Keyboard Selection

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
(حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے محبوب ، دانائے غیوب، منزہ عن العیوب صلی اللہ علیک وسلم کا فرمانِ تقرب نشان ہے: "[ARABIC]او لی الناس بی یوم القیامۃ اکثرھم علی صلاۃ[/ARABIC][FONT=&quot] یعنی بروز قیامت لوگوں میں میرے قریب تر وہ ہوگا، جس نے دنیا میں مجھ پر زیادہ درود پاک پڑھے ہونگے۔" [/FONT]
(جامع الترمذی ، ابواب الوتر، باب ماجاء فی فضل الصلوۃ النبی ﷺ الحدیث ۴۳۴، ج۲، ص۲۸)​

صلی علی الحبیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
)

سائل کا سوال یہ ہے کہ میں اردو اور عربی کی بورڈ پر سے کام لینا چاہتا ہوں۔ یہ دونوں کی بورڈ میں نے خود تیار کیے ہے اور دونوں کی " زبان language" اردو (اسلامی جہموریہ پاکستان) رکھی ہے ۔ جب میں
Right Alt + Shift دباتا ہو تو انگریزی سے کی بورڈ اردو میں چلا جاتا ہے۔ جب دوبارہ Right Alt + Shift دباتا ہو تو اردو سے عربی کی بورڈ ہو جاتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اردو کے میرے پاس دوکی بورڈ بیک وقت انسٹال ہے پر میں کام صرف ایک میں کرنا چاہتا ہوں یعنی صرف اردو اور انگریزی کے ساتھ ۔ جب میں Right Alt + Shift دباؤں تو انگریزی سے اردو ہوجائے اور جب پھر Right Alt + Shift دباؤ تو واپس اردو سے انگریزی ہو عربی پر نا جائے ۔ عربی کی بورڈ میں خود سیلیکت کروں جب ضرورت ہو۔ تو اس کے لیے کونسی settings کروں؟
تھوڑی اور واضاحت کردیتا ہوں۔ میرا اکثر کام اردو یا انگریزی کا ہوتا ہے ۔عربی متن کم کم ہی لکھنا پڑتا ہے ۔ تو میں چاہتا ہوں کہ میرے کلیدی تختے صرف اردو اور انگریزی کے درمیان ہی Switch کریں عربی کا بورڈ شامل نا ہوں۔ جب عربی لکھنی پڑی تو میں
manually [FONT=&quot] اسے select کروں اپنے Language Bar سے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ۔۔:):)
جواب کا طلبگار:)
محمد عویدص بن عاصم :)

[/FONT]
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ دونوں کی بورڈ میں نے خود تیار کیے ہے اور دونوں کی " زبان language" اردو (اسلامی جہموریہ پاکستان) رکھی ہے

صرف اردو اور انگریزی کے ساتھ ۔ جب میں Right Alt + Shift دباؤں تو انگریزی سے اردو ہوجائے اور جب پھر Right Alt + Shift دباؤ تو واپس اردو سے انگریزی ہو عربی پر نا جائے

یہ عربی کہاں‌سے آ گئی؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ Regional Setting میں جا کر عربی کو نکال دیں۔ لیکن پھر آپ کو عربی لکھنے کے لیے دوبارہ سے Regional Setting میں جا کر عربی کو enable کرنا ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے پاس بھی اردو، عربی اور انگریزی کی بورڈ ہیں، آلٹ شفٹ دبانے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے، ایک سیکنڈ سے بھی کم۔ تو چلنے دیں ایسے ہی۔
 
رضا

معطل
شمشاد بھائی ٹھیک فرما رہے ہیں۔چلنے دیں ایسے ہی۔
لیکن اگر پھر بھی آپ چاہتے ہیں کہ تو آپ ایسا کریں کے اردو زبان کے تحت ہی عربی کیبورڈ لگا لیں۔
Alt+shift دبائیں گے تو اردو انگلش میں تبدیل ہوگا۔جب آپ اردو زبان پہ ہوں تو Ctrl+shift دبائیں،عربی اردو کیبورڈز میں تبدیلی کیلئے۔
 
ٹھیک محترمین میں ایسے ہی چلنے دیتا ہوں۔ لیکن ایک دفعہ خود بخود ہی ہو گیا تھا۔ میں جب اردو کی بورڈ پر جاتا تھا تو Language Bar میں UR کے ساتھ ایک کی بورڈ کی تصویر بھی نظر آتی تھی جس پر کلک کر کے میں اردو کے دنوں میں سے كوئی بھی کی بورڈ کرلیتا تھا۔
خیر اگر ایسا ہی ہے تو پھر ایسا ہی رہنے دے ۔ ہمیں کوئی تکلیف نہیں
بہت بہت شکریہ آپ کے جوابات دینے کا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
(رحمت عالم ، نورمجسم ، شاہ بنی آدم ﷺ کا فرمانِ معظم ہے۔ اللہ عزوجل نے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ہے جس کا ایک بازو مشرق میں اور دوسرا مغرب میں ہے ۔ اس کا سر عرش کے نیچے ہے جب کہ دونوں پاؤں ساتویں زمین تلے ہیں۔ زمین پر آباد مخلوق کی تعداد کے برابر اُس کے پر ہیں۔ جب میری امت میں سے کوئی مرد یا عورت مجھ پر درود بھیجتا ہے تو اللہ بتارک و تعالٰی اُس فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ وہ زیر عرش واقع دریائے نور میں غوطہ لگائے۔ جنانچہ وہ غوطہ لگاتا ہے پھر باہر نکل کر اپنے بازو (یعنی پر) جھاڑتا ہے تو اس کے پروں سے جھڑنے والے ہر ہر قطرے سے اللہ عزوجل ایک ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے ۔ یہ سارے فرشتے قیامت تک اس کے لئے (یعنی درودوسلام پڑھنے والے کیلئے) دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ (مکاشفۃ القلوب)۔۔۔۔۔۔۔ صلو علی الحبیب
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحابک یا نور اللہ )
 
اردو والی عربی

یہ عربی کہاں‌سے آ گئی؟
دراصل میں نے عربی لکھنے کے لیے اپنے مقتدرہ کی بورڈ کو customize کر کے صرف عربی (قرآنی آیات وغیرہ ) آسانی سے لکھنے کے لیے بنایا ہے ۔ جس کی زبان میں نے اردو رکھی ہے
01Mar012215.gif
 
شمشاد

لائبریرین
ٹھیک محترمین میں ایسے ہی چلنے دیتا ہوں۔ لیکن ایک دفعہ خود بخود ہی ہو گیا تھا۔ میں جب اردو کی بورڈ پر جاتا تھا تو Language Bar میں UR کے ساتھ ایک کی بورڈ کی تصویر بھی نظر آتی تھی جس پر کلک کر کے میں اردو کے دنوں میں سے كوئی بھی کی بورڈ کرلیتا تھا۔
خیر اگر ایسا ہی ہے تو پھر ایسا ہی رہنے دے ۔ ہمیں کوئی تکلیف نہیں
بہت بہت شکریہ آپ کے جوابات دینے کا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
(رحمت عالم ، نورمجسم ، شاہ بنی آدم ﷺ کا فرمانِ معظم ہے۔ اللہ عزوجل نے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ہے جس کا ایک بازو مشرق میں اور دوسرا مغرب میں ہے ۔ اس کا سر عرش کے نیچے ہے جب کہ دونوں پاؤں ساتویں زمین تلے ہیں۔ زمین پر آباد مخلوق کی تعداد کے برابر اُس کے پر ہیں۔ جب میری امت میں سے کوئی مرد یا عورت مجھ پر درود بھیجتا ہے تو اللہ بتارک و تعالٰی اُس فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ وہ زیر عرش واقع دریائے نور میں غوطہ لگائے۔ جنانچہ وہ غوطہ لگاتا ہے پھر باہر نکل کر اپنے بازو (یعنی پر) جھاڑتا ہے تو اس کے پروں سے جھڑنے والے ہر ہر قطرے سے اللہ عزوجل ایک ایک فرشتہ پیدا فرماتا ہے ۔ یہ سارے فرشتے قیامت تک اس کے لئے (یعنی درودوسلام پڑھنے والے کیلئے) دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ (مکاشفۃ القلوب)۔۔۔۔۔۔۔ صلو علی الحبیب
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحابک یا نور اللہ )

کی بورڈ کی بات ہو رہی تھی، اب اس میں یہ فرشتے کی بات کہاں سے بیچ میں آ گئی؟ مزید یہ کہ قرآن میں جہاں بھی زمین و آسمان کی بات ہوئی ہے تو زمین کے لیے واحد اور آسمان کے لیے جمع کا صیغہ استعمال ہوا ہے، یہ ساتویں زمین کہاں سے آ گئی؟

جہاں تک درود پاک کا تعلق ہے تو اس کے لیے الگ سے دھاگہ موجود ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
عویدص۔ ونڈوز کی ریجنل لنگویج سیٹنگ میں ہی ایک ٹیب ہے ’کی سیٹنگ‘۔ اس میں جو بھی نجیاں چاہیں سیٹ کر سکتے ہیں۔
میرے ہر سسٹم اور لیپ ٹاپ میں انگرزی کے لیئ آلٹ شفٹ صر، آلٹ شفٹ 1 پر اردو، آلٹ شفٹ 2 پر ہندی اور آلٹ شفٹ 3 پر کہیں تیلگو ہے، کہیں بنگالی۔۔۔ محض دوسروں کو دکھانے کے لئے، استعمال تو نہیں کرتا۔ کیا سکرین شاٹ دیناپڑے گا؟
 
اوہ نہیں انکل جی ۔ اب آپ کے شاگرد اتنے بھی اناڑی نہیں۔ بس ذرا آپ کی دیدار چاہتے ہے اس لیے اسے سوال پوچھتے رہتے ہے (تاکہ اس کے ساتھ ساتھ علم بھی حاصل کرتے رہے)۔ میں آپ کی بات سمجھ گیا ہو۔ میں نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہوا ہے کہ 1 پر عربی اور ~ پر اردو رکھی ہوئی ہے ۔ لیکن جب میں alt + Shift دباتے ہے تو وہ اردو کے دوسرے کی بورڈ (یعنی میری بنائی ہوئی عربی کی بورڈ) پر براہ راست چلا جات ہے جب دوبارہ alt + Shift دباتا ہو تو واپس انگریزی آجاتی ہے مطلب یہ کہ بیچ کی کی بورڈ (اردو کی بورڈ) switch نہیں ہوتی ہے ۔ اس کیا کروں؟
 
کی بورڈ کی بات ہو رہی تھی، اب اس میں یہ فرشتے کی بات کہاں سے بیچ میں آ گئی؟ مزید یہ کہ قرآن میں جہاں بھی زمین و آسمان کی بات ہوئی ہے تو زمین کے لیے واحد اور آسمان کے لیے جمع کا صیغہ استعمال ہوا ہے، یہ ساتویں زمین کہاں سے آ گئی؟

جہاں تک درود پاک کا تعلق ہے تو اس کے لیے الگ سے دھاگہ موجود ہے۔
بھائی جی یہ تو حدیثیں مبارکہ ہے اب اس کا میں کیا جواب دو۔ علماء کرام دائمۃ براکاتھما ہی بہتر بتا سکتے ہے ۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
ساری کنجیوں کو ری ڈِفائن کر کے دیکھو عویدص۔ کہیں کوئی کنجی دو بار تو ڈیفائن نہیں ہو گئی!! بلکہ ان کی سیٹنگ بدل کر ہی دیکھو، شاید افاقہ ہو۔
 
Top