با ادب
محفلین
واہ واہ ایس ڈی صاحب کی جے. .بہترین انتخاب ہے احمد بھیا۔
بات سے بات نکل آئی،ابھی پچھلے مہینے بل کے ہمرا نوٹس آگیا کہ آپ کے میٹر میں سوراخ ہیں،لہذا بمع جرمانہ اور میٹرفیس کے میٹر بدلا جائے گا۔میں نوٹس لے کر دفتر چلا گیا،عملے نے تو پروا ہی نہیں کیا پر ایس ڈی صاحب کی منطق نے لاجواب کردیا۔میں نے کہا سرجی پندرہ بیس سال یا اس سے بھی قبل کا میٹر لگا ہے،حالت خراب ہے پر اس میں میرا کیا قصور؟ میرا تو بل ریکارڈ دیکھ لیں،مجھے تو لگتا ہے کہ میں استعمال سے زیادہ کا بل دے رہا ہوں۔صاحب کہنے لگا ہمیں سب پتا ہے،ہم جانتے ہیں کون کون چوری میں ملوث ہے،ان پر تو پرچہ ہوتا ہے۔ہمارے علم میں ہے کہ آپ شریف اور بے قصور ہیں اس لیے آپ پر جرمانہ کیا ہے۔
بھئی پڑھے لکھے افسر ہیں ..منطقی جواب میں ان کا ثانی نہیں. ایسا گوھر نایاب آج کل کے دور میں ملتا ہے کیا؟ ؟ ایک تو صاحب آپکی شرافت کا انھوں نے جو احساس کیا اس کے تو کیا ہی کہنے. ان صاحب کو ترقی نی دے کر حکومت پاکستان ملک و قوم.پہ جو زیادتی کر رہی ہے اس کا خمیازہ قوم آئندہ سالوں میں بھگتے گی. ایسے مہان افسران نایاب و کمیاب ہیں.