LOL کا متبادل

تلمیذ

لائبریرین
قیصرانی اور علوی صاحب ،

اس لفظ LOL کا تو کوئی مترادف ڈھونڈیں اردو میں ۔ انگریزی میں تواپنے بیہودہ تلفظ کے باوجود کچھ جچ جاتا ہوگا (بمعنی Laugh out Loud ) لیکن اردو میں تو قطعاً بھونڈا لگتا ہے ۔ :evil:
 

شمشاد

لائبریرین
تلمیذ نے کہا:
قیصرانی اور علوی صاحب ،

اس لفظ LOL کا تو کوئی مترادف ڈھونڈیں اردو میں ۔ انگریزی میں تواپنے بیہودہ تلفظ کے باوجود کچھ جچ جاتا ہوگا (بمعنی Laugh out Loud ) لیکن اردو میں تو قطعاً بھونڈا لگتا ہے ۔ :evil:

قیصرانی نے صحیح لکھا ہے “ ہاہاہاہا“

ماشاء اللہ سے آپ کی گرفت اردو زبان پر خاصی لگتی ہے، درخواست ہی ہے کہ محفل کو زیادہ وقت دیا کریں اور مختلف دھاگوں پر جایا کریں تا کہ آپ کی زبان دانی سے لطف اندوز ہو سکیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ شمشاد صاحب، کونسی گرفت بھئی ؟ میں تو ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں، اور خواہشمند ہوں کہ محفل کے علماء سے کچھ فیض حاصل ہو جائے ۔

ہاہاہا توعلی الاعلان قہقہہ ہو گیا نا ۔ LOL میں ذرا بین السطور
بلند آواز سے ہنسنے کو کہا جاتا ہے، تو مترادف بھی ویسا ہی ہونا چاہئے ۔ اور مخفف کی صورت میں ۔

(ق۔ ل) یعنی ‘ قہقہہ لگائیں‘ کیسا رہے گا؟ شروع میں ذرا پھیکا لگے گا۔ لیکن احباب کے چند مرتبہ برموقع استعمال سے رواج پا جائے گا۔

دیگر دوستوں کی رائے کا بھی انتظار رہے گا ۔ خصوصا ً اعجاز صاحب اور علوی صاحب کی توجہ درکار ہے ۔ کوئی بہتر لفظ ہو تو وہ بھی لکھیں ۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ اگر “ صاحب “ لکھیں گے تو بات چیت میں مزہ نہیں آئے گا۔ تو “ صاحب “ کو ایک طرف کر دیں۔

تو سیکھنے سیکھانے کا عمل تو ساری زندگی لگا ہی رہتا ہے۔ آدمی ساری زندگی ہی کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے۔

بہت پہلے پڑھا تھا کہ البیرونی کا جب وقت مرگ قریب آیا تو اس کے چند شاگرد جو بڑھاپے کی منزلوں کو چُھو رہے تھے، ان میں‌ سے ایک سے پوچھنے لگے کہ وہ تم نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ سوتیلی نانی کا تُرکے میں کتنا حصہ ہوتا ہے، ذرا پھر سے بتاؤ، تو شاگرد کہنے لگا، استاد جی اب جان کر کیا کریں گے، تو البیرونی نے کہا کہ نہ جاننے سے بہتر ہے آدمی کچھ نہ کچھ جان کر مرے۔

اور آپ کی یہ بات بھی صحیح ہے کہ دوسرے دوستوں سے بھی رائے لے لی جائے۔
 
تلمیذ نے کہا:
قیصرانی اور علوی صاحب ،

اس لفظ LOL کا تو کوئی مترادف ڈھونڈیں اردو میں ۔ انگریزی میں تواپنے بیہودہ تلفظ کے باوجود کچھ جچ جاتا ہوگا (بمعنی Laugh out Loud ) لیکن اردو میں تو قطعاً بھونڈا لگتا ہے ۔ :evil:

بات تو ٹھیک ہے اس کا مترادف اردو میں بمعنی انگریزی ایک استعمال ہوتا رہا ہے

“لول“

اب اس کے علاوہ اگر ڈھونڈا جائےتو پھر رواج دینا پڑے گا اور ترجمہ کرکے جیسے

قہقہہ کھل کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قکک
زوردار ہنسی ملکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زہم
بھرپور قہقہ اونچے سروں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بقاس

ویسے سادہ “قہقہہ“ بھی کافی جاندار لفظ ہے :)
 

دوست

محفلین
لیجیے عزیزان من ہم نے قکک کرکے اس کی ابتدا کردی
اعلان کیا جاتا ہے آج سے ہم اردو میں قہقہ لگایا کریں گے۔
احباب نوٹ فرما لیں۔
قککککک :arrow: :arrow: :arrow:
 

شمشاد

لائبریرین
قکککک

شاکر بھائی ایک نیا دھاگہ کھول لیں اور اس میں صرف اسی قسم کے الفاظ لکھتے جاتے ہیں جو محفل میں بطور اشارات استعمال ہوں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ق تو ایک ہوگا، لیکن باقی ک کیا قہقہے کی شدت کے مطابق کم یا زیادہ کیے جا سکیں‌تو بہتر رہے گا قکککککککککککککککککک
قیصرانی
 

تلمیذ

لائبریرین
drabbas کے تجویز کردہ لفظ سے میں بھی متفق ہوں یعنی ققققققققققققققققققققق ۔ اور اسکی طوالت قہقہے کی شدت کے مطابق ہو ۔

دیگر احباب کا کیا خیال ہے ؟
 

زیک

مسافر
آپ لوگ ایک بات بھول رہے ہیں۔ LOL ایک abbreviation ہے یعنی laugh out loud میں 14 حروف ہیں تو LOL میں 3۔ آپ لوگوں کی تجاویز میں نہ صرف 3 سے زیادہ حروف ہیں بلکہ کئی میں تو قہقہہ سے بھی زیادہ!
 
میں نے جو بھی الفاظ دیے تھے اس میں الفاظ اور ان کا مخفف تھا جیسے

قہقہہ کھل کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قکک

اور قیصرانی کی رائے مجھے پسند آئی کہ اگر زیادہ ہی قہقہہ ابل پڑے تو قککککککککککک :wink:

آج سے پانچ سال بعد جانے کتنے قکک گونج رہے ہوں گے دنیائے نیٹ پر :lol:
 
Top