There should be a search box on the top. Navigation is a nightmare on this useless forum.
مشورہ معقول انداز غیر مناسب۔
آؤ کیچڑ سے کنول چن لیں۔
جی آپ کی زبان دانی تو یہاں ہی نظر آ گئی ہے۔
ویسے کیا وہاں جا کر انسان کی مٹی بھی پلید ہو جاتی ہے۔ نہیں غصہ نہیں کرنا، بس ذرا معلومات کے لیے پوچھا ہے۔
نبیل، آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ گوگل سے پہلے www تقریباً بیکار تھا کہ کام کی مطلوبہ چیز تلاش پر ملتی نہیں تھی۔ اسی نکتہ سے یہاں بھی بیکاری ہے۔
کافی حساس قسم کے لوگ یہاں آ بسے ہیں۔ زبان دانی کے دعوے داروں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اردو کی جتنی مٹی پلید اس چوپال پر ہوتی ہے کم ہی کہیں نظر آئے گی۔ خواہ مخواہ اردو رسم الخط میں انگریزی لکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس سے تو یہی بہتر ہے کہ انگریزی میں ہی لکھا جاوے۔
جیسبادی، فورمز پر سرچ عام طور پر صرف لاگ ان کرنے والوں کی لیے قدرے آسان بنائی جاتی ہے کیونکہ سرچ فنکشن فلڈ اٹیکس کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ لاگ ان ہوئے ہوئے ہیں تو آپ نیویگیشن بار پر بآسانی سرچ باکس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اردو کی مٹی پلید ہونے کا جہاں تک تعلق ہے تو لوگ اردو وکی پیڈیا کے بارے میں بھی کچھ ایسی ہی باتیں کرتے ہیں۔
برادرم جیسبادی۔
انگریزی کلمہ نویسی کا معاملہ یوں ہے کہ کسی بھی زبان میں عام بول چال، نثری ادب و شعر و شاعری، دوستوں کی خوش گپیاں، گھریلو مباحثے اور تکنیکی و سائنسی بات چیت و مضامین میں زبان و بیان کا علیحدہ رنگ ہوتا ہے۔ اور عوام میں جس موقع پر زبان کا جو استعمال رائج ہو وہی اس موقعے کی مناسبت سے فصیح ہے۔ یہی سبب ہے کہ تکنیکی گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف انگریزی کے الفاظ بلکہ انگریزی کے نحوی و صرفی اصول بھی در آتے ہیں۔
والسلام