ماوراء نے کہا:
سوال مجھے تو نظر نہیں آئے۔۔۔یا تو میری نظر کو کچھ ہو گیا ہے۔۔۔یا نبیل صاحب سے غلطی ہو گئی ہے۔۔۔
چلیں کوئی بات نہیں ۔۔میں لکھ دیتی ہوں۔۔۔
١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔
وعلیکم السلام۔
بہت بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کا
تو جناب جن کے جواب مجھے آتے ہیں، وہ تو میں ضرور دوں گا۔
١۔ آپکا پورا نام؟ =
فرخ وحید
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟=
مجھے پیار سے بھی فرخ ہی کہتے ہیں کیونکہ یہ نام بھی کافی پیارا ہے
٣۔ عمر کتنی ہے؟
=یہ سوال ذرا تعلقات میں خرابی پیدا کر سکتا ہے ، لیکن خیر، پرواہ کون کرتا ہے ۔ تو جناب اب میں 30 سال کا ہونے لگا ہوں
٤۔جائے پیدائیش ؟ =
اسلام آباد
٥- حاضر مقام؟ =
اسلام آباد
٦۔مصروفیت کیا ہے؟ =
ایک Software firm میں بحیثیت Software Build Engineer کے کام کر رہا ہوں۔
٧۔تعلیمی قابلیت؟ =
Masters in Computer Sciences
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟ =
آوارہ گردی، تصویر کشی(سب سے زیادہ قدرتی خوبصورتی کی)، اچھی فلمیں (زیادہ تر انگریزی) دیکھنا، اچھے دوستوں کی تلاش، اور آجکل، ایک اچھی ساتھی کی تلاش
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟ =
اردو، پنجابی، انگریزی (لیکن بہت اچھی نہیں ہے، گزارہ ہے)
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے =
ہاں جی، یہ میرے مطلب کا سوال ہوا نا۔ امید ہے، اس پر آپ جلد از جلد عمل کریں یا کروایں گے-(گی)۔
تو پہلے تو اس فورم میں Limited HTML Tags کی اجازت ہونی چاہیئے۔ خاص طور پر <iframe> کی، تاکہ، میرے جیسے لوگ اپنی چیزیں جو ویب پر رکھتے ہیں جیسے، تصاویر، شاعری، ویب پیجز وغیرہ، یہاں زیادہ بہتر طور پر دکھا سکیں۔
یہاں پیغامات میں Flash Presentations کا مسئلہ حل کریں تاکہ کم از کم میں اپنی شاعری جو زیادہ تر Flash composed دکھا سکوں۔
اردو فونٹ کو Download کرنے کا link واضح ہو تاکہ جو لوگ پرانی Windows استعمال کرتے ہیں یا پھر ان کے کمپیوٹر میں اردو فونٹ نہیں ہیں، وہ بھی اس فورم سے مستفید ہو سکیں۔
جی، تو امید ہے میں نے کافی اچھے جوابات دیے ہیں نا۔
امید ہے، اچھے نمبر ملیں گے۔۔
اپن Reply کا انتظار کریگا۔۔