میں قدیر بھائی سے اتفاق کرتا ہوں۔
توجہ دلانے کا شکریہ۔ ہم مذاق ہی مذاق میں یہ بھول گئے تھے کہ یہ تو ایک سنجیدہ چوپال ہے۔ جب مزاح کے لئے الگ سے ایک کیٹیگری موجود ہے تو جگہ جگہ مزاحیہ گفتگو سے اس چوپال کی سنجیدگی ہی ختم ہو جائے گی۔ بہتر ہو گا اگر مانی بھائی بھی میری طرح توبہ کر لیں۔
php پر گفتگو کو آگے بڑھانے کے لئے نبیل اور قدیر میں سے کوئی یہ بتانا پسند کرے گا کہ php کن الفاظ کا مخفف ہے؟ واضح رہے کہ میں نے php سے "مراد" نہیں پوچھی بلکہ یہ پوچھا ہے کہ یہ کن الفاظ کا "مخفف" ہے۔
میں نے کئی بار سوچا، تلاش کیا مگر کچھ سمجھ نہ آیا کہ یہ کیا ہے۔ اگر یہ ہائپر ٹیکسٹ پریپروسیسر Hypertext Preprocessor ہے تو اس کا مخفف HTP ہونا چاہیئے اور یا پھر HPP۔ آخر اسے php ہی کیوں کہا گیا؟
ایک جگہ مجھے ایک وضاحت یوں ملی کہ جن صاحب نے اسے ایجاد کیا وہ اسے پیشہ ورانہ سطح پر چلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے تو بس اسے ذاتی استعمال کے لئے بنایا تھا، چنانچہ اس کا نام رکھا "پرسنل ہوم پیج"۔ اس سطح کی معیاری تیکنیک کا اتنا معمولی نام!
ops کچھ تعجب نہیں ہوتا آپ کو؟ اب اس میں کس قدر صداقت ہے! میں نہ جان سکا۔ آپ میں سے کوئی اس بارے جانتا ہو تو ضرور بتائے ورنہ یہ موضوع پھر سے مزاح کی نظر بھی ہو سکتا ہے۔