Mein Kampf (میری جدوجہد) - از: Adolf Hitler - تبصرے و تجاویز

یہ اقتباسات سچی بات ہے پڑھتے ہوئے بھی خوف محسوس ہوتا ہے۔

ہٹلر کا نام آتے ہی عجیب سی سنسناہٹ محسوس ہونےلگتی ہے تن بدن میں۔
 
زیک

مسافر
کیا آپ لوگ اب یہودیوں سے نفرت میں اتنے بڑھ گئے ہیں کہ ہٹلر کے حوالے دے رہے ہیں
 
ہٹلر کا حوالہ نہیں اس کی کتاب سے اقتباس پیش کیا گیا ہے اور خیالات ہٹلر کے ہی پیش کیے گئے ہیں، اس میں یہودیوں سے نفرت کہاں سے آ گئی ۔

ہٹلر پر بہت سی فلمیں بنتی ہیں ، کیا وہ یہودیوں سے نفرت میں بڑھی ہوئی ہوتی ہیں ؟
 
عثمان

محفلین
میرا خیال ہے یہ معلومات تک ر سائی کا بنیادی انسانی حق ہے۔ جس کا مغرب زبردست حامی ہے۔اس میں یہودیوں سے نفرت کی بات نا مناسب ہے۔
اسی منطق کے تحت اگر کسی نے پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی کچھ شئیر کر دیا تو پھر ؟
 
زیک

مسافر
ساجد اسی لئے میں سوچ رہا ہوں فرانس میوزیمز میں لی گئ تصاویر یا ابن وراق یا سلمان رشدی کی کتابوں سے اقتباسات پوسٹ کروں؟ امید ہے اس وقت بھی ایسے ہی سراہیں گے
 
اسی منطق کے تحت اگر کسی نے پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی کچھ شئیر کر دیا تو پھر ؟

شیئر کر دیا ؟؟؟ بلا روک ٹوک شائع ہوتا ہے اور آزادی اظہار کے نام پر اس کا دفاع بھی ہر جگہ ہوتا ہے وہاں آپ سے منطق کوئی پوچھنے نہیں آتا۔ کارٹون تقریبا تین دفعہ تو شائع ہو چکےہیں اور غلطی سے نہیں اظہار یکجہتی کے طور پر ہوئے اور مسلمانوں کے اجتماعی احتجاج کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھا گیا تھا۔ لاتعداد کتابوں میں آخری حد تک توہین کی جاتی ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا ، اب مجھ سے ان کتابوں کے نام اور اقتباسات نہ پوچھیے گا۔

پہلا سوال وہی ہے ، ابھی تک اس دھاگے میں یہودیوں کی توہین اور نفرت کا کہاں ذکر مل رہا ہے اور میں نے اوپر مثال دی ہے کہ ہٹلر کا نام اور ذکر تو ہالی وڈ میں تواتر سے ہوتا ہے ، ابھی حال میں ہی ٹام کروز کی فلم آئی تھی اور عمدہ فلم تھی جس میں ہٹلر کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر کامیاب ثابت نہیں ہوتا۔

ہٹلر کی حمایت یا سوچ سے اتفاق پر تو اعتراض سمجھ میں آتا ہے مگر صرف اس کے ذکر پر ہی اعتراض میری سمجھ میں بالاتر ہے ۔ اس طرح سے تو یہودیوں پر مظالم کا ذکر بھی نہیں ہو سکتا اگر ہٹلر کا ذکر نہ آئے۔

ہٹلر کی سوچ کس نے بدلی ، وہ کیوں اتنا ظالم اور خونخوار ہوا ۔ اس کے متحرکات اس کی اپنی زبانی اگر سمجھیں جائیں تو اس میں کیا مضائقہ ہے ، اس کی فکر کی غلطی بھی اس کے اپنی دی ہوئی منطق سے زیادہ نمایاں ہو گی۔
 
ساجد

یہ سوال تو آپ جیسی حاضر جواب ہستی کو ان لوگوں سے بہت پہلے پوچھنا چاہئے تھا جو ایسے کام قبل ازیں کر چکے ہیں ۔ اگر وہ سب کچھ اظہار رائے کی آزادی تھی تو اب صرف ایک اقتباس پر اس قدر دور رس نتائج کا تانا بانا کیوں جوڑا جا رہا ہے؟۔ ٹیری جونز دوبارہ سے پھر "اظہار عمل" کی آزادی کا مظاہرہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ذرا اسی سے یہ سوال پوچھ لیں۔
 
اس محفل میں شئیر کرنے کی بات ہو رہی ہے۔
ہاں جی ، جوابی مراسلے دوبارہ لکھیے۔ ;)
 
ساجد

محفلین
اس محفل میں شئیر کرنے کی بات ہو رہی ہے۔
ہاں جی ، جوابی مراسلے دوبارہ لکھیے۔ ;)
جناب ، جس چیز سے آپ ہمیں خائف کرنے جا رہے ہیں وہ سب کچھ انٹر نیٹ استعمال کرنے والا ہر بندہ پہلے ہی سے جانتا ہے اور سب کچھ پڑھ بھی چکا ہے۔ جو اقتباس پیش کیا ہے اس میں ہٹلر اپنے مشاہدات پیش کر رہا ہے لیکن آپ کا واویلا کچھ ایسا ہے کہ گویا کوئی قیامت بپا ہونے جا رہی ہے۔ کیا آپ انبیاء کرام ،ہٹلر اور یہودیوں کو ایک ہی صف میں کھڑا سمجھتے ہیں جو ایسی باتیں لے بیٹھے؟۔
 
حضور والا ، بغلیں جھانکنیں یا آگ اگلنے کی بجائے اپنی ہی منطق سے جواب عنایت فرمائیے۔ اس موضوع پر اب تک میرا کل تبصرہ وہی ایک مختصر سوال ہے۔ واویلا تو اب آپ مچاتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ ;)
 
ساجد

محفلین
چلیں جناب ، آپ بھی میرے ایک سوال کا جواب دے کر مجھے پھر سے بغلیں جھانکنے پر مجبور کر دیں۔
یہ بتائیے کہ یہ کتاب یعنی Mein Kampf شائع کس نے کی اور اس کے جملہ حقوق کس کے نام محفوظ ہیں؟۔
 
عثمان

محفلین
میں آپ کی چکر بازیوں کو خوب پہچانتا ہوں۔ سوال کے جواب میں سوال پوچھ کر آپ میرے سوال کو گم نہیں کر سکیں گے۔
جواب دینا آپ پر کوئی لازم نہیں ہے۔ ;)
 
یہی خوبی ہوتی ہے اچھے دوست کی کہ اپنے دوست کو شرمندہ نہیں ہونے دیتا۔ عثمان بھائی ، آپ کا بہت شکریہ کہ مجھے سر محفل رسوا ہونے سے بچا لیا۔:D
 
کوئی بات نہیں۔ ایسی باتوں سے رسوائی ہونے لگے تو رہ گئے آپ تو۔ ;)
لگے ہاتھوں میں اپنے ہی سوال کا جواب دیتا چلوں۔
جواب میرا صرف یہ ہے کہ میری بیزاری اس دھاگے سے اتنی ہی ہوگی جتنی کہ اس دھاگے سے ہے۔
 
جی بالکل ہمیں آپ کی پسند نا پسند پر اعتراض کا کوئی حق نہیں۔
بقول غالب
ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
یا الہی یہ ماجرا کیا ہے
 
عثمان

محفلین
جی بالکل ہمیں آپ کی پسند نا پسند پر اعتراض کا کوئی حق نہیں۔
صرف میری پسند ناپسند ہی کیوں ؟ اور پھر میری پسند نا پسند سے پوری طرح واقف ہی کہاں ہیں۔ :)
مزا تو تب آئے جب کسی کو کسی کی بھی کوئی بھی پسند نا پسند پر اعتراض کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے (؟!)
واضح رہے اس کی تائید کرتے آپ ایک بار پھر پھنس جائیں گے۔
اپنا جواب پیشگی ہی بتا دوں کہ تائیدی نہیں ہے۔ :)
 
اس شوق ادا کو کیا کہیے
انکار بھی ہے اقرار بھی ہے
;)
 
Top