LDA کی عمارت میں آگ اور قیمتی جانوں کے ساتھ بے شمار ریکارڈ ضائع

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمارت کی ساتویں منزل پر جنریٹر نے آگ پکڑ لی جس نے عمارت کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگنے کی اطلاع پر عمارت کی نچلی منزلوں سے لوگوں کو باہر نکال لیا گیا تاہم بالائی منزلوں پر کام کرنے والے افراد پھنس گئے جو اپنی مدد آپ کے تحت چھت تک پہنچے لیکن چھت پر پہنچنے کی کوشش کے دوران 8 افراد نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو 1122 کے رضا کار نصف گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے لیکن جدید ترین سامان کے باوجود ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی بھی اہلکار انہیں بچانے کےلئےعمارت میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ چھت پر موجود افراد کو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
افسوسناک واقعہ ہے۔

ٹی وی والے بتا رہے تھے کہ ایمر جنسی exitکا راستہ ہی نہیں تھا اس عمارت میں۔ کیا واقعی ایسا ہی تھا یا ٹی وی والے اپنے پاس سے ایسی خبر دے رہے تھے؟
 

زرقا مفتی

محفلین
ایل ڈی اے کے افسران نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30-40 ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
افسوسناک واقعہ ہے۔

ٹی وی والے بتا رہے تھے کہ ایمر جنسی exitکا راستہ ہی نہیں تھا اس عمارت میں۔ کیا واقعی ایسا ہی تھا یا ٹی وی والے اپنے پاس سے ایسی خبر دے رہے تھے؟
میں نے بھی اب تک یہی ٹی وی پر سنا ہے اور شاید ایسا ہی تھا۔
 
اس بات کا بہت قوی امکان ہے کہ یہ آگ اتفاقی نہیں ہے بلکہ بہت سا ریکارڈ ضائع کرنے کے لیے لگائی گئی ہے تاکہ بعد ازاں ثبوت جمع نہ ہو سکیں۔
 
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شئء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم۔
بہت افسوسناک اطلاع
خدایا رحم کر
 

عسکری

معطل
آرمی کے ایم ائی -17 پنجاب گورمنٹ کا ایم ائی-17 اور پنجاب رینجرز کا یو ایچ -ون ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا اس کام میں
pakistan-elections-2013-52.jpg


4680774-3x2-940x627.jpg
 

عسکری

معطل
عمارت پر لگے موبائیل فون کے ٹاورز کی وجہ سے ہیلی کاپٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا اور یہ جانی نقصان ہوا اگر چھت خالی ہوتی تو ہیلی لینڈ کر سکتا تھا
132371486_21n.jpg
 
Top