تو بھائی نوٹ اور کرنسی کے پیچھے کونسی کوئی قدر موجود ہے؟ نوٹ اور کرنسی کی ذمہ دار اس دور کی حکومتیں ہیں۔ حکومتیں کے دیوالیہ ہوتے ہی انکے جاری کردہ نوٹ اور کرنسیوں کی قدر ختم! 2008 کے بعد آنے والا عالمی اقتصادی بحران جسکا سب سے زیادہ نقصان مغربی یورپی ممالک کو ہوا ہے میں خاص کر آئیس لینڈ کے کرونر کی ویلیو اتنا زیادہ گر گئی کہ اب اسکی حکومت کوئی دوسری کرنسی استعمال کرنے کا سوچ رہی ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/2008–2012_Icelandic_financial_crisis
÷÷ نوٹ اور کرنسی میں نے غلط کہا، فتنے جو سامنے آنے والے ہیں ان میں فائدہ صرف پرانے دور کی کرنسی سے ہوسکتا ہے۔۔۔۔ یعنی دھات یا پتھر وغیرہ ۔۔ جو بھی صورت محفوظ ہو اور آسانی سے سنبھالی جاسکے۔۔۔
جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے موجودہ تمام کاغذ یا الیکٹرونک کرنسیاں خودمختار حکومتیں جاری کرتی ہیں۔ اسے آپ نوٹ چھاپنا بھی کہہ سکتے ہیں۔ اور ظاہر ہے زیادہ نوٹ چھاپ دینے سے کوئی زیادہ امیر نہیں ہو جاتا۔ کریڈٹ کارڈز بھی اسی خود ساختہ کرنسیوں کی ایک قسم ہے مگر انہیں نجی بینکس جاری کرتے ہیں۔
÷÷ میرے خیال میں تو نوٹ سونے کی مقدار کےحساب سے چھپتے ہیں ورنہ جتنی بدعنوانی میرے ملک میں ہورہی ہے، ہم سے زیادہ امیر اس معاملے میں کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔۔۔ بہرحال اعتبار تو مجھے نوٹ یا کرنسی پر بھی نہیں ہے۔
چونکہ آجتک ایسا کبھی حقیقت میں ہوا ہی نہیں اسلئے ساکو ناممکن کہنا ٹھیک نہ ہوگا۔
÷÷ یہ تذکرہ برسبیل تذکرہ کیا تھا۔۔۔ یعنی بائی دا/دی وے۔۔۔ ممکن ہے لیکن انسانی فطرت مساوات کو مساوات زیادہ دیر تک رہنے نہیں دےگی۔ لیکن یہ بحث ہی الگ ہے۔۔۔
صرف یہودی ہی کیوں؟ اور بھی بہت سی اقوام کے لالچی، امیر اور بینکار افراد اس بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں۔