Pyynikin näkötorni

قیصرانی

لائبریرین
زبردست تصویر ہیں منصور بھائی:applause:
لیکن یہ جو "نام" دیا ہے آپ نے اس دھاگے کو:confused: اسے پڑھے گا کون:eek::eek:

یہ فننش نام ہے، اسے عام طور پر آپ کچھ یوں پڑھ سکتے ہیں (کچھ تبدیلی کے ساتھ)
پُونی کِن ناکو تورنی
فننش زبان میں a اور ä اور o اور ö کے تلفظ میں فرق ہے۔ چونکہ اس کا بالکل متبادل اردو میں نہیں تو اسی پر گذارا کریں۔ ویسے Pyynikki تمپیرے شہر کے ایک حصے کا نام ہے اور دوسرا حصہ یعنی آبزرویشن ٹاور :) یہ اونچی پہاڑی پر بنی ہوئی ہے اور دور دور تک مناظر دکھائی دیتے ہیں
 
اس جگہ کو پروناؤنس کیسے کرتے ہیں ؟ اردو میں ؟؟
یہ دیکھ لیں:)

یہی تو مسئلہ ہے کہ اردو میں ان الفاظ کے تلفظ کا ہم معنی کوئی نہیں۔ فننش میں ان کے لئے الگ سے ہی آواز ہے۔ Ä یا ä کو یوں سمجھیں جیسے آپ زبان کو منہ سے باہر نکال کر آ کہیں۔ تو وہ آواز نہ تو آ ہوگی اور نہ ہی اے، ان کے بیچ بیچ کی آواز ہوگی۔ یہی آواز یہاں پڑھیئے
Ö یا ö کے لئے زبان کو دانتوں سے باہر سامنے کی طرف نکالیں لیکن ہونٹوں سے باہر نہ جائے۔ اب آپ او کہنے کی کوشش کریں :)
 
عمر سیف

محفلین

یہ فینش زبان ملباری زبان سے میل کھاتی لگتی ہے ۔۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ فینش زبان ملباری زبان سے میل کھاتی لگتی ہے ۔۔:)

اللہ نہ کرے۔ ویسے اگر عام فننش بندہ انگریزی بولے تو بہت حد تک ملباری لہجہ ہو جاتا ہے۔ اسے میں کہتا ہوں کہ ٹین کے ڈبے میں کنکر ڈال کر بجانا شروع کریں تو ایسے ہی لگے گا جیسے ایک عام فننش بندہ انگریزی بولے :)
 
یہ فینش بندہ کتنے عرصہ میں سیکھ لیتا ہے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ فینش بندہ کتنے عرصہ میں سیکھ لیتا ہے ؟

اگر اور کچھ کرنے کو نہ ہو اور ہر وقت یہی زبان بولنی پڑے تو چھ ماہ میں بندہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ دو سالہ بچے جیسی زبان بولنے لگ جائے، یعنی غلطیاں کرتے ہوئے بھی اپنا مدعا بیان کرنا۔ ورنہ اگر کوئی متبادل انتظام ہو تو ایسے امریکی بھی ہیں جو تیس سال سے یہاں رہ رہے ہیں اور شکریہ تک نہیں بول سکتے :)
 
فیر میں نا ہی سمجھاں ۔۔:cool:
 
Top