاحقے لگانے پڑیں

اصل مسئلہ اردو اور فننش میں بھی یکساں ہے کہ ایک کو یکم بھی کہا جا سکتا ہے تاریخ میں، پہلی تاریخ، پہلا روز جبکہ گنتی کے اعتبار سے ایک، پہلا، پہلی، اول، دو، دوسرا، دوسری، دوسرے، دوئم، دوم اور پتہ نہیں کتنی مختلف اشکال بن سکتی ہیں

جب ہم فننش زبان سیکھ رہے تھے تو ہماری کلاس میں ایک اسرائیلی بھی تھا۔ اس نے کورس میں شامل ہونے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ وہ چار سال کی عمر کے بچے جتنا فننش زبان سیکھ جائے اور بس۔ اس سے زیادہ اسے نہیں چاہیئے۔ تو مادری زبان کا سیکھنا عام طور پر اصول و ضوابط سے ہٹ کر ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے سیکھنا سب سے زیادہ آسان، چاہے کون سی زبان ہی کیوں نہ ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
فننش زبان میں ایک اور عجیب بات یہ بھی ہے کہ ان کے تقریباً ہر لفظ کا اختتام چند مخصوص حروف جیسا کہ واؤل اور N وغیرہ پر ہی ہو سکتا ہے۔ پھر موقعے کی مناسبت سے لفظ کے آخری جی کو کے سے، کے کو جی سے، ٹی آر کو آر آر سے، پی کو بی سے اور بی کو پی سے، این ای این کو ایس سے اور پھر اس کے ساتھ لگنے والے دیگر قافیے آ جاتے ہیں۔ یعنی زبان کا سیکھنا بہت "دلچسپ" ہے۔ تاہم اس پر پوری توجہ دینی ہوتی ہے۔ ایک گانا دیکھئے گا۔ امید ہے کہ آپ کو یہ پسند آئے گا چاہے آپ کو اس کا ایک بھی لفظ سمجھ نہ آیا ہو :)

 

قیصرانی

لائبریرین
اسی سنگر یعنی یوہا تپیو Juha Tapio کا ایک اور گانا، آج کل کافی ہٹ جا رہا ہے :)

وارننگ: ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ اس وڈیو کو پسند نہ کریں

 
Top