وائیس آف سندھ
محفلین
محترم ایڈمن صاحب!
السلام علیکم
آپ کا یہ فورم اور اردو کے لئے آپ کی کاوشیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یقینن یہ ایک قابلِ تحسین کوشش ہے۔ میں خصوصی طور پر اردو یونیکوڈ فورم سے بہت متاثر ہوا۔ اور ساتھ ہی ساتھ دل میں ایک حسرت بھی پیدا ہوئی کہ کیا اچھا ہوتا کہ سندھی میں بھی ایسا کوئی فورم موجود ہو۔
میرا تعلق سندھ سے ہے اور میں وائیس آف سندھ نام کی ایک ویب سائٹ کا ایڈیٹر ہوں۔ وائیس آف سندھ کی ویب سائٹ اس وقت سندھی زبان کی انٹرنیٹ پر سب سے بڑی یونیکوڈ ویب سائٹ ہے۔ جیسے آپ اردو کی ترقی کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں ویسے ہی ہم بھی سندھی زبان کی ترقی کے لئے اپنی حقیر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنا ایک مقام پیدا کریں۔
میں آپ سے بس اتنی گذارش کرنا چاہوں گا کہ میں بھی اپنے سندھی بھائیوں اور دوستوں کے لئے ایک سندھی یونیکوڈ فورم بنانا چاہتا ہوں۔ جس کے لئے میں ہر قسم کا کام کرسکتا ہوں۔ اس وقت سندھی یونیکوڈ کے عالمی معیار کے مطابق تمام بہترین فونٹس بھی تیار ہوچکے ہیں۔ اس لئے اگر آپ ہماری مدد کریں تو ہم سندھی زبان میں بھی ایسے ہی پہلے یونیکوڈ فورم کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
سندھی میں ترجمہ اور دوسرا کام وغیرہ میں خود کرلوں گا۔ آپ صرف میری مدد کریں۔ میں پی ایچ پی نہیں جانتا اس لئے مجھے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے کہ میں کس طرح فورم کے ڈھانچے کو سندھی زبان میں تبدیل کردوں۔
یہ فورم وائیس آف سندھ اور اردو ویب کی مشترکہ کاوش کے طور تمام سندھی بھائیوں کے مفت میں پیش کیا جائے گا۔
آپ کے تعاون کا منتظر
آفتاب احمد
voiceofsindh12@yahoo.com
sindhi website: www.voiceofsindh.net
Urdu web edition: www.vosurdu.5gigs.com