phpہے کیا؟؟؟

منہاجین

محفلین
پنڈت ہری پہاڑی

بھلے زمانے کی بات ہے جب ایک پنڈت انگل لینڈ تشریف لے گئے۔ سیر سپاٹے کو نکلے تو رنگ برنگی پہاڑیاں دیکھ کر حیران ہوئے اور لگے ہنومان کی طرح ایک سے دوسری اور پھر تیسری پہاڑی پر چھلانگیں لگانے۔ ایسے میں جب وہ ایک ہری پہاڑی سے گرے تو سیدھے ایک کھجور میں جا اٹکے۔
ایک انگریز نے دیکھا تو بولا: php (پنڈت ہری پہاڑی)

باقی اگلی قسط میں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین صاحب، بہت خوب۔ ہم تو سمجھے تھے کہ آپ جز نام خدا کیا جانتے ہوں گے۔ بہرحال ہماری محفل کو اسی طرح پر رونق رکھیں۔ اصطاحات کے ترجمہ کے بارے میں آپ نے بہت اچھی پوسٹ لکھی تھی۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اس بارے میں لکھوں گا۔
 

منہاجین

محفلین
پنڈت ہرگوپال پانڈو

یہ بات تو طے شدہ ہے کہ php ایک ایسا لفظ ہے جس کے معانی پر بہت سے لوگوں نے کلام کیا ہے، اور جتنے منہ اتنی باتیں کے مصداق اس کے اور بھی کئی مفاہیم سامنے آئے ہیں۔

بعض لوگوں نے انگل لینڈ کے انگریز والی بات سے اختلاف کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انگریز نے php اس لئے کہا تھا کہ پنڈت جی کا نام "پنڈت ہرگوپال پانڈو" تھا۔

نبیل بھائی! میں نے سوچا کہ سنجیدہ باتیں تو ہوتی ہی رہیں گی۔ ابھی ذرا اس چوپال کا آغاز ہے۔ کہیں سنجیدہ باتوں سے لوگ گھبرا نہ جائیں۔ اس لئے php پر تحقیق کا قلمدان اٹھایا ورنہ میری کیا مجال!!!
 

Mani

محفلین
PHP کی حقیقت

پہلے تو اس گروپ کو بنانے والے کو بہت بہت مبارک ہو کہ اس نے اردو میں ایک بہت خوبصورت ذریعہ اظہار مہیا کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پنڈت صاحب جب انگل لینڈ وارد ہوئے تو ان کے دل میں خواہش ابھری کہ کیوں نہ ولایت یاترا کی جا ئے۔ سو وہ ایک انگریز مترجم کے ہمراہ سیر کو نکل دیئے ۔ انگریز مترجم اسے لے کر بہت سی جگہوں پر گیا ۔ دن بھر کی تھکن اتارنے کے لیے جب وہ شام کو ایک نائٹ کلب میں چلا گیاجس کا نام تھا PHP CLUB (پیسہ ہی پیسہ) وہا ں سب لوگ مصروف تھےجوا کھیلنے میں ۔
لہذا پنڈت صاحب بھی ایک میز پر بیٹھ گئے اور لگے جوا کھیلنے وہ بھی ایک نیلی آنکھوں والی کے ساتھ۔
نیلی آنکھوں والی حسینہ نےجلد ہی پنڈت کو کنگال کر دیا اور وہ یہ کہتے ہوئے نکلے کہ PHPتو ہے ہی پاپ ہی پاپ اور دوبارہ PHP میں قدم رکھنے سے توبہ کر لی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عادل: عبدالستار اور مانی کی وضاحتیں کافی تسلی بخش ہیں۔ ویسے اتفاق کی بات ہے کہ php ایک سکرپٹنگ لینگویج کا نام بھی ہے جو کہ اس فورم کی بھی روح رواں ہے۔ آپ کو اس کی تفصیلات یہاں سے مل جائیں گی۔
 

اجنبی

محفلین
بہت خوب

آپ لوگ مجھے ازمنہِ قدیم کے کوئی علما لگ رہے ہیں ، وہ بھی ایک ایک لفظ کی تاویل سے لائبریریاں بھر دیتے تھے ۔ صاحب لوگوں کا زبان پر عبور تو ماشاءاللہ خوب ہے مگر کیا ہی اچھا ہو اگر آپ پی ایچ پی کے اصل مطلب یعنی ہائپر ٹیکسٹ پریپروسیسر Hypertext Preprocessor پر دھیان دیں اور کچھ اس کے متعلق بھی گفتگو ہو جائے
 

منہاجین

محفلین
میں قدیر بھائی سے اتفاق کرتا ہوں۔

توجہ دلانے کا شکریہ۔ ہم مذاق ہی مذاق میں یہ بھول گئے تھے کہ یہ تو ایک سنجیدہ چوپال ہے۔ جب مزاح کے لئے الگ سے ایک کیٹیگری موجود ہے تو جگہ جگہ مزاحیہ گفتگو سے اس چوپال کی سنجیدگی ہی ختم ہو جائے گی۔ بہتر ہو گا اگر مانی بھائی بھی میری طرح توبہ کر لیں۔
php پر گفتگو کو آگے بڑھانے کے لئے نبیل اور قدیر میں سے کوئی یہ بتانا پسند کرے گا کہ php کن الفاظ کا مخفف ہے؟ واضح رہے کہ میں نے php سے "مراد" نہیں پوچھی بلکہ یہ پوچھا ہے کہ یہ کن الفاظ کا "مخفف" ہے۔
میں نے کئی بار سوچا، تلاش کیا مگر کچھ سمجھ نہ آیا کہ یہ کیا ہے۔ اگر یہ ہائپر ٹیکسٹ پریپروسیسر Hypertext Preprocessor ہے تو اس کا مخفف HTP ہونا چاہیئے اور یا پھر HPP۔ آخر اسے php ہی کیوں کہا گیا؟
ایک جگہ مجھے ایک وضاحت یوں ملی کہ جن صاحب نے اسے ایجاد کیا وہ اسے پیشہ ورانہ سطح پر چلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے تو بس اسے ذاتی استعمال کے لئے بنایا تھا، چنانچہ اس کا نام رکھا "پرسنل ہوم پیج"۔ اس سطح کی معیاری تیکنیک کا اتنا معمولی نام! :eek:ops کچھ تعجب نہیں ہوتا آپ کو؟ اب اس میں کس قدر صداقت ہے! میں نہ جان سکا۔ آپ میں سے کوئی اس بارے جانتا ہو تو ضرور بتائے ورنہ یہ موضوع پھر سے مزاح کی نظر بھی ہو سکتا ہے۔ :D
 

اجنبی

محفلین
میں بھی یہی سوچ رہا ہوں

جب میں نے پی ایچ پی والوں کی سائٹ پر پی ایچ پی کا مطلب دیکھا تو میں بھی مخمصے کا شکار ہوگیا اور اب تک ہوں ۔ پتہ نہیں اس کا کیا مطلب ہے ۔ ویسے مزاح ہر جگہ ہونا چاہیے ۔ اس سے طبیعت اور مزاج دونوں خوشگوار رہتے ہیں ۔ سنجیدہ گفتگو تو عام زندگی میں بہت ہوتی ہے ۔ ویسے بھی ٹیکنالوجی جیسے خشک مضمون میں مزاح کا عنصر لازم ہے
 

الف عین

لائبریرین
اور بی بی؟

ھئی آپ نے اس بی۔بی۔ پر غور نہیں کیا؟ یہ بی بی حلیمہ جیسی کوئی بی بی تو نہیں۔ مذاق قطعِ نظر، بی بی کایہاں مطلب ہے بلیٹن بورڈ۔ ساتھیوں کو معلوم تو ہوگا مگر اس پر گفتگو نہیں ہوئی تو میں نے ھی یہ مسئلہ چھیڑ دیا۔
 

اجنبی

محفلین
درست

بالکل درست فرمایا آپ نے phpBB کا مطلب ہے کہ php میں بنایا ہوا Bulletin Board اور یہی اس چیز کا اصل نام ہے جس میں ہم پھر رہے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود ہم سب جہلاً مطلق اسے بار بار فورم کہتے ہیں ۔ حالانکہ فورم تو اس بلیٹن بورڈ کے اندر ہوتی ہے ۔
 

اجنبی

محفلین
سر پیٹیے

میرے بھائی آپ کی بات بھی ٹھیک ہے ۔ php کے کئی مخفف ہو سکتے ہیں ۔ لیکن یہاں جس php کی بات ہو رہی ہے وہ ایک پروگرامنگ لینگوئج ہے جس میں یہ بلیٹن بورڈ بنایا گیا ہے اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ کی ہزاروں ویب سائٹیں اسی زبان میں بنی ہیں ۔ اس کی آفیشل ویب سائٹ ہے http://www.php.net اور وہاں پر اس کاتعارف یوں کرایا گیا ہے
PHP is a widely-used general-purpose scripting language that is especially suited for Web development and can be embedded into HTML.
اور پی ایچ پی Hypertext Preprocessor کا مخفف ہے

اب آپ کہتے ہیں کہ پی کو پہلے آنا چاہیے تو اس کے لیے آپ اس کے موجد حضرات سے ہاتھا پائی فرمائیے
 

شعیب صفدر

محفلین
قدیر آپ کی با ت ٹھیک ہے مگر ۔۔۔۔۔۔غلط میں بھی نہیں اگر آپ اوپر دیئے گئے دوسرے لنک کو دیکھے تو وہاں درج ہے کہ
PHP, originally derived from Personal Home Page Tools, now stands for PHP: Hypertext Preprocessor, which the PHP FAQ describes as a recursive acronym
rollbaby.gif
 

منہاجین

محفلین
یوں بھی ہے اور یوں بھی

جب بات دونوں کی درست ہے تو پھر اچھے بچوں کی طرح ایک دوسرے کو مان کیوں نہیں جاتے کہ پی ایچ پی ایک غیر تیکنیکی مخفف ہے، جس کا نام محض پرسنل ہوم پیج کے طور پر رکھا گیا تھا۔ اور جب بعد میں وہ ویب سازی کی ایک بہترین زبان کا روپ دھار گئی تو اس کے لئے کہا جانے لگا کہ یہ Hypertext Preprocessor کا مخفف ہے۔

یہاں دو نمبری تو صاف واضح ہے کہ Hypertext Preprocessor کو پی ایچ پی کہنا کسی طور سے مخفف نہیں دِکھتا۔ اگر ایسا ہی تھا تو اسے hp یا htp یا hpp اور یا پھر htpp کہا جاتا، کم از کم php نہیں۔

کیا آپ میری بات سے اِتفاق کریں گے؟
 

adilch

محفلین
شکر ہے

:D :p شکر ہے اب کچھ کچھ پی ایچ پی کا مطلب سمجھ میں آیا۔۔
ویسے یہ پوسٹ میں نے اس پر تبصرہ ختم کرنے کے لئے بھی کی ہے۔۔۔شکریہ آپ سب کا :roll:
 
Top