افتخار راجہ نے کہا:جی بلکل درست بات ہے،
یہاں پر انگریزی تحریر اتنی ہے عجیب لگتی ہے جتنی دوسرے فورزمز پر اردو میں ۔
جہانزیب نے کہا:خوش آمدید بچی ۔۔ اب یہاں تو آپ اردو میں لکھیں بات چیت پر تو آپ کے پاس بہانا ہوتا تھا کہ جی ویب پیڈ کام نہیں کرتا یہاں تو ایسا بھی کوئی مسلہ درپیش نہیں ہے
افتخار راجہ نے کہا:جی اطلاعاُ عرض ہے کہ بندہ اب محسن کے بجائے مشاق بن چکا ہے مگر یہ اغلاط دور کرنے کی بات تو تب ہو جب محترمہ کو اردو نہ آتی ہے۔ میں ان کو عرصہ چار سال سے جانتا ہوں اور ان سے لنڈن میں دو سال پہلےمل بھی چکا ہوں۔ انکی اردو تو اردوئے معلٰی والی ہے بس ذرا کسر نفسی سے کام لیتی ہیں۔
افتخار راجہ نے کہا:آپ کی یہ انگریزی مارکہ اردو پڑھ کر اچھا لگا، بس آپ لکھتی رہیں بس اغلاط خود بخود درست ہوتی رہیں گی۔
اور آپ ادھر کلم کلی نہیں بلکہ اور بھی کچھ خواتین موجود ہیں مگر زیادہ متحرک نہیں، البتہ آپ کی آمد کے بعد امید ہےکہ وہ لوگ بھی متحرک ہوجائیں گے۔ وسلام۔
نبیل نے کہا:بوچی۔۔ آپ تو بالکل ہی بچی بن گئی ہیں
جہانزیب نے کہا:اوہ غلطی کی معذرت اب بچی نہیں بلکہ آپ کو بوچی ہی لکھا اور پکارا جائے گا ویسے بُچا تو ایک ذات ہے یہ بوچی کیا ھے میں نے زندگی میں پہلی بار سنا ہے۔
دوست نے کہا:بھائی جی آپ اپنا نِک اردو میں رکھ لیں لوگ آپ کو بچی نہ پڑہیں ۔ یا لنڈن میں انگریزی میں کہتے ہیں تو آپ نے سوچا کہ ادھر بھی انگریزی ہی چلے۔