PHBB کا سندھی ترجمہ! کچھ مدد

محترم ایڈمن صاحب!
السلام علیکم
آپ کا یہ فورم اور اردو کے لئے آپ کی کاوشیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یقینن یہ ایک قابلِ تحسین کوشش ہے۔ میں خصوصی طور پر اردو یونیکوڈ فورم سے بہت متاثر ہوا۔ اور ساتھ ہی ساتھ دل میں ایک حسرت بھی پیدا ہوئی کہ کیا اچھا ہوتا کہ سندھی میں بھی ایسا کوئی فورم موجود ہو۔
میرا تعلق سندھ سے ہے اور میں وائیس آف سندھ نام کی ایک ویب سائٹ کا ایڈیٹر ہوں۔ وائیس آف سندھ کی ویب سائٹ اس وقت سندھی زبان کی انٹرنیٹ پر سب سے بڑی یونیکوڈ ویب سائٹ ہے۔ جیسے آپ اردو کی ترقی کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں ویسے ہی ہم بھی سندھی زبان کی ترقی کے لئے اپنی حقیر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں انٹرنیٹ کی دنیا میں‌ اپنا ایک مقام پیدا کریں۔
میں آپ سے بس اتنی گذارش کرنا چاہوں گا کہ میں بھی اپنے سندھی بھائیوں اور دوستوں کے لئے ایک سندھی یونیکوڈ فورم بنانا چاہتا ہوں۔ جس کے لئے میں ہر قسم کا کام کرسکتا ہوں۔ اس وقت سندھی یونیکوڈ‌ کے عالمی معیار کے مطابق تمام بہترین فونٹس بھی تیار ہوچکے ہیں۔ اس لئے اگر آپ ہماری مدد کریں تو ہم سندھی زبان میں بھی ایسے ہی پہلے یونیکوڈ فورم کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
سندھی میں ترجمہ اور دوسرا کام وغیرہ میں خود کرلوں گا۔ آپ صرف میری مدد کریں۔ میں پی ایچ پی نہیں جانتا اس لئے مجھے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے کہ میں کس طرح فورم کے ڈھانچے کو سندھی زبان میں تبدیل کردوں۔
یہ فورم وائیس آف سندھ اور اردو ویب کی مشترکہ کاوش کے طور تمام سندھی بھائیوں کے مفت میں پیش کیا جائے گا۔

آپ کے تعاون کا منتظر
آفتاب احمد
voiceofsindh12@yahoo.com
sindhi website: www.voiceofsindh.net
Urdu web edition: www.vosurdu.5gigs.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم وائس آف سندھ اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا کہ سندھی فورم بنانے کے لیے کسی پروگرامنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی اردو فورم کے سوفٹویر کو ہی سندھی فورم کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فورم کے پیغامات کو سندھی میں دکھانے کے لیے محض phpbb کی لینگویج فائلوں کا سندھی میں ترجمہ کرنا پڑے گا۔ اگر آپ اس کا انتظار نہیں کرنا چاہتے تو بے شک انگریزی والی لینگویج فائلوں سے ہی کام چلا لیں۔ سندھی زبان میں آن ایڈیٹنگ کے لیے اردو اوپن پیڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اسے استعمال کرکے اپنی فیڈ بیک دیں کہ کیا اس میں شامل سندھی میپنگ قابل استعمال ہے؟
 
میں نے ترجمہ شروع کردیا ہے

السلام علیکم!
محترم دوست! آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے اردو لینگویج فائلوں کا ترجمہ شروع کردیا ہے۔ جہاں تک آن لائن سندھی ایڈیٹنگ کا تعلق ہے تو اس کے لئے میری پاس ایک آن لائن سندھی ایڈیٹر موجود ہے۔ میں اسے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ اس کا کوڈ کہاں پر دینا پڑے گا۔ میں‌ آپ جواب کا منتظر رہوں گا۔

آفتاب احمد
 
کچھ مسئلے

السلام علیکم
نبیل صاحب! میں نے لینگویج کی مین فائل کا سندھی میں ترجمہ کرلیا ہے۔ میں نے جب اُسے اپ لوڈ کیا تو وہاں پر کچھ ایررز آنے لگے۔ میں نیچے فورم کی ایڈریس دے رہا ہوں۔ آپ وہاں جاکر وہ ایررز دیکھ سکتے ہیں۔
http://voiceofsindh.myfreewebs.net/phpBB2/index.php
اس کے علاوہ دوسری بات جو مجھے پوچھنی ہے، وہ یہ ہے کہ فورم میں بائی ڈیفالٹ فونٹ اردو آسیہ ٹائپ فونٹ ہے جوکہ سندھی کی سپورٹ نہیں کرتا۔ میں اُس کی جگہ پر ایم بی لطیفی سیٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مہربانی فرما کر بتائیے کہ میں کیسے ایم بی لطیفی کو فورم کا ڈیفالٹ فونٹ کروں۔
اور یہ بھی بتائیے کہ سندھی ویب ایڈیٹر کو میں کس طرح فورم میں ایڈ کرسکتا ہوں۔ اس کا جاوا کوڈ ہے، کیا مجھے وہی جاوا کوڈ پی ایچ پی فائل میں ایڈ کرنا ہوگا۔ اگر ہاں! تو کس مقام پر!
مھربانی فرما کر میری مدد کیجئے!۔ تاکہ میں سندھی زبان میں بھی یونیکوڈ فورم بنانے میں کامیاب ہو سکوں۔
 

زیک

مسافر
وائیس آف سندھ نے کہا:
میں نے لینگویج کی مین فائل کا سندھی میں ترجمہ کرلیا ہے۔ میں نے جب اُسے اپ لوڈ کیا تو وہاں پر کچھ ایررز آنے لگے۔ میں نیچے فورم کی ایڈریس دے رہا ہوں۔ آپ وہاں جاکر وہ ایررز دیکھ سکتے ہیں۔
http://voiceofsindh.myfreewebs.net/phpBB2/index.php


ایرر کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے جو language فائلز ایڈٹ کی ہیں ان کے شروع میں BOM حرف آ گیا ہے۔ کیا آپ نے ونڈوز نوٹ‌پیڈ میں ایڈٹ کی ہیں یا کسی اور ایڈیٹر میں؟ میرا مشورہ ہے کہ آپ بیبل‌پیڈ استعمال کریں اور فائل سیو کرتے ہوئے ہمیشہ save as کریں اور جب سیو کرنے والا مینو کھلے تو چیک کریں کہ encoding کی سیٹنگ utf-8 ہو اور Byte Order Mark پر چیک‌مارک نہ ہو۔
 

زیک

مسافر
کچھ مسئلے

وائیس آف سندھ نے کہا:
اس کے علاوہ دوسری بات جو مجھے پوچھنی ہے، وہ یہ ہے کہ فورم میں بائی ڈیفالٹ فونٹ اردو آسیہ ٹائپ فونٹ ہے جوکہ سندھی کی سپورٹ نہیں کرتا۔ میں اُس کی جگہ پر ایم بی لطیفی سیٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مہربانی فرما کر بتائیے کہ میں کیسے ایم بی لطیفی کو فورم کا ڈیفالٹ فونٹ کروں۔

اگر آپ templates/subSilver/subSilver.css فائل کھولیں تو اس میں جہاں جہاں Urdu Naskh Asiatype ہے وہاں اس کی جگہ ایم بی لطیفی فونٹ کا نام ڈال دیں۔
 

زیک

مسافر
کچھ مسئلے

وائیس آف سندھ نے کہا:
اور یہ بھی بتائیے کہ سندھی ویب ایڈیٹر کو میں کس طرح فورم میں ایڈ کرسکتا ہوں۔ اس کا جاوا کوڈ ہے، کیا مجھے وہی جاوا کوڈ پی ایچ پی فائل میں ایڈ کرنا ہوگا۔ اگر ہاں! تو کس مقام پر!

یہ تو سندھی ویب ایڈیٹر کی documentation ہی سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے۔
 

زیک

مسافر
یہ تو اس ایڈیٹر کے استعمال کی مثال ہے documentation نہیں۔ اس بارے میں تو ایڈیٹر لکھنے والا ہی بہتر بتا سکتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
ماشاءاللہ وائس آف سندھ آپ نے بہت خوب کام کیا ہے۔ آپکو دیکھ کر میں بھی سوچتا ہوں کہ پی ایچ پی بی بی کا پشتو ترجمہ کرکے اردو محفل کی طرح کی محفل بنائی جائے۔ پشتو کے یونی کوڈ محفل تو کافی موجود ہیں لیکن سب کی نسبت افغانستان سے ہے۔ اور ہم پاکستانی پشتون وہاں فٹ نہیں ہو پاتے، ۔۔
نبیل بھائی اور زکریا بھائی اگر مدد فرماتے رہیں گے تو پشتو کی لیے بھی کافی کام ہو سکے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، میں عرض کر چکا ہوں کہ اگر آپ lang_main.php کا پشتو میں ترجمہ کردیں تو اردو فورم سوفٹویر کی طرز پر پشتو فورم کا سوفٹویر بنانا زیادہ مشکل نہیں ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
فرضی نے کہا:
ماشاءاللہ وائس آف سندھ آپ نے بہت خوب کام کیا ہے۔ آپکو دیکھ کر میں بھی سوچتا ہوں کہ پی ایچ پی بی بی کا پشتو ترجمہ کرکے اردو محفل کی طرح کی محفل بنائی جائے۔ پشتو کے یونی کوڈ محفل تو کافی موجود ہیں لیکن سب کی نسبت افغانستان سے ہے۔ اور ہم پاکستانی پشتون وہاں فٹ نہیں ہو پاتے، ۔۔
نبیل بھائی اور زکریا بھائی اگر مدد فرماتے رہیں گے تو پشتو کی لیے بھی کافی کام ہو سکے گا۔
فرضی صاحب آپ نے پورے ایک سال بعد اپنے کہے پر عمل کیا۔ لینگویج فائل بھی ترجمہ کیا، ایف اے کیو بھی، پشتو فورم بھی بنا ڈالا۔ اب بی بی کوڈز کا ترجمہ بھی کردیا۔ معاف کرنا مجھے پشتو کہاوت یاد آگئ۔ مڑے خاندی نہ اؤ چی خاندی نو کفن شلئ یعنی مردہ ہنستا نہیں مگر جب ہنستا ہے تو کفن پھاڑ کر ہنستا ہے۔ آپ بھی ایک سال بعد ہنسے ہیں مگر خوب ہنسے ہیں۔ ماشاء اللہ :lol:

پتہ نہیں کہ وائس آف سندھ نے اپنا کام پورا کردیا ہیے کہ نہیں؟؟÷
 

فرضی

محفلین
السلام علیکم!
پتہ نہیں وائس آف سندھ بھائی جان نے فورم مکمل کیا یا نہیں۔ میں نے ان کع سگنیچر پر کلک کرکے ان کی سائٹ تو دیکھی ہے، بہت بڑی اور خوبصورت سائٹ ہے۔ خاص کر جب سندھی فونٹ میں دیکھی جائے۔ سندھی فونٹ اردو اور پشتو فونٹ کی نسبت زیادہ کلیئر دکھائی دیتے ہیں۔ لگتا ہے کافی محنت سے تیار کیے گئے ہیں۔اور عمدہ کوالٹی کے فونٹ ہیں۔
ان ہی کی سائٹ پر فورم کا لنک بھی موجود ہے لیکن کام نہیں کر رہا۔۔ شاید یونیکوڈ فورم کو وہ ابھی تک صحیح چلا نہیں پائے۔
 

فرضی

محفلین
جیہ نبیل بھائی اس سے پہلے بھی فرماتے رہے تھے کہ اگر پشتو مین مین لینگ کا ترجمہ کر دیا جائے تو پشتو کا phpbb کا پیکج بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ میں نے اردو phpbb کا پیکج اتار کر ترجمہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ایک دہ لائینیں لکھنے کے بعد بند کردیا کیوں کہ بہت صبر آزما اور مشکل کام تھا۔
یہ تو اللہ بھلا کرے واجد حسین بھائی کا جنہوں نے اس ترجمے کی شروعات کرکے ہم میں بھی ایک نئ امنگ جگا دی۔۔۔۔۔۔
 
Top