sahifa تھیم میں دائیں سے بائیں کیسے کریں؟

silent.killer

محفلین
نبیل
sahifa تھیم میں دائیں سے بائیں کیسے کریں؟
میں نےسٹائل شیٹ میں ltrکو rtl بھی کیا مگر کام نہی چلا۔ کوئی بھائی رہنمائی کر سکتا ہے
 
اس کے لیے آپ کو ورڈ پریس اردو میں انسٹال کرنا پڑے گا یا ورڈ پریس کی زبان اردو کرنی پڑے گی جو کہ ورڈ پریس سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے یا بقیہ ماندہ غیر ترجمہ شدہ الفاظ POEDIT کے ذریعے آپ اردو میں ڈھالیں اور اس کے بعد اردو زبان کی فائل languages والے فولڈر میں اپ لوڈ کر لیں پھر wp-config.php فائل کھولیں اور اس میں تلاش کریں
define ('WPLANG', 'en_GB'); یا define ('WPLANG', ''); اگر یہ مل جائے تو اس میں اپنی اردو ترجمے والی فائل کے مطابق ترمیم کریں۔ اس طرح آپ کا صحیفہ تھیم دائیں سے بائیں ہو جائے گا۔
 
نبیل
sahifa تھیم میں دائیں سے بائیں کیسے کریں؟
میں نےسٹائل شیٹ میں ltrکو rtl بھی کیا مگر کام نہی چلا۔ کوئی بھائی رہنمائی کر سکتا ہے
صحیفہ کی ڈاکیومنٹیشن سے اقتباس

کوڈ:
Language Translations
All of our Themes are able to be translated into any language. The process of translating the theme is a user responsibility. The following instructions are given as guidance.

Open wp-config.php and replace this: define ('WPLANG', ''); with this (subsitute the language string (bg_BG) with your own!): define ('WPLANG', 'bg_BG');
Download and install POEDIT
Connect to your site -> open your theme/languages directory
Download the default.po file and open it with POEDIT.
Translate file and save it as bg_BG (the file name must match with the string you inserted into wp-config.php)
Two files will be generated after save. bg_BG.po and bg_BG.mo
Upload the .mo and .po files into wp-content/themes/your-theme/languages folder
Your WordPress installation should be in the language you intend on using the site.
How to activate the RTL Version
You just need to install the theme on RTL wordpress blog and it will adjust automatically .. check this page for more informations .
 
silent.killer

محفلین
رہنمائی کیلئے شکریہ
مگر میں ابھی صرف سمت تبدیل کرنا چاہتا ہو ں جیسا کہ آپ نے یہاں بتایا ہے

ابھی تو میری ضرورت کی چیز صرف یہ ہے
How to activate the RTL Version
You just need to install the theme on RTL wordpress blog and it will adjust automatically .. check this page for more informations .
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگر تھیم میں آر ٹی ایل سپورٹ موجود ہے تو یہ لائن اور لینگویج ڈائریکٹو سے کام چل جائے گا:
PHP:
$text_direction = 'rtl';
 
silent.killer

محفلین
سب کا شکریہ ۔ میں نے ورڈ پریس 4انسٹال کیا ہوا ہے جو کہ اپڈیٹ ہے۔ اس میں سیٹنگز مختلف ہیں ۔ اس میں دو لینگویج پہلے سے موجود ہیں انگلش اور عربی
جب میں نے عربی منتخب کی تو سب کچھ دائیں سے بائیں ہوگیا مگر تھا وہ عربی میں ۔ لہذا میں نے ورڈپریس کی سائٹ سے اردو ۔ورڈپریس ڈاؤنلوڈ کیا اور اس میں سے اردو کی فائل کاپی کرکے اپلوڈ کر دی۔ اسطرح اردو بھی مینیو میں نظر آنے لگ گئی پھر میں نے اردو منتخب کی تو سب اردو میں ہوگیا مگر ڈائریکشن تبدیل نہی ہوئی۔ اس بارے اگر کوئی رہنمائی کرسکے تو مہربانی ہوگی۔
نبیل
امجد میانداد
قیصرانی
 
لینگویجز فولڈر میں اردو کے فولڈر میں ایک فائل ہو گی ur.php اس میں میری پچھلی پوسٹ والا کوڈ ڈال دیں
 
silent.killer

محفلین
زیک صاحب آپ کا بھی شکریہ رہنمائی کرنےکا۔
اس طرح بھی سمت تبدیل نہی ہوئی تھی۔ کچھ دیر پہلے میں نے دماغ لڑایا اور مسئلے کا حل نکال ہی لیا۔ ورڈپریس اردو میں ہو یا انگلش میں، تھیم کسی بھی زبان میں ہو آپ سمت تبدیل کرسکتے ہیں بغیر کسی رکاوٹ کے۔ اب اگر کوئ بھائی صحیفہ تھیم کا اردو ترجمہ عنایت فرمادیں تو مہربانی ہوگی۔ یا اس کا ترجمہ بھی خود ہی کرنا پڑے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین

حل بھی یہاں لکھ دیں تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو :)
 
ممبران سلام
جناب میں بہت دن سے صحیفہ تھیم کو اردو میں کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔میں اس تھیم کا انگلش ورژن بسراءآرٹیکلز پر استعمال کر رہا ہوں۔ میں ایک ویب ڈئزائنر ہوں لیکن اردو ویب ڈئزائنگ میرے لئے ایک نئی چیز ہےمجھے اس کے اردو کی اشد ضرورت ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے یہ تھیم اردو فراہم کر دیں۔اس کے علاوہ اگر آپ مجھے انگش تھیم کو اردو میں کرنے کا مکمل طریقہ بتا سکتے ہوں تو میرے پاس جریدہ اور اس طرح کی 500 پریمیم تھیمز ہیں جن سے ہم اردو کی ترویج کے لئے بہت کام کر سکتے ہیں آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ اگر کوئی اور دوست بھی اس بارے رابطہ کرنا چاہے تو میں منتظر ہوں۔ ً
 
محترم ممبران،
مجھے آپ لوگوں کی تھوڑی معاونت کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ کیا کوئی بھائی بتا سکتاہے کہ اردو کے مناسب فونٹ تھیم میں کیسے شامل ہوں گے اور اردو کے مطا بق اپنی تھیم کے ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کیسے کی جائے گی۔میں صحیفہ تھیم کو اردو میں کر رہا ہوں ترجمہ تو کر لیا لیکن آگے تھوڑی مدد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ صرف تھیم کی سمت تبدیل ہو۔ ایڈمن پینل ویسے کا ویسا ہی رہے؟
ورڈپریس سٹیک ایکسچینج میں یہاں اور یہاں دیکھیے، شاید کچھ مدد ہو سکے۔

محترم ممبران،
مجھے آپ لوگوں کی تھوڑی معاونت کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ کیا کوئی بھائی بتا سکتاہے کہ اردو کے مناسب فونٹ تھیم میں کیسے شامل ہوں گے اور اردو کے مطا بق اپنی تھیم کے ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کیسے کی جائے گی۔میں صحیفہ تھیم کو اردو میں کر رہا ہوں ترجمہ تو کر لیا لیکن آگے تھوڑی مدد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
آپ کو تھیم کی سٹائل شیٹ میں تبدیلی کرنا پڑے گی، یعنی جہاں جہاں لاطینی/رومن فونٹس استعمال ہو رہے ہیں، وہاں وہاں اپنے مطلوبہ اردو فونٹس کا اندراج کرنا پڑے گا۔ عام طور پر اس قسم کی تبدیلی کرنے کے لیے چائلڈ تھیمز کا استعمال مناسب رہتا ہے۔
 
Top