تعارف Salam, I'm Farrukh (مجھے فرخ کہتے ہیں)

ماوراء

محفلین
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
wow۔۔۔فرخ لکی ہو آپ۔۔۔کتنا ویلکم کیا ہے سب نے آپ کو۔۔۔ :wink: :p
بالکل ماوراء
میں سوچ رہا تھا کہ شائید مجھے اتنے زیادہ Friendly reponseنہیں ملے گا، لیکن میرا خیال غلط نکلا۔ اور آپ اور نبیل تو اس سلسلے میں سرِ فہرست ہیں جناب :p

بہت شکریہ فرخ۔۔اصل میں آپ خود ہی اتنے فرینڈلی ہو کہ سب کو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہونا پڑا۔۔ :p
 
الف نظامی

لائبریرین
فرخ نے کہا:
الف نظامی نے کہا:
خوش آمدید۔ فرخ صاحب
الف نظامی۔
بہت مہربانی آپکی جناب۔
اور آپکے Signature میں علامہ اقبال کا جوقطعہ ہے، میرے پسندیدہ اشعار میں سے ہے۔ اسکے ساتھ ہی مجھے اقبال کے مشہور شعر یاد آگئے، جو میں اکثر خود بھی گنگناتا رہتا ہوں:
یا رب دلِ مسلم کو، وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے
بھٹکے ہوئے آھو کو، پھر سوئے حرم لے چل
دیکھا ہے جو کچھ میں نے، اوروں کو بھی دکھلا دے۔
پھر وادیءِ فاراں کے ہر ذرے کو چمکا دے
پھر ذوقِ تماشا دے، پھر ذوقِ تقاضا دے۔
محرومِ تماشا کو پھر دیدہءِ بینا دے
دیکھا ہے جو کچھ میں نے، اوروں کو بھی دکھلا دے۔
والسلام
جی ہاں اقبال کی کیا بات ہے۔
مجھے بھی یہ اشعار پسند ہیں بلکہ اقبال کا سارا کلام ہی پسندیدہ ہے۔
 
لو جی ہم پھر آپنا دیدار کروائے دیتے ہیں آپ کو، مصداق حکم کے۔
اصل میں ابھی کچھ مصروفیت ہے جس کی وجہ سے وقت کم نکل رہا ہے۔ انشاّ اللہ ملاقاتاں رہیں گی ۔ :jutt:
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
فرخ

محفلین
ماوراء نے کہا:
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
wow۔۔۔فرخ لکی ہو آپ۔۔۔کتنا ویلکم کیا ہے سب نے آپ کو۔۔۔ :wink: :p
بالکل ماوراء
میں سوچ رہا تھا کہ شائید مجھے اتنے زیادہ Friendly reponseنہیں ملے گا، لیکن میرا خیال غلط نکلا۔ اور آپ اور نبیل تو اس سلسلے میں سرِ فہرست ہیں جناب :p

بہت شکریہ فرخ۔۔اصل میں آپ خود ہی اتنے فرینڈلی ہو کہ سب کو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہونا پڑا۔۔ :p

ًماوراء، بڑی مہربانی کہ آپ نے مجھے ایسا سمجھا۔ ویسے میں نے کبھی غرور نہیں کیا اس معاملے میں 8) ۔
دراصل، جب ایک جگہ کے لوگ خود ہی اچھے مزاج کے ہوں اور دوستانہ طبیعت رکھتے ہوں تو پھر محول بھی دوستانہ ہو جاتا ہے۔ اسکا مطلب یہی ہے کہ یہاں آپ لوگ ماشاءاللہ خود کافی اچھے قسم کے ہو، تبھی تو میرے جیسے کی یہاں لوگوں سے اچھی بن گئی ہے۔۔
 
فرخ

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:

:lol:
ارے افتخار بھائی، یہ آپ مجھے کن چکروں میں ڈال رہے ہیں۔ اس قسم کے سوالات کے جوابات دلوا کر کہیں پھنسوا نا دینا۔ :shock: چلیں، کوشش کر کے دیکھتا ہوں کہ، “اپُن سے کیا جواب بن پڑتا ہے“ :)

11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
جواب: (تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں - جان بہت شرمندہ ہیں) :?
اسکا صحیح جواب تو صرف اللہ ہی کو معلوم ہے۔ لیکن میرا ذاتی اندازہ یہی ہے جو بابا بلھے شاہ نے کیا خوب کہا ہے کہ، “ وے بلھیا، کی جاناں میں کون“۔۔( ترجمہ: اے بابا بلھے، کس کو پتا ہے کہ میں کون ہوں)۔
ظاہر ہے جناب، کچھ تو ہے بات جو ہم زندہ ہیں 8)

12-اور کب تک؟
جواب: اس پر میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا۔ کیونکہ یہ صرف میرے خالق کو ہی پتا ہے۔ لیکن “اُمید پہ دنیا قائم ہے“ لیکن ایک بات ہے۔ جب تک اس دنیا میں دانہ پانی لکھا ہے، “اپن جندہ رہے گا، کیا“۔،،،،،،، :wink: :wink:
بابا بلھے شاہ نے پھر کیا خوب کہا ہے “وے بلھیا، اساں مرنا ناہیں، گور پیا کوئی ہور“ (ترجمہ: اے بابا بلھے، ہم نے مرنا نہیں ہے، قبر میں تو کوئی اور پڑا ہے“ (اللہ معاف فرمائے آمین، ثم آمین)

13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
جواب: بڑا اچھا سوال ہے (مبارک ہو)۔ تو جناب، بھاگتے چور کی لنگوٹی سے ہر وہ کام لیا جا سکتا ہے جو کسی بھی لنگوٹی سے لیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ Common sense کی بات ہے کہ وہ چور جو لنگوٹی پہن کے بھاگ رہا ہوگا، انسان ہی ہو گا اور انسانوں کی لنگوٹی سے کافی کام لیئے جا سکتے ہیں۔ ویسے یہ آفر آپ کسی دھوبی کو کر کے دیکھ لیں، ان کو لنگوٹیوں کی سب سے زیادو ضرورت ہوتی ہے.......۔ :d

14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
جواب: کچھ مشکل سوال ہے۔ لیکن سیدھا سا جواب یہی ہو سکتا ہے کہ طوطا چشم، طوطے کی آنکھ کو کہتے ہیں اور یک چشمَ گُل، کسی ایک آنکھ والے پھول کو کہتے ہونگے، یا کسی پھول کی ایک آنکھ، جوجواب آپکو بہتر لگے۔ :!: :!: :!: :!:

13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
جواب: بھائی صاحب ، لاہور جہاں بھی ہوتا، اسی زمین پر ہی ہوتا، اس میں اتنا سوچنے والی کیا بات ہے۔ لیکن بہرحال، “لاہور تو پھر لاہور ہے نا جی“ جدھر بھی ہوتا لاہور ھی ہوتا۔:idea:

14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
جواب: اصل میں یہ کام کتے بلیوں، یا ہاتھی نہیں کر سکتے، کیونکہ فال والے کو نہ صرف انکا خرچہ نکلالنا مشکل ہو جاتا،بلکہ سنبھالنا بھی مشکل ہوتا۔ اب آپ خود ہی سوچیں، فال والا فال نکالے یا ان کو سنبھالے۔۔۔۔:!::!:

15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
جواب: کافی دفعہ کوشش کی اور کافی بیلوں کے سامنے جا کر کئی دفعہ یہ کہا، لیکن پتا نہیں وہ بیل کونسی زبان سمجھتے تھے۔ میں کہہ کہہ کر تھک گیا، لیکن کوئی ٹس سے مس نہ ہوا۔ نہ تو وہ پنجابی سمجھتے تھے، نہ ہی اردو اور نہ ہی انگریزی۔ (اب مجھے تو اتنی ہی زبانیں آتیں ہیں نا :) )۔ اب سوچ رہا ہوں کسی گائے یا بکرے کو جا کر یہی کہوں کہ “آ بیل مجھے مار“ شائید وہ بیل کو جا کر ترجمہ کر کے بتا دے۔ یا پھر اگر آپ کے پاس کوئی مترجم ہو تو میری مدد کے لیئے بھیج دینا۔ :(

16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
جواب: ابھی تک کوئی کتاب ایسی نہیں ملی جو آخری ہو، لہٰذا کیوں کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ :!: :!: :!: :!:

17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
جواب: میں خود اس محاورے سے لا علم ہوں، اب جواب کیا دوں۔۔۔ :!::!::!::!:

18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
جواب: ایک اچھا سا چائے کا کپ پیوں گا۔ Good Idea نا :) :) :)

19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
جواب: BScکے کورس میں جو انگریزی کی کتاب ہے نا، وہ مجھے کبھی پسند نہیں آئی، حالانکہ جیسے نئی میں نے خریدی تھی، 5 سال کے بعد بھی وہ گھر میں ایسے ھی پڑی ہوئی ہے۔ اور نا پسندیدگی کی وجہ تو ظاہر ہے، کہ وہ انگریزی میں تھی۔ اس سے یہ مراد نہ لی جائے کہ میں انگریزوں کے خلاف ہوں، بلکہ اس کتاب کی انگریزی کافی مشکل قسم کی تھی۔۔۔:roll: :roll:

20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جواب: آپ کے منہ میں گھی شکر بھائی۔ اللہ آپ کے اس سوال کو آپ کی دعا بنا کے میرے لیئے قبول فرمائے (آمین، ثم آمین)۔
تو اگر میری اس قسم کی لاٹری نکلی تو بھائی صاحب آپ خود سوچیں، میں آپ کو کس خوشی میں پیسے دوں۔ آخر آپ میرے لگتے ہی کیا ہیں۔ :twisted: :twisted: :twisted:
 
فرخ

محفلین
محب علوی نے کہا:
فرخ نے کہا:
محب علوی نے کہا:
خوشی ہوئی کسی کو اسلام آباد سے دیکھ کر
خوش آمدید فرخ اور مجھے پورا یقین ہے اس محفل سے ضرور لطف اندوز ہونگے۔
میں بھی اسلام آباد میں تقریبا چار سال SOFTWARE TECHNOLOGY PARK 1میں کام کرتا رہوں۔ اس بارے بھی بات چیت ہوتی رہے گی۔

جی محب
بہت شکریہ آپکا۔ خوشی ہوئی یہ جان کر کے آپ STP 1 میں رہے ہو۔ میں اسوقت Evacuee Trust Complext (STP 2) m میں ہی ہوں گویا آپ پرانے پڑوسی نکلے :)
جی اس بارے میں بلکہ اپنی Field سے متعلق بھی بات چیت ہوگی آپ سے۔
بہت خوب فرخ میں فروری میں آرہا ہوں انشاءاللہ ملاقات ہو گی۔

واپس ملک آنے پر مبارکباد اور خوش آمدید۔
جی ضرور، آپ سے ملاقات کا اشتیاق رہے گا۔
والسلام
 
ماوراء

محفلین
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
wow۔۔۔فرخ لکی ہو آپ۔۔۔کتنا ویلکم کیا ہے سب نے آپ کو۔۔۔ :wink: :p
بالکل ماوراء
میں سوچ رہا تھا کہ شائید مجھے اتنے زیادہ Friendly reponseنہیں ملے گا، لیکن میرا خیال غلط نکلا۔ اور آپ اور نبیل تو اس سلسلے میں سرِ فہرست ہیں جناب :p

بہت شکریہ فرخ۔۔اصل میں آپ خود ہی اتنے فرینڈلی ہو کہ سب کو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہونا پڑا۔۔ :p

ًماوراء، بڑی مہربانی کہ آپ نے مجھے ایسا سمجھا۔ ویسے میں نے کبھی غرور نہیں کیا اس معاملے میں 8) ۔
دراصل، جب ایک جگہ کے لوگ خود ہی اچھے مزاج کے ہوں اور دوستانہ طبیعت رکھتے ہوں تو پھر محول بھی دوستانہ ہو جاتا ہے۔ اسکا مطلب یہی ہے کہ یہاں آپ لوگ ماشاءاللہ خود کافی اچھے قسم کے ہو، تبھی تو میرے جیسے کی یہاں لوگوں سے اچھی بن گئی ہے۔۔

چلیں پھر ایک کام کرتے ہیں۔۔ہم ایک دوسرے پر اچھا ہونے کا الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں۔۔ :p
یا پھر قصہ ختم کر کے یہ ہی کہتے ہیں۔۔کہ ہم سب ہی اچھے ہیں۔۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
wow۔۔فرخ، اآپ نے اتنی آسانی سے ان سب سوالات کے جوابات دے دیے۔۔۔ 8)
کیا میں ان کو کاپی کر کے اپنے تعارف میں بھی پیسٹ کر دوں۔۔۔؟؟ :? :p :wink:
 
فریب

محفلین
ماوراء اگر آپ نے نقل کی تو میں آپکی شکایت سپریٹنڈنٹ صاحب سے کر دوں گا۔۔۔۔۔ :wink:
 
رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں
یہ میٹرک میں پڑھا نہیں تھا یا میں دوبارہ یاد دلاؤ کہ یہاں رشوت سختی سے منع ہے اس لئے اگر کسی نے رشوت لی یا دی تو وہ قابل گردن زنی ہو گا۔
بحکم سرکار
محب علوی
 
ماوراء

محفلین
اچھا تو ان آپ نے میرے خلاف پراپوگنڈا شروع کر دیا ہے۔۔۔کہ لوگ میرے خلاف ہو جائیں۔۔
ایسا کچھ نہیں ہو گا۔۔۔ :wink: یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔۔ :wink:
 
شکریہ فرخ صاحب، بہت اچھا لگا آپ کے خیالات جانکر اور خاص طور پر کے اس سلسلے میں آپ نے بابا بھلے شاہ پر تکیہ کرکے آپنی جان چھڑانے کی کوشش کی، اور بخوبی چھڑا لی۔

آپ کے جوابات سے چہرہ پر ایک مسکراہٹ سی آگئی۔
بس آپ دو سوالات اور کہ قاعدہ کے مطابق بات ہے:
1۔ کل شام آپ چوک میں مار کیوں کھا رہے تھے؟
2۔ بند کتاب میں پھول رکھنا بہتر ہے یا مور پنکھ؟
 
ماوراء نے کہا:
اچھا تو ان آپ نے میرے خلاف پراپوگنڈا شروع کر دیا ہے۔۔۔کہ لوگ میرے خلاف ہو جائیں۔۔
ایسا کچھ نہیں ہو گا۔۔۔ :wink: یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔۔ :wink:

ووٹ لینے کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے تمہیں پتا تو ہے۔ افتخار صاحب ذرا آپ ابھی اپنا قیمتی ووٹ ڈال دے میری اور ماورا کے سیانے ہونے کا فیصلہ کرنے کے لئے اور یاد رکھیے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کا استعمال ضرور کئیجے اور سوچ سمجھ کر کیجئے۔
 
فرخ

محفلین
ماوراء نے کہا:
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
wow۔۔۔فرخ لکی ہو آپ۔۔۔کتنا ویلکم کیا ہے سب نے آپ کو۔۔۔ :wink: :p
بالکل ماوراء
میں سوچ رہا تھا کہ شائید مجھے اتنے زیادہ Friendly reponseنہیں ملے گا، لیکن میرا خیال غلط نکلا۔ اور آپ اور نبیل تو اس سلسلے میں سرِ فہرست ہیں جناب :p

بہت شکریہ فرخ۔۔اصل میں آپ خود ہی اتنے فرینڈلی ہو کہ سب کو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہونا پڑا۔۔ :p

ًماوراء، بڑی مہربانی کہ آپ نے مجھے ایسا سمجھا۔ ویسے میں نے کبھی غرور نہیں کیا اس معاملے میں 8) ۔
دراصل، جب ایک جگہ کے لوگ خود ہی اچھے مزاج کے ہوں اور دوستانہ طبیعت رکھتے ہوں تو پھر محول بھی دوستانہ ہو جاتا ہے۔ اسکا مطلب یہی ہے کہ یہاں آپ لوگ ماشاءاللہ خود کافی اچھے قسم کے ہو، تبھی تو میرے جیسے کی یہاں لوگوں سے اچھی بن گئی ہے۔۔

چلیں پھر ایک کام کرتے ہیں۔۔ہم ایک دوسرے پر اچھا ہونے کا الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں۔۔ :p
یا پھر قصہ ختم کر کے یہ ہی کہتے ہیں۔۔کہ ہم سب ہی اچھے ہیں۔۔۔ :wink:

ٹھیک ہے، تو پھر آپ بہت اچھی ہو۔۔۔ :oops:
 
Top