محترم منتظم اعلي صاحبان۔ اردو ويب فانٹ سرور ميں يہ فانٹ نظر نہيں آسکے۔ اميد ہے کوئي منتظم صاحب ان ١٥ فانٹس کو بھي فانٹ سرور پر اپ لوڈ کر ديں گے تاکہ ڈائون لوڈ ميں آساني رہے۔
ياد رہے کہ ان فانٹس کے ساتھ مائکروسافٹ ورڈ کي فائل بھي ضروري ہے کيونکہ قرآن کا ڈيٹا تو اس ميں ہے اور اس ڈيٹا کے بغير يہ فانٹس کام نہيں کريں گے۔ ويسے تو ماشاءالله شايد جميل فانٹس والي ٹيم نے قرآن کا بہت اچھا فانٹ متعارف کروايا ہے۔ ميرے خيال سے شايد يہ کتابت علي احمد صابر چشتي صاحب کي ہے۔ اور عصر حاضر کے قرآني خطاطوں ميں مجھے يہ سب سے زيادہ پسند ہيں۔ اسلئے ميں اس فانٹ کو بھي بہترين کاوش کہوں گا۔
qcs قرآني فانٹس ميري ذاتي تخليق ہے اور استعمال کے لئے فري ہے اس لئے استعمال کنندہ کو اسکے استعمال سے کسي کاپي رائٹ وغيرہ کا خطرہ نہيں ہے۔
اميد ہے منتظمين صاحبان اسے فانٹ سرور پر پہنچا ديں گے۔ تاکہ عوام الناس اس سے بھي مستفيد ہو سکيں۔