رہی بات ڈائنامک ٹائپنگ کی تو ، اب تک کی معلومات کے مطابق ، ڈائنامک ٹائپ لینگویجز میں کسی بھی ویری ایبل کو استعمال کرنے سے پہلے اسے ڈیفائن کرنا ضروری ہوتا ہے، لیکن اس کی ٹائپ ڈیفائن کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کی ٹائپ اس کی ویلیو سے اخذ کی جاتی ہے۔ اس کی مثال پائتھون ہے۔ شاید جاوا اسکرپٹ بھی اسی ذمرے میں آئے کہ اس میں بھی ویری ایبل کی ٹائپ ڈیفائن نہیں کی جاتی اور شاید اسی لئے جاوا اسکرپٹ کو لوزلی ٹائپڈ لینگویج کہا جاتا ہے۔
دوسری قسم اسٹیٹک ٹائپنگ ہوتی ہے جس میں ویرایبل کو استعمال سے پہلے ڈیفائن کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے لیکن اس میں ڈیٹا ٹائپ کا پری فکس دینا ضروری ہوتا ہے۔
Statically typed language
ایسی زبان جس میں ٹائپ کمپائل کے وقت ہی طے ہو جاتی ہے۔ ایسی زبانوں میں عموما کسی بھی متغیر () کو بیان کرنے سے پہلے ہی اس کی ٹائپ بتانی پڑتی ہے۔ جاوا اور سی اس کی مثالیں ہیں۔
dynamically typed language
اسی زبان جس میں ٹائپ execution کے موقع پر پتہ چلتی ہے یعنی سٹیٹک ٹائپ کے بالکل متضاد ۔ وی بی سکرپٹ اور پائتھون اس کی مثالیں ہیں۔ اس میں متغیر کی ٹائپ اس کی ویلیو سے پتہ چلتی ہے۔
strongly typed language
ایسی زبان جس میں ٹائپ کو بزور نافذ کیا جاتا ہے یعنی ایک ٹائپ کو دوسری ٹائپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر ایک متغیر میں نمبر ہے تو اسے اسٹرنگ کے طور پر نہیں برتا جا سکتا تاوقتیکہ اسے واضح طور پر اسٹرنگ میں بدلا نہ جائے۔ جاوا اور پائتھون اس کی مثالیں ہیں۔
weakly typed language
ایسی زبان جس میں ٹائپ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے strongly typed کی متضاد ۔ وی بی سکرپٹ اس کی مثال ہے۔
پائتھون strongly typed اور dynamically typed زبان ہے