Sandy الھڑ چنچل شوخ کم اکھڑ بدتمیز بدمزاج زیادہ حسینہ

مگر کوشش تو کی جا سکتی ہے۔۔۔ کل سات عدد ہیں 7576060 میں اور مسنگ ہیں تین اعداد جو شروع میں بھی ہو سکتے ہیں یعنی کوڈ کے اور اگر 757 کو کوڈ مانا جائے تو آخر میں بھی ہو سکتے۔۔۔ یعنی 999 ممکنات آغاز میں اور 999 ممکنات اختتام میں۔۔۔ اور 999 کو 999 سے ضرب دیں تو ممکنات کی کل تعداد بنتی ہے نو لاکھ اٹھانوے ہزار ایک (998001)۔ شروع ہو جائیں بسم اللہ پڑھ کے۔ :D
757 نارفاک کا ڈائلنگ کوڈ ہے۔ 001 یا 1+ امریکہ کا اور 6060 سعود بھائی کا نمبر۔:D
 
فاتح

لائبریرین
پرمیوٹیشن اور کمبینیشن کے کچھ اسباق کا پھر سے مطالعہ کر لیں۔ اگر یہ تین نمبرات دائیں جانب لگائے گئے تو امکانات 999 نہیں بلکہ 1000 ہوں گے اور اگر بائیں جانب لگائے گئے تو محض 900 امکانات ہوں گے۔ اس طرح کل امکانات 900,000 ہوئے! :) :) :)
چلیں آپ نے اٹھانوے ہزار ایک ممکنات کم کر دیے۔۔۔ اب تو انیس الرحمن صاحب کا کام کافی آسان ہو گیا ہو گا۔
 
مطلب اب صرف 000 سے لے کر 999 تک ہزار نمبر رہ گئے ہیں ڈائل کرنے کو۔۔۔ :D
اس پر ہمیں مسٹر بین کے ہالی ڈے کا وہ سین یاد آ گیا جس میں ان کی اور ایک چھوٹے بچے کی ٹرین چھوٹ جاتی ہے اور بچے کے والدین چلتی ٹرین سے اپنا نمبر دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخر کے دو نمبر نوٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد میاں مسٹر بین پورے سو امکانات لکھ ڈالتے ہیں اور مزے کی بات، اتنے سکے بھی نہیں ہوتے ہیں ان کے پاس کہ سارے نمبر آزمائے جائیں! :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
فلوریڈا میں ریت کے بندوں کا ایک منظر

121030120859-31-sandy-1029-horizontal-gallery.jpg
چوہدری شجاعت ہوتا تو کہتا کہ

مٹی پاؤ مٹی پاؤ
 
اس پر ہمیں مسٹر بین کے ہالی ڈے کا وہ سین یاد آ گیا جس میں ان کی اور ایک چھوٹے بچے کی ٹرین چھوٹ جاتی ہے اور بچے کے والدین چلتی ٹرین سے اپنا نمبر دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخر کے دو نمبر نوٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد میاں مسٹر بین پورے سو امکانات لکھ ڈالتے ہیں اور مزے کی بات، اتنے سکے بھی نہیں ہوتے ہیں ان کے پاس کہ سارے نمبر آزمائے جائیں! :) :) :)
لیکن چوتھا نمبر صحیح جگہ لگا بھی تھا۔:)
ان کی قسمت خراب تھی یہ اور بات ہے۔
 
اس پر ہمیں مسٹر بین کے ہالی ڈے کا وہ سین یاد آ گیا جس میں ان کی اور ایک چھوٹے بچے کی ٹرین چھوٹ جاتی ہے اور بچے کے والدین چلتی ٹرین سے اپنا نمبر دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخر کے دو نمبر نوٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد میاں مسٹر بین پورے سو امکانات لکھ ڈالتے ہیں اور مزے کی بات، اتنے سکے بھی نہیں ہوتے ہیں ان کے پاس کہ سارے نمبر آزمائے جائیں! :) :) :)
اور ہوسکتا ہے میرا گیارہواں نمبر لگ جائے۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
subway اور بس سروس کو تباہ کن نقصان پہنچا ہے جو 108 سال میں سب سے بڑا نقصان ہے۔

پانی نکالنے ، نقصان کا تخمینہ لگانے اور ٹرین روٹس کو کلیئر کرنے میں کتنا وقت لگے گا ، اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

gty_sandy_nyc_tunnels_kb_121029_xwide.jpg
 
Top