thread دھاگے

عصمت اللہ

محفلین
thread یعنی دھاگے thread کا مطلب بھی یہی بنتا ہے مگر حیرت کی انتہا تب ہوتی ہے جب ایک فورم کا ایڈمن ایک پوسٹ کو دھاگہ یا لڑی کہہ رہا ہوتا ہے اس کی عقل پر مہتم کرنے کودل کرتا ہے یا ڈی چوک پر بغلیں بجانے کی جی چاہتا ہے،،
فورم ایک بحث کرنے کی جگہ ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں ایک جرگہ ہوتا جہاں ایک بات کو لے کر لمبی بحث ہوتی ہی ایک نتیجا نکالا جاتا ہے
تھرڈ یعنی دھاگہ اس لیئے لیا گیا ہے ایک لمبی بحث جو ایک دھاگے کی طرح ہوتی ہے کبھی سیدھی چلی جاتی کبھی الجھ جاتی ہے اس لئے اس کو thread کہتے ہیں،،، نہ کہہ دھاگہ لگایا لڑی لگائی
امید کرتا ہوں بنا غصہ کیئے میری بات کو سمجھا جائے گا آئیندہ اس طرح کا مذاق نہیں کیا جائے گا وہ بھی خود سے
 
تھرڈ یعنی دھاگہ اس لیئے لیا گیا ہے ایک لمبی بحث جو ایک دھاگے کی طرح ہوتی ہے کبھی سیدھی چلی جاتی کبھی الجھ جاتی ہے اس لئے اس کو thread کہتے ہیں
بالکل اسی وجہ سے لڑی بھی کہا جاتا ہے۔
اور جس طرح تھریڈ سٹارٹ کیا جاتا ہے، اسی طرح لڑی بنائی جاتی ہے، یا لڑی کا آغاز کیا جاتا ہے۔ آپ کی شکایت سمجھ نہیں آئی۔
فی الحال غصہ میں تو آپ معلوم ہوتے ہیں۔ :)
 
کچھ لفظ صرف سمجھنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں نہ کہ ان کو اس طرح سے بولا جاتا ہے دوست غصہ اس وجہ سے آپ پوری دینا کے فورم دیکھ لیں ان میں اس طرح لفظ استعمال نہیں ہوتے تھریڈ کو لڑی کہنا تھوڑا عجیب ہے کیا جب گھر میں یا دوستوں میں بحث چل رہی ہوتی کیا کوئی اس بحث کو لڑی یا تھریڈ کہتا ہے یا کبھی سنا ہے کیونکہ یہ لفظ غلط ہے اس کو بولنا والا کم پڑھا لکھا سمجھا جائے
 
ہمارے ہاں تو اتنی جلدی کسی کے کم پڑھا لکھا ہونے کا تعین نہیں کیا جاتا، آپ کہاں سے ہیں؟ :)
 
عرفان سعید

محفلین
اس کی عقل پر مہتم کرنے کودل کرتا ہے
یہ کیسے کرتے ہیں!
ایک نتیجا نکالا جاتا ہے
بھتیجے کا بھائی لگتا ہے!
تھرڈ یعنی دھاگہ اس لیئے لیا گیا ہے
سبب کچھ طویل ہو گیا!
آئیندہ اس طرح کا مذاق نہیں کیا جائے گا وہ بھی خود سے
آئیندہ نہیں ہو گا!
 
Top