جی احمد بھیا
میں نے جوائن کر لیا ہے
اور فرسٹ ویک کے 6 ویڈیو لیکچرز بھی سن لیے ہیں
ایکسرسائز پر کام کر رہی ہوں
مشکل لگ رہا ہے بھیا
سب سے بڑی مشکل تو اتنے لمبی ایکسرسائز ہے بھیامشکل کیا لگ رہا ہے عائشہ اس میں ۔
مشکل کو ہی تو یہاں زیر بحث لانے کے لیے دھاگہ شروع کیا ہے۔
جی بھیاعجیب اتفاق ہے کہ میں نے، آپ نے اور محب بھائی تینوں نے چھ ویڈیوز دیکھیں ہیں اور ساتویں باقی ہے۔
مشکل تو ہے۔۔۔ ! کیوں کہ ابھی سیکھنا ہے نا۔۔۔ ! جب سیکھ جائیں گے تو آسان ہو جائے گا۔
جی بھیا
آپ تو ٹیچر ہیں آپ کے لیے تو مشکل نہیں ہوگا ناں
توبہ کریں بھیا!!!!اس کورس میں تو ہم بھی اسٹوڈینٹ ہیں اور اب ہم آپ سے "ہیلپ" لیں گے۔
توبہ کریں بھیا!!!!
کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔
یہ زیادتی ہے احمد بھیا ایسے مت کہا کریں۔
اگر میں عینی شاہ ہوتی ناں تو ایک ریڈ کراس مل جانا تھا آپ کو اس پر ۔۔
وہ تو ٹھیک ہے بھیاارے نہیں ۔۔۔ ! ایسی بات ہرگز نہیں ہے۔ سیکھنے اور سکھانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔ میں تو نہیں کرتا۔ کوشش کرتا ہوں جو مجھے آتا ہے وہ اگر ہو سکے تو کسی کو سکھا دوں اور جو کسی اور کو آتا ہو وہ اُس سے سیکھ لوں۔
بلکہ آج کل کے بچے زیادہ جلدی بات کو سمجھ جاتے ہیں اور اُن سے سمجھ کر زیادہ اچھا سمجھ آتا ہے۔
ویسے کراس لگانے کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں بھی احتیاط ضروری ہے کہ یہ بھی نشہ کی طرح ہے۔
سب سے بڑی مشکل تو اتنے لمبی ایکسرسائز ہے بھیا
پورے 12 سوال
انشاء اللہ بھیاکوئی بات نہیں ، اس کا حل نہیں مگر ملتے جلتے سوال کر سکتی ہو۔
ابھی مشکل سے ڈیٹا بیس کا کورس ختم ہوا ہے۔ جس نے دماغ کی دہی بلکہ لسی بنائے رکھی ہے۔ اس کی بھی ابھی کافی ویڈیوز دیکھنے والی باقی ہیں۔ اب اس کو پہلے دن سے ہی لے لیا تھا۔ لیکن ویڈیو ابھی تک ایک بھی نہیں دیکھی۔
اتنے دن ہو گئے نہ میں نے اپنی میل چیک کی نہ ہی کورسیرا کی ویب سائٹ ۔۔ اتنی شدت سے اس کا انتظار تھا ۔۔۔ ۔ ابھی لیکچر ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں ۔۔
جی بالکل میں ان کے ساتھ بلکہ آپ کے ساتھ بھی اس کورس میں حصہ لے کر ڈیٹا بیس سیکھنے کی کوشش کروں گا۔بہت خوب ۔۔۔ ۔! صابر بھائی۔۔۔ !
ہم نے تو ڈیٹا بیس کا کورس شروع میں ہی چھوڑ دیا تھا کہ مصروفیات بہت بڑھ گئیں تھیں۔ اچھا ہے کہ آپ نے کر لیا۔ اب جب محب بھائی اردو محفل پر ڈیٹا بیس کا کورس کروائیں گے تو آپ اُن کے ساتھ ہو جائیے گا۔