Symbian S60 میں اردو کیسے لکھیں؟؟؟

رانا

محفلین
میں موبائل وغیرہ معاملات میں تو بالکل پھسڈی ہوں۔ اوپر سے موبائل میں اردو ٹائپ کرنا تو مجھے عذاب لگتا ہے۔ میں نے اسکا آسان حل یہ نکالا ہوا ہے کہ جب بھی مجھے کوئی میسج اردو میں بھیجنا ہوتا ہے تو میں اپنی جی میل کی ایس ایم ایس سروس سے فائدہ اٹھاکر وہاں اردو میں میسج ٹائپ کرکے اپنے موبائل پر بھیجتا ہوں اور پھر آرام سے اپنے موبائل سے جس جس کو بھیجنا ہو سینڈ کردیتا ہوں۔ اسطرح ٹائم بھی بہت بچتا ہے اور موبائل میں اردو کی کیز کے گھن چکر سے جان چھوٹ جاتی ہے۔
 
دوست

محفلین
نوکیا کا اپنا اردو کی بورڈ ہوتا ہے۔ لکھنے کے اختیارات میں کہیں ہونا چاہیے رائٹنگ لینگوئج بدلنے کا آپشن۔
 
الف عین

لائبریرین
اس کے لئے نوکیا کا مینوال دیکھیں۔ کہ ایدو کا آپشن ہے بھی یا نہیں۔ ہندوستان میں بہت کم ہینڈ سیٹس میں آپشن ہوتا ہے، جب کہ ہندی تقریباً سبھی میں ہوتی ہے۔ چینی ہینڈ سیٹ اس معاملے میں معیاری ہینڈ سیٹ سے اڈوانسڈ ہیں، میرے خیال میں۔ میرے پاس G Five میں اردو کا آپشن ہے!!
 
اگر آپ کے موبائل میں پہلے سے اردو لکھنے کا آپشن نہیں ہے تو پھر آپ کو اپنے موبائل کا سسٹم سافٹ وئیر نیا انسٹال کروانا پڑے گا۔پاکستان میں تو یہ کام کافی آسانی سے عام موبائل ریپئر کی دوکانوں پر ہو جاتا ہے۔انڈیا کا پتہ نہیں۔نوکیا کے اپنے ریپئر سنٹر سے شاید یہ کام ہو سکے۔آپ انہیں یہ کہیں کہ وہ آپ کے موبائل میں اردو لینگویج پیک انسٹال کر دیں۔

نوٹ:عین ممکن ہے کہ اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے سے آپ کا موبائل ہندی لکھنا چھوڑ دے۔کیونکہ اگر پاکستان والا اردو لینگویج پیک انسٹال کیا جائے گا تو اس میں ہندی سپورٹ نہیں ہوتی۔ہاں اگر انڈیا کے لیے کوئی اردو پیک دستیاب ہو تو الگ بات ہے۔
 
رمان غنی

تاخیر کے لیئے معاذرت محسن وقار علی بھائی۔۔۔ نٹ کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جواب نہ دے سکا۔۔۔ اس موبائل میں اردو سپوڑت موجود ہے۔۔ کیونکہ میں نٹ سے باآسانی اردو ٹکسٹ کاپی کر لیتا ہوں۔۔ صرف اسے لکھنا نہیں آتا ہے۔۔ :)
 
پھر تو آپ کو لینگویج پیک ہی انسٹال کرواناپڑےگا۔جو کہ اکیلا نہیں ہو سکتا۔اس کے لیے کم ازکم میری معلومات کے مطابق پورا او ایس
ہی انسٹال کرنا پڑتا ہے(نئے لینگویج پیک کے ساتھ)۔
 
ویسے ایک سافٹ وئیر ہے۔میں نے کل آپ کا مسئلہ پڑھنے کے بعدایک فورم سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔میں تو اس فورم کا پہلے سے ممبر تھا۔آپ کو رجسٹر ہونا پڑے گا۔اگر کہیں تو 4شئیرڈ پر اپ لوڈ کر دوں۔ویسے اس کے بارے میں مکس ری ویو تھے۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک دفعہ چلتا ہے دوبارہ نہیں۔
 
رمان غنی

محفلین
ویسے کیا اس کے اپنے براؤزر میں اردو نظر آتی ہے یا کہ اوپیرا وغیرہ میں؟
ہاں ساری جگہوں پر اردو باآسانی دیکھی اور کاپی بھی کی جاسکتی ہے۔۔ بس مسئلہ لکھنے کا ہے۔۔۔ اور ایک سائٹ کی مدد سے کچھ پریشانیوں کے ساتھ اردو لکھ بھی لیتا ہوں۔۔ لیکن اس میں کافی محنت اور وقت لگتا ہے۔۔۔
Crystal-Urdu-Localization کو میں چک کرکے دیکھتا ہوں۔۔۔​
 
چیک کر لیں۔پر اس کا مستقل اور زیادہ بہتر حل او ایس کی ری انسٹالیشن ہی ہے۔
 
رمان غنی

محفلین
محسن بھائی Crystal-Urdu-Localization کے اسکرین شاٹس سے تو لگ رہا تھا کہ یہ میرے موبائل پر کام کریگالیکن اس کو انسٹال کرنے پر untrusted supplier کا ایرر میسج آرہا ہے۔۔۔ ؛(

کہیں سے سائن کیا ہوا اپلکیشن نہیں مل سکتا۔۔۔۔۔؟؟؟
 
محسن بھائی Crystal-Urdu-Localization کے اسکرین شاٹس سے تو لگ رہا تھا کہ یہ میرے موبائل پر کام کریگالیکن اس کو انسٹال کرنے پر untrusted supplier کا ایرر میسج آرہا ہے۔۔۔ ؛(

کہیں سے سائن کیا ہوا اپلکیشن نہیں مل سکتا۔۔۔ ۔۔؟؟؟
سائن کے لیے آپ کے موبائل کے IMEI پر بیسڈ سرٹیفکیٹ کی ضرورت پڑے گی۔آپ اسے ہیک کر لو۔اس آرٹیکل کو اچھی طرح سے پڑھنے کے بعد

http://computerfunz.blogspot.com/2012/08/how-to-hack-symbian-for-installing.html
 
Top