جیسبادی بھائی۔ آپ اس محفل کے زمانہ اول سے اس کے رکن ہیں۔ جب کہ میں حال میں ہی اس سے متعارف ہوا ہوں اس لئے اغراض و مقاصد سے تو آپ ہی اچھی طرح واقف ہونگے۔ ویسے میں نے جیسا یہاں احباب کو کہتے سنا ہے اس کو نگاہ میں رکھتے ہوئے یہی سمجھ میں آیا ہے کہ اس فورم کا مقصد اردو وکیپیڈیا جیسی اصطلاحات کو رواج دینا ہرگز نہیں۔ جیسا کہ میں نے پچھلے مراسلے میں عرض کیا تھا کہ ہر ماحول کی زبان کا اپنا مزاج ہوتا ہے لہٰذا آپ محفل ادب میں قدم رنجہ فرمائیں تو آپ کو فورم کا تعمیری مقصد کسی اور رنگ میں دکھائی دیگا اور وہیں اردو کمپیوٹنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گوشے میں یہ رنگ
تکنیک کو زبان نہیں بلکہ زبان کو تکنیک دیتا ہوا نظر آئے گا۔
منتظم اعلٰی صاحب تو اس سے بہتر اردو لکھنے کا اہل ہے۔
اور اس قسم کی ترکیب میری نظروں سے پہلی بار گذری ہے۔ گوکہ مجھے آپ کی اس صفت کا بھی علم ہوا ہے کہ آپ نے محفلین کو آپ جناب کے تکلفات سے آزاد کرنے میں نمایاں کارکردگی انجام دی ہے۔ پر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہونا چاہئے کہ زبان و ادب کا بیڑا غرق کر یا جائے۔ اور صرف اس لئے کہ
منتظم اعلیٰ صاحب فرد واحد کے لئے استعمال ہوا ہے، لہٰذا ہیں کے بجائے ہے استعمال کرکے برسوں پرانی اردو ادب کا گلا گھونٹ دیا جائے۔ اللہ جانے آپ کو عربی ادب میں کتنا دخل ہے اور قرآن پاک میں اللہ وحدہ لا شریک نے اپنے لئے جو جمع کے صیغے استعمال کیئے ہیں ان پر آپ کو کس قدر تاؤ آتا ہوگا۔
اگر مذکورہ استعمال آپ سے نادانستگی میں ہوا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔