Seven Dangers of Human Virtue by Mahatma Gandhi

محمداحمد

لائبریرین
Seven Dangers of Human Virtue
by
Mahatma Gandhi

کوڈ:
1. Wealth without work

2. Pleasure without conscience

3. Knowledge without character

4. Commerce without morality

5. Science without humanity

6. Worship without sacrifice

7. Politics without principle

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ! کیا آپ مجھ سے مخاطب ہیں؟
یہ میں نے آپ سے جنرلی سوال کیا ہے کہ چاہے ہندو مت ہو، اسلام یا دیگر مذاہب، قربانی ہمیشہ ہی بنیادی فلسفہ ہوتی ہے۔ اس بارے آپ کی رائے جاننا چاہ رہا تھا کہ ایسا کیوں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے عمومی تناظر میں بات کی ہے کہ دنیا کا چاہے جو بھی مذہب ہو، قربانی بنیادی امور میں ہی شمار ہوتی ہے

ایثار انسان کی انسانیت کو بیدار کرتا ہے چاہے وہ خدا کے لئے اپنی محبت ثابت کرنے کے لئے ہو یا کسی انسان کے دکھ میں شریک ہونے کے لئے۔

ہم تو کسی کی تکلیف بھی کم نہیں کرسکتے جب تک کہ ہم اُس کے بوجھ اُٹھانے کے شریک نہ بن جائیں۔

  • کسی کو بھاری سامان اُٹھانے میں دقّت ہے تو ہمدری کے بول کسی کام کے نہیں یہاں تک کہ ہم اُس کے ساتھ بوجھ اُٹھانے میں شریک ہو جائیں ہم اُس کی مشکل آسان نہیں کرسکتے۔
  • نشست گاہ میں تنگی ہے تو آپ نئے آنے والے کو کیسے بٹھا سکتے ہیں جب تک آپ خود کھڑے نہ ہو جائیں۔
  • غرض یہ کہ مالی یا افرادی ایثار کے بغیر آپ کسی کے کسی کام نہیں آسکتے یہاں تک کہ آپ کسی کو دلاسہ دینے کے لئے بھی رُکیں گے تو آپ کو اپنے وقت یا کسی ضروری کام کی قربانی دینی ہوگی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے عمومی تناظر میں بات کی ہے کہ دنیا کا چاہے جو بھی مذہب ہو، قربانی بنیادی امور میں ہی شمار ہوتی ہے
قیصرانی بھائی تو گاندھی بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ مذہب بناء قربانی کے خطرناک ہے۔۔۔۔۔ یا کچھ اور بات ہو رہی ہے جو میں نہیں سمجھا۔۔۔۔

ویسے ہندومت میں جاندار کی قربانی کا تصور نہیں ملتا۔۔۔ ایک بہت تفصیلی مضمون پڑھا تھا جس میں مختلف مذاہب میں قربانی کے تصور کا جائزہ لیا گیا تھا۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایثار انسان کی انسانیت کو بیدار کرتا ہے چاہے وہ خدا کے لئے اپنی محبت ثابت کرنے کے لئے ہو یا کسی انسان کے دکھ میں شریک ہونے کے لئے۔

ہم تو کسی کی تکلیف بھی کم نہیں کرسکتے جب تک کہ ہم اُس کے بوجھ اُٹھانے کے شریک نہ بن جائیں۔

  • کسی کو بھاری سامان اُٹھانے میں دقّت ہے تو ہمدری کے بول کسی کام کے نہیں یہاں تک کہ ہم اُس کے ساتھ بوجھ اُٹھانے میں شریک ہو جائیں ہم اُس کی مشکل آسان نہیں کرسکتے۔
  • نشست گاہ میں تنگی ہے تو آپ نئے آنے والے کو کیسے بٹھا سکتے ہیں جب تک آپ خود کھڑے نہ ہو جائیں۔
  • غرض یہ کہ مالی یا افرادی ایثار کے بغیر آپ کسی کے کسی کام نہیں آسکتے یہاں تک کہ آپ کسی کو دلاسہ دینے کے لئے بھی رُکیں گے تو آپ کو اپنے وقت یا کسی ضروری کام کی قربانی دینی ہوگی۔
یعنی ہرچیز قربانی ہے۔۔۔۔ آپ نے تو قربانی کے تصور کو بہت وسیع کر دیا ہے۔۔۔۔۔ تندور پر کسی کو اپنی باری پر پہلے روٹیاں لینے دینا بھی قربانی ہی کے ذمرے میں آجائے گا اس طرح تو۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی تو گاندھی بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ مذہب بناء قربانی کے خطرناک ہے۔۔۔ ۔۔ یا کچھ اور بات ہو رہی ہے جو میں نہیں سمجھا۔۔۔ ۔

ویسے ہندومت میں جاندار کی قربانی کا تصور نہیں ملتا۔۔۔ ایک بہت تفصیلی مضمون پڑھا تھا جس میں مختلف مذاہب میں قربانی کے تصور کا جائزہ لیا گیا تھا۔۔۔
ہندومت میں کئی جگہ جانوروں کی قربانی کے علاوہ انسانی قربانی بھی ملتی ہے۔ کالی ماتا جسے کہا جاتا ہے، اس کی تصویر یا مجسمے میں انسانی سر کٹا ہوا دکھایا جاتا ہے جسے کالی ماتا نے اٹھایا ہوا ہوتا ہے اور اس کے منہ سے خون ٹپک رہا ہوتا ہے۔ تاہم اب یہ کہنا دشوار ہے کہ آیا اس کی جڑیں مذہب سے ملتی ہیں یا پھر ثقافت اور روایتوں سے۔ ویسے کہ نیپال میں ہر پانچ سال بعد میلہ لگتا ہے جس میں بے شمار جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے
 
x boy

محفلین
زبردست
ہندوستان کے ہندوؤں کا مزدوروں کے ساتھ ہمدردی کی انتہاء یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ گاندھی جی کہہ کر چلے گئے کہ" مزدوروں کو مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردینا چاہیے"
اس بات سے آپ لوگوں کو کیا یاد پڑتا ہے
 
Top